تیرہویں سالگرہ اردو محفلینِ کراچی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال ، کچھ اپنی کچھ دیگر شرکا کی زبانی

م حمزہ

محفلین
شکر ہے انہوں نے یہ نہیں لکھا کہ۔۔۔
اکمل بھائی نے سب سے زبردستی چندہ جمع کرکے عمران بھائی کو تھما ئے، جو انہوں نے برضا و رغبت قبول فرمائے!!!
آپ سے بالمشافہ ملاقات کا اثر تو دیکھیں کہ املا کتنی درست ہوگئی۔

اب میرا کیا ہوگا مولانا !کہیں ہم اکیلے نہ رہ جائیں ۔
 
سید عمران

محفلین
آپ سے بالمشافہ ملاقات کا اثر تو دیکھیں کہ املا کتنی درست ہوگئی۔

اب میرا کیا ہوگا مولانا !کہیں ہم اکیلے نہ رہ جائیں ۔
آپ املا درست کرانے سے پہلے نظر درست کرائیں۔۔۔
یہ ہمارا مراسلہ ہے جس کا آپ نے اقتباس لیا ہے!!!
 
م حمزہ

محفلین
فرقان احمد بھیا محفلین سے "پردہ" کرتے ہیں۔۔بہت سخت قسم کا پردہ۔۔ بے فکر رہیے
آپ کی سخت پردے والی بات سے تو ہم نے فرقان احمد بھائی کے پردے کا یہ تخیل باندھا ہے ،
100706151657_burqa.jpg
بھیا شاید کچھ ایسا پردہ فرماتے ہوں گے۔:p
 
فرقان احمد

محفلین
آپ سے بالمشافہ ملاقات کا اثر تو دیکھیں کہ املا کتنی درست ہوگئی۔

آپ املا درست کرانے سے پہلے نظر درست کرائیں۔۔۔
یہ ہمارا مراسلہ ہے جس کا آپ نے اقتباس لیا ہے!!!

موصوف نے سب کو ہی عدنان سمجھ لیا ہے۔۔۔!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آپ کے مرغِ تخیل کی رسائی شاید یہیں تک محدود ہے ۔۔۔!
ان کو زیادہ نہ ’’تپائیں‘‘۔۔۔
کہیں جو انہوں نے غصے میں آکر بے پردگی والی کوئی تصویر لگادی تو سب سے پہلے آپ ہی کانوں کو ہاتھ لگاکر بھاگتے ہوئے نظر آئیں گے!!!
 
فرقان احمد

محفلین
ان کو زیادہ نہ ’’تپائیں‘‘۔۔۔
کہیں جو انہوں نے غصے میں آکر بے پردگی والی کوئی تصویر لگادی تو سب سے پہلے آپ ہی کانوں کو ہاتھ لگاکر بھاگتے ہوئے نظر آئیں گے!!!
اور ہم نے خون کے گھونٹ پی لیے ۔۔۔! مفتیوں سے مفت میں کون ٹکر لے ۔۔۔!
 
Top