سیما علی
لائبریرین
اردو محفل کے نام ۔۔۔عجب مرض ہے کہ جس کی دوا ہے تنہائی
بقائے شہر ہے اب شہر کے اجڑنے میں
دنیائے وفا نام سے آباد رہے گی
گر میں نہ رہوں گا تو میری یاد رہے گی
اردو محفل کے نام ۔۔۔عجب مرض ہے کہ جس کی دوا ہے تنہائی
بقائے شہر ہے اب شہر کے اجڑنے میں
اللہ پاک حضور کے دعا ہے کہ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمینابھی ابھی جچھ دنوں کے وقفے سے دو جدائیاں برداشت کی ہیں اور اب یہ تیسری۔
دل مزید اداس ہو گیا ہے۔
آہ دل ٹوٹ سا گیا !عزیز محفلین، السلام علیکم،
اردو محفل فورم کے قیام کے بیس سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ان بیس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں ان مٹ نقش چھوڑے ہیں۔ ایک کمیونٹی کے اعتبار سے بھی محفل فورم کا کرداررشک رہا ہے۔ اس فورم پر ادبی اور تنیکی مواد کی اشاعت اس کا امتیاز ہے۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ہم نے اس امر کا کئی سال قبل اندازہ لگا لیا تھا کہ محفل فورم کے قیام کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اب اردو کی سپورٹ خاطر خواہ طور پر موجو د ہے۔ ویب اور ڈیسکٹاپ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کی سپورٹ موجود ہے۔ متعدد اردو اخبارات اپنی ویب سائٹ پر جو نستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں وہ اردو ویب کے پلیٹ فارم پر ہی تیار ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں اردو کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔
آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے۔ اب سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کی توجہ کا دورانیہ کافی کم ہو گیا ہے اور فورمز کا استعمال بھی اسی لیے زوال پذیر ہے۔ایسے میں ہر سال ویب ہوسٹنگ اور سوفٹویر لائسنسز پر آنے والے اخراجات کا اب مصرف نہیں رہا ہے۔ ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ اس پر موجود مواد کو محفوظ طریقے سے آرکائیو کر دیا جائے۔ اس کی تفصیلات فی الحال طے نہیں کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جیسے تفصیلات طے ہوتی جائیں گی، انہیں سامنے لایا جاتا رہے گا۔
ہم جانتے ہیں کہ یہ خبراردو کمیونٹی کے لیے مایوس کن ہوگی، لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ نئے پلیٹ فارم اردو ویب اور اردو محفل فورم کی جگہ لیں گے، اور اردو زبان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
والسلام
جی، کوئی ایسا پلیٹ فارم ہو، جہاں احباب جمع بھی ہو سکیں، اور بآسانی محفل کے روابط،دھاگے، لڑیاں اور اقتسابات، بطور یاد گار یا ریفرنس کےطور پر استعمال میں بھی لا سکیں۔ اتنا بھی بہت ہوگا محفل اور محفلین کو جوڑ کر رکھنے کےلئے۔محفلین اپنی رائے شیئر کریں اس بارے میں۔آہ دل ٹوٹ سا گیا !
کوئی فیسبک گروپ بنا لیا جائے اردو محفل کا کہ اس کی بازگشت باقی رہ سکے؟
جب بھی دل اداس ہوا، محفل کا چکر لگا لیا۔ پچھلے کئی سالوں سے یہ ایک ریت سی تھی، دل مزید اداس ہو گیا، مگر وقت کی رفتار سے کون مقابلہ کرے!جی، کوئی ایسا پلیٹ فارم ہو، جہاں احباب جمع بھی ہو سکیں، اور بآسانی محفل کے روابط،دھاگے، لڑیاں اور اقتسابات، بطور یاد گار یا ریفرنس کےطور پر استعمال میں بھی لا سکیں۔ اتنا بھی بہت ہوگا محفل اور محفلین کو جوڑ کر رکھنے کےلئے۔محفلین اپنی رائے شیئر کریں اس بارے میں۔
عجیب سے بے چینی ہے، مانو کسی چہکتے ہوئے چمن سے چلتے ہوئے ایک سنسان صحرا میں آن پہنچے ہیں، چلتے چلے جارہے ہیں، پر اب راستہ ہی نہیں ملتا،بس وہ خوشگوار منظر ذہن میں بار بار آ کے پریشان کئے جاتا ہے، کہ ابھی ابھی تو وہ منظر تھا، دل کو فرحت بخشنے والی ہوائیں، رنگ برنگے پھول، پرندوں کی آوازیں، لیکن چمن کو دور ہی سے دیکھ کر خوش ہو لینے کی ایک عادت، چمن سے بہت دور لے گئی، اب بس بے سمت راستے، طمانچے مارتی ہوئی گرم ہوائیں، چمن میں پھر کبھی نہ لوٹ سکنے کا شدید احساس ، اور اس احساس سے پیدا ہونے والا کرب!جب بھی دل اداس ہوا، محفل کا چکر لگا لیا۔ پچھلے کئی سالوں سے یہ ایک ریت سی تھی، دل مزید اداس ہو گیا، مگر وقت کی رفتار سے کون مقابلہ کرے!
اچھی تجویز ہے، اور میں نے خود ریسرچرز کو محفل فورم کا پبلک ڈیٹا فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔ایک مرتبہ فورم کو آرکائیو کرنے کا مرحلہ طے ہوجائے تو مناسب فارمیٹ میں اس کا پبلک ڈیٹا فراہم کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔بہرحال آرکائیو کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک ڈیٹا کو اگر ڈیٹابیس کے طور پر مہیا کیا جا سکے تو میرے جیسوں کا بھلا ہو سکتا ہے۔
ڈیٹابیس کے ساتھ ساتھ اگر دیگر فارمیٹ میں بھی ڈیٹا مہیا کیا جا سکے تو زیادہ مفید ہو گا کہ فائلوں سے ڈیٹا کو پڑھنا اب ڈیٹا بیس کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے اور اس پر ماڈل ٹریننگ کے علاوہ ایک مقبول فارمیٹ سے دوسرے فارمیٹ میں کنورٹ کرنا بھی آسان ہے۔اچھی تجویز ہے، اور میں نے خود ریسرچرز کو محفل فورم کا پبلک ڈیٹا فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔ایک مرتبہ فورم کو آرکائیو کرنے کا مرحلہ طے ہوجائے تو مناسب فارمیٹ میں اس کا پبلک ڈیٹا فراہم کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
بالکل نیک خیال ہے اور بہت سے دھاگے درکار ہوں گے محفل کے ہمہ جہت پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لیے۔کیا خیال ہے؟ فورم کی آخری سالگرہ کا انتظار کرنے کی بجائے ابھی سے الوداعی تقریب کا آغاز نہ کر دیا جائے؟
یہ بیس برس کا قصہ ہے، دو چار برس کی بات نہیں ۔۔![]()