اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

کوئی جو گم شدہ اپنا اچانک مل گیا ہو
خدا تائب کو یوں چشمِ کرم سے دیکھتا ہے
-@ابن رضا

سبحان اللہ، حدیث کی طرف اشارہ بہت خوب لگا۔ جزاک اللہ خیر

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ پر اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے، جس کا جنگل میں کھویا ہوا اونٹ اسے پھر دوبارہ مل جائے۔ [صحیح بخاری ]
 
تمھارے خواب سے نکل سکوں تو کوئی کام ہو
میں اس سراب سے نکل سکوں تو کوئی کام ہو

خیال اُس کا مرے دل سے نوچ دے کوئی
کہ جس نے نورؔ، محبت کا بھی صلہ نہ دیا

واہ واہ نور سعدیہ شیخ بہت خوب جی
داد حاضر ہے گر قبول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
وہ ملک الموت بیٹھا ہے کسی کی تاک میں دیکھو
اور اب کی بار سنگ اس کے ترا بیمار جائے گا
- سلمان حمید

:) مریضِ عشق کو بھیجنے کا یہ انداز بہت خوب لگا۔


دستار کے پردے میں ہوس ناک ہیں واعظ
حق بات تو بازار میں مذموم رہی ہے
- فیصل عظیم فیصل

سبحان اللہ!

کہ اس گہرائی میں اکثر
شناور ڈوب جاتا ہے
- عمران شناور

کمال! بہت خوب محترم عمران صاحب۔ نظم تو بہت ہی زیادہ پسند آئی۔
 

ابن رضا

لائبریرین
کوئی جو گم شدہ اپنا اچانک مل گیا ہو
خدا تائب کو یوں چشمِ کرم سے دیکھتا ہے
-@ابن رضا

سبحان اللہ، حدیث کی طرف اشارہ بہت خوب لگا۔ جزاک اللہ خیر

اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ پر اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے، جس کا جنگل میں کھویا ہوا اونٹ اسے پھر دوبارہ مل جائے۔ [صحیح بخاری ]
پسند آوری کا شکریہ۔ آپ نے بھی ماشاءاللہ لاجواب کلام پیش کیا۔ بہت سی داد
 
ایم اے راجا

میری قسمت کے چراغوں میں اندھیرا کیوں ہے
ظلمتِ شب نے مجھے آ کے یوں گھیرا کیوں ہے
میرا چلنا جو گوارا ہی نہیں تجھ کو تو
مرے قدموں میں یوں راہوں کو بکھیرا کیوں ہے
جس نے بخشے ہیں اندھیروں کے یہ تحفے مجھ کو
اُس کے ہاتھوں کی لکیروں میں سویرا کیوں ہے

مجھ کو حیران کیے رکھتا ہے اکثر یہ خیال
غم جو تیرا تھا کبھی، آج وہ میرا کیوں ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top