اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

ابن رضا

لائبریرین
بہت شکریہ ابنِ رضا ۔ مخصوص دھیمے لہجے کی شاعری۔
دِلا دیتی ہے رِندوں کو رہائی نُطقِ شیریں
مگر زاہد، جو بد گو ہو، تو دوزخ ہی سزا ہے
قدرِ منزل کہاں مجھے ہوتی
راستہ گر نہ پُرخطر ہوتا
حوصلہ افزائی کے لیے سراپا سپاس ہوں استادِ محترم۔آپ کے التفات سے یہ زنگ بھی اتر جائے گا۔ سلامت رہیے۔
 
آخری تدوین:

واسطی خٹک

محفلین
b-misaal sher
ﺳُﻠﮓ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﺌﯽ ﺩﻥ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ
ﺩﺭﯾﭽﮧ ﮐﮭﻮﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﺩﮬﻮﺍﮞ ﺩﮬﻮﺍﮞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ
 
سلمان حمید
ہواؤ سرسراتے اس طرح گزرو کہ آہٹ ہو
مرے آنگن کا سناٹا مجھے اب مار جائے گا
یہی بے موسمی رم جھم اسے بے زار کرتی ہے
یہ رونا پیٹنا تیرا یونہی بے کار جائے گا
وہ صدیوں بعد لوٹا ہے اسے اندر تو آنے دو
ترا در آخری در ہے کہاں اس بار جائے گا

تو گیا تو اس دل میں درد نے جگہ لے لی
میرے گھر کے آنگن میں گرد نے جگہ لے لی

مجھے گمان ہے یہ شب مجھے نگل لے گی
میں سو گیا تو میری صبح کو جگا دینا
 
عمران شناور
لوگ پابندِ سلاسل ہیں مگر خاموش ہیں
بے حسی چھائی ہے ایسی گھر کے گھر خاموش ہیں

گام گام خواہشیں
نا تمام خواہشیں

کیا محسوس کیا تھا تم نے میرے یار درختو
تنہائی جب ملنے آئی پہلی بار درختو

ستارے سب مرے‘ مہتاب میرے
ابھی مت ٹوٹنا اے خواب میرے

--شناور--
خلا میں‌ غور سے دیکھوں
تو اک تصویر بنتی ہے
جو بالکل تیرے چہرے پہ
سجے اُس تل کے جیسا ہے
جو گہرا ہے
بہت گہرا
سمندر سے بھی گہرا ہے
کہ اس گہرائی میں اکثر
شناور ڈوب جاتا ہے

بہت شان دار، جناب شناور!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہممم
ہماری کلاس میں 12 بوائز اور 33 گرلز ہیں لیکن مزے کی بات یہ کہ جو ہمارا 6،7 لوگوں کا گروپ ہے، اس میں سب کے سب قدرے اچھا ذوق رکھنے والے موجود ہیں اور وصی شاہ سے تقریبا سب ہی کتراتے ہیں۔ غالب، افتخار عارف، جون ایلیا، فراز وغیرہ ہی اکثر موضوعِ بحث آتے ہیں۔ :)


چلیں پھر انڈے اور ٹماٹر فریج میں رکھ دیتے ہیں، موقع آنے پہ نکال لیں گے :p

نیرنگ خیال بھائی
ہمارے دور میں پانچ کو ایک میسر نہ تھی۔ اور وہاں ایک تین کی اوسط چل رہی ہے۔۔۔ یہ تو جیلسی بنتی ہے۔۔۔ :p
 

کاشف سعید

محفلین
تری سوچوں سے میری شام پھر محظوظ ہوتی ہے
کوئی اندر سے ہنستا ہے کہ تو پھر ہار جائے گا

اسے گر روکنا چاہو تو بے پروائیاں برتو
کہ جتنی بار روکو گے وہ اتنی بار جائے گا

کیا کہنے سلمان حمید!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
محترم عابی مکھنوی صاحب۔ ماشاءاللہ سے بہت ہی خوبصورت کلام ہے۔ عمدہ اور اعلیٰ

خاص کر یہ اشعار بےحد پسند آئے

امیر شہر نے بانٹی یتیمی کس لیے ہم پر
سوالی دیکھ لو بچے کھڑے حیران سڑکوں پر

سراپا موت بکھری ہے جہاں تک دیکھ سکتا ہوں
کہیں بے گور لاشے تو کہیں ارمان سڑکوں پر


اور یہ

حصارِ عِشق و مستی میں مقید کر کے جاں اپنی
نظارہ اپنی آہوں کا تُو عرشِ مُنتہا میں کر

نِصابِ عاشقاں پایا ہے میں نے ایک جُملے میں...
سُوئے مقتل جو ہوتا ہے وہی سب کچھ وفا میں کر

لاجواب۔ داد قبول فرمائیے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
محترم ابن رضا صاحب۔ ماشاءاللہ سے کیا خوب کلام پیش کیا ہے آپ نے۔ شاندار

کوئی جو گم شدہ اپنا اچانک مل گیا ہو
خدا تائب کو یوں چشمِ کرم سے دیکھتا ہے

دِلا دیتی ہے رِندوں کو رہائی نُطقِ شیریں
مگر زاہد، جو بد گو ہو، تو دوزخ ہی سزا ہے

اور یہ اشعار بھی
ہر مداوا، نہ بے اثر ہوتا
دردِ دل لا دوا ، نہ گر ہوتا

تو اگر میرا چارہ گر ہوتا
یوں نہیں مجھ سے بے خبر ہوتا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
محترم محمد اظہر نذیر صاحب۔ آپ کے کلام کے لئے تو کب سے ہمہ تن گوش تھے لیکن آپ نے شمع کے روبرو ہوتے بہت دیر کی۔ بہت خوبصورت کلام ہے۔ داد قبول فرمائیے۔


ساگر دید مدینے کو ہی مرکز تُو بنا
یہ ادھر اور اُدھر ہو کے تو بہتا کیا ہے

نمو فراق کا ہونا ہے جس کی مٹی میں
اُسی زمین میں اُلفت کو داب کیسے دوں

مجھے ہے خوف، مری سوچ پڑھ نہ لے کوئی
ترے خیال پہ گہرا نقاب کیسے دوں

واہ۔۔ بہترین
 
Top