عبدالقیوم چوہدری
محفلین
محسن طلوع اشک دلیل سحر بھی ہے
شب کٹ گئی چراغ بجھا دینا چاہیے۔
شب کٹ گئی چراغ بجھا دینا چاہیے۔
اصل میں یہاں سود و زیاں کا قصہ ہی نہیں تھا۔ بیس برس تک یہ فورم مسابقت و کمرشل ازم کے جھمیلوں میں پڑے بغیر، اخلاصِ نیت سے چلایا جاتا رہا ہے جس کا کریڈٹ بجا طور پر بانیانِ محفل کو جاتا ہے۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ ایسا پلیٹ فارم کہاں سے دستیاب ہو گا تو اس کا تقریباً شافی جواب تو مل چکا ہے کہ فعال ارکان ہیں ہی کتنے۔ اگر پچاس یا سو فعال ارکان ہوں تو ان کے لیے فورم کو چلانا واقعی مناسب معلوم نہیں ہوتا ہے۔ ریڈ اونلی پر اصرار اس لیے کیا جا رہا ہے کہ کم از کم سب کچھ ریکارڈ پر رہے۔ آج شام کچھ وقت ملا تو خوب سوچ بچار کی تو اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ فیس بک اور سوشل میڈیا کے جنات شاید اس لیے ہی کامیاب ہیں کہ اُن کے پاس مسلسل ٹریفک چلی آ رہی ہے۔ وہیں پر گروپس اور پیجز بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام ہے، دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع ہیں اور نوجوان نسل تو تقریباً مکمل طور پر وہاں منتقل ہو چکی ہے۔ اردو محفل ہمیں جس قدر بھی عزیز ہو، اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔ جن گھروں کو بے آباد کر دیا جائے، جہاں آنا جانا ترک کر دیا جائے، وہ بالآخر مقفل ہو جاتے ہیں۔ یہی ایک تلخ حقیقت ہے۔اخبارات جب نقصان میں جانے لگتے تھے تو کوئی اور ان کے حقِ ملکیت لے لیتا تھا، اردو محفل میں یہ بھی نہیں ہو سکتا شاید۔
اس طرح مختلف موضوعات پہ بحث و تمحیص کا پلیٹ فارم ملنا مشکل ہے۔ کتنا کچھ سیکھنے کو ملتا تھا۔
ایسا اور بھلا کہاں ملے گا!!!
ہائے ہائے بھیا...ہم دعا گو ہیں
اللہ کریم اردو محفل کے بانی اراکین اور منتظم و مدیر اراکین اور محفلین کو ہمیشہ اپنی سائے رحمت میں رکھیں۔آمین
بے لوث محبت کے اصل معنی ہمیں اردو محفل سے وابستہ ہونے کے بعد سمجھ آئے۔
دور حاضر میں ایسی دوستانہ انجمن ملنا نا ممکن ہے۔گلشن کی تازگی اسی صورت برقرار رہتی ہے کہ جب تک باغ کو اس کے حصے کا مکمل وقت دیا جائے۔مصروفیات کی بنا پر محفلین کی کم آمد کی وجہ درس تدریس کا سلسلہ شدید متاثر رہا ہے۔
دنیا فانی ہے ۔ہر چیز کو اپنے اختتام تک پہچنا ہے۔
اردو محفل فورم بھی اپنا پروقار سفر شاندار اندازہ میں اختتام پذیر کرے گا۔
اردو محفل اردو زبان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے جو اختتام پذیر ہو نے بعد بھی اپنی روشنی سے اردو ادب کے گلستان کو تروتازہ رکھے گا۔
ہم آپ تمام محفلین کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمیں ہمیشہ محبت اور خلوص سے نوازتے رہیں۔ہماری زندگی کے مشکل اور سخت حالات میں محبت کے ساتھ سہارا دیتے رہے۔
ہم آپ سب کے قرضدار ہیں اور تادم مرگ رہیں گے۔
اللہ نگہبان
ہمیں بھی یہی غم ستائے جا رہا ہے بھیاہائے ہائے بھیا...
آپ کی شستہ اردو سے ادبی اسرار و رموز کیسے سیکھ پائیں گے...
اب ہمارا کیا ہوگا بھیا!!!
ڈسکورڈ وغیرہ فوری پیغام رسانی یعنی انسٹنٹ میسجنگ کے زیادہ نزدیک ہے۔ وہاں اردو محفل کی بہار کا ایک پھول بھی نہ کھل پائے گا۔ نزدیک ترین فیس بک گروپ معلوم پڑتا ہے جہاں دھاگہ کھولنے اور اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کی سہولت موجود ہے۔ سب ممبران بھی وہاں متصل رہ سکیں گے۔ارے ہمارے اٹھارہ سال تو محفل میں پورے ہونے دیتے ۔
محفل میں جتنا وقت گزرا الحمداللہ بہت چھا گزرا ۔
بہت اچھے لوگ ملے ، بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
اللہ ان محفلین کی مغفرت فرمائے جو ہمیں چھوڑ گئے ۔ آمین۔
کہیں انکی کمی نے بھی محفل کو سست کردیا تھااور کہیں زمانے کی تبدیلیوں کا بھی اثر رہا۔
محفل کی طرح پاک گیمزر پر بھی ہم جاتے رہتے تھے مگر خاموش قاری کی حیثیت سے اب وہ فورم بھی ختم ہوگیا ہے اور یڈٹ اور ڈیسکورڈ پر فورم چل رہا ہے
کیا محفل کے نام سے وہاں بھی کچھ شروعات کی جائے ؟؟
لیکن مختلف زمرے اور ایک نظر میں سب دکھائی پڑنا۔۔۔ ہم سب ان چیزوں کے عادی ہیں۔ڈسکورڈ وغیرہ فوری پیغام رسانی یعنی انسٹنٹ میسجنگ کے زیادہ نزدیک ہے۔ وہاں اردو محفل کی بہار کا ایک پھول بھی نہ کھل پائے گا۔ نزدیک ترین فیس بک گروپ معلوم پڑتا ہے جہاں دھاگہ کھولنے اور اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کی سہولت موجود ہے۔ سب ممبران بھی وہاں متصل رہ سکیں گے۔
اردو محفل کی محبت و خلوص کے نام اب بھی گوگل پر جب کوئی اردو میں علمی یا ادبی سوال ڈھونڈا جائے،تو اکثر رہنمائی کے لیے اردو محفل ہی کی تحریریں سامنے آتی ہیں۔