اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

عابی لکھنوی ۔۔۔ جب آپ نے خود ہی لکھ دیا ’’نظم نما مخلوق‘‘، تو پھر کوئی دوسرا کیا کہے گا۔
روزانہ جشن سجتا ہے مری سنسان سڑکوں پر
کہ محوِ رقص ہوتا ہے یہاں شیطان سڑکوں پر
امیر شہر نے بانٹی یتیمی کس لیے ہم پر
سوالی دیکھ لو بچے کھڑے حیران سڑکوں پر

سراپا موت بکھری ہے جہاں تک دیکھ سکتا ہوں
کہیں بے گور لاشے تو کہیں ارمان سڑکوں پر

خُودی کو زادِ راہ رکھ کر دِکھا رَقصِ جُنوں عابی
بُلند کلمہ بِلالی تُو ذرا شوقِ سزا میں کر
 

کاشف سعید

محفلین
کوئی عشق کی بازی جیت کر بھی روتا ہے
اور کوئی ہارا ہو پھر بھی شادماں جائے
لوگ وہ کب ملول ہوتے ہیں
جن کے سجدے قبول ہوتے ہیں

بہت اچھے شاہد شاہنواز!
 

کاشف سعید

محفلین
اب ایسا ظلم تو اے حضرتِ صیّاد مت کیجے
قفس سے عشق ہے ہم کو ہمیں آزاد مت کیجے
خیالِ مرگ باعث بن گیا ہے دل کی راحت کا
دکھا کر خواب جینے کا اسے نا شاد مت کیجے

بہت خوب زبان و بیان ہے !
مانی عباسی
 
مانی عباسی ۔۔۔ تینوں غزلیں بہت اچھی ہیں۔ بہت ساری داد
پتہ نہیں یہ محض اتفاق ہے یا آپ نے ارادی طور پر ایسا کیا؛ کہ تینوں غزلیں بحر ہزج مثمن سالم میں ہیں۔ اور دیوانی اعتبار سے تینوں ’’ے‘‘ کی ذیل میں آتی ہیں۔ بلکہ پہلی دو کی ردیف بھی مماثل ہے۔
 

مانی عباسی

محفلین
مانی عباسی ۔۔۔ تینوں غزلیں بہت اچھی ہیں۔ بہت ساری داد
پتہ نہیں یہ محض اتفاق ہے یا آپ نے ارادی طور پر ایسا کیا؛ کہ تینوں غزلیں بحر ہزج مثمن سالم میں ہیں۔ اور دیوانی اعتبار سے تینوں ’’ے‘‘ کی ذیل میں آتی ہیں۔ بلکہ پہلی دو کی ردیف بھی مماثل ہے۔
شکريہ سر جی..بحر والا معاملہ ارادی ھے جبکہ ردیف والا معاملہ محض ایک اتفاق...
 

مانی عباسی

محفلین

کاشف سعید

محفلین
تمہیں سے ملتے ہیں یُوں ٹُوٹ کر وگرنہ ہم
خُود اپنے آپ سے ایسے ملا نہیں کرتے
بُتوں کی ہوگی یہ خُوبی کہ چُپ کئے بیٹھیں
ہمارے علم میں ایسا خُدا نہیں کرتے
چاہتیں اور بھی ہیں لیکن اب
صرف تیرا جنون طاری ہے
موت کے منتظر رہے ہر پل
زندگی اِس طرح گُزاری ہے

واہ واہ عظیم صاحب!
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
:)
وصی شاہ کو پسند کرنا کچھ ایسا بھی برا نہیں۔ تمہاری یونیورسٹی کے دور کی عمر ہے۔ لڑکیوں سے گپ شپ کا بہانہ رہے گا کہ جس طرح کے اہل ذوق موجود ہیں۔ اگر وصی شاہ کے اشعار نہ یاد ہوئے تو سناؤ گے کیا۔۔۔ :)
ہممم
ہماری کلاس میں 12 بوائز اور 33 گرلز ہیں لیکن مزے کی بات یہ کہ جو ہمارا 6،7 لوگوں کا گروپ ہے، اس میں سب کے سب قدرے اچھا ذوق رکھنے والے موجود ہیں اور وصی شاہ سے تقریبا سب ہی کتراتے ہیں۔ غالب، افتخار عارف، جون ایلیا، فراز وغیرہ ہی اکثر موضوعِ بحث آتے ہیں۔ :)

نہیں یارا۔۔۔ مجھے خبر ملی ہے کہ ابھی اور شاعر بھی آنے ہیں۔۔۔ شاید کہیں داؤ چل ہی جائے۔۔۔ :p
چلیں پھر انڈے اور ٹماٹر فریج میں رکھ دیتے ہیں، موقع آنے پہ نکال لیں گے :p

نیرنگ خیال بھائی
 
روزانہ جشن سجتا ہے مری سنسان سڑکوں پر
کہ محوِ رقص ہوتا ہے یہاں شیطان سڑکوں پر

امیر شہر نے بانٹی یتیمی کس لیے ہم پر
سوالی دیکھ لو بچے کھڑے حیران سڑکوں پر

مِرے بیٹے دلاؤں گا تجھے میں عید پر کپڑے
لہو میں ڈوب کر بکھرا مگر پیمان سڑکوں پر

سراپا موت بکھری ہے جہاں تک دیکھ سکتا ہوں
کہیں بے گور لاشے تو کہیں ارمان سڑکوں پر

کوئی پتھر نہیں دکھتا آُٹھا کر ہاتھ میں رکھ لوں
سگان ِ زر مچاتے ہیں جبھی طوفان سڑکوں پر

ہیں یُوں تو لوگ لاکھوں میں مِرے اس شہر میں عابی
دکھائی کیوں نہیں دیتا کوئی انسان سڑکوں پر

سبحان اللہ، کیا ہی غم میں ڈوب کر لکھی ہے عابی۔
 
خیالِ مرگ باعث بن گیا ہے دل کی راحت کا
دکھا کر خواب جینے کا اسے نا شاد مت کیجے

ہے اظہارِ فنِ نشتر زنی کا شَوق مژگاں کو
جگر پر تیر ہنس کے کھائیے فریاد مت کیجے

- مانی عباسی

کیا کہنے!
 
بہت شکریہ ابنِ رضا ۔ مخصوص دھیمے لہجے کی شاعری۔
دِلا دیتی ہے رِندوں کو رہائی نُطقِ شیریں
مگر زاہد، جو بد گو ہو، تو دوزخ ہی سزا ہے
قدرِ منزل کہاں مجھے ہوتی
راستہ گر نہ پُرخطر ہوتا
 
Top