تیرہویں سالگرہ اردو محفلینِ کراچی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال ، کچھ اپنی کچھ دیگر شرکا کی زبانی

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب!

زبردست احوال لکھا خلیل الرحمٰن بھائی آپ نے۔ لطف آیا۔

میں اس سے پہلے صرف فہیم بھائی سے مل چکا تھا باقی سب لوگوں سے پہلی ملاقات تھی۔ سو سب سے مل کر بے حد اچھا لگا اور ملاقات یاد گار رہی۔

ملاقات کے لئے مقررہ جگہ میرے گھر سے کافی دور تھی اور گذشتہ شب میں ایک شادی میں شرکت کے باعث گھر بھی دیر سے پہنچا تھا سو میرا آنے کا ارادہ نصف ہی تھا۔ آپ لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ نیند میں نصف ارادوں کا کیا حال ہوتا ہے۔ :)

بہر کیف ناشتے کا وقت تو ہم نے غفلت میں گنوا دیا لیکن اس خیال سے کہ کم از کم ملاقات تو ہو ہی جائے ہم کسی نہ کسی طرح جائے ملاقات پر پہنچ ہی گئے سو اس طرح نصف ارادے والوں کی ملاقات بھی نصف رہی ۔ :)
 
ماشاءاللہ ،
ہمارے محمد امین صدیق بھائی نے سرکار رسول اللہ ﷺ کی بارگار میں دو نعتوں کے گلدستے بھی پیش کیے تھے ۔کیا خوب پر نور سماں باندھ دیا تھا محفلین پر ۔
 
آخری تدوین:
'لوگوں کے دوست ایسے موقعوں پر ماسٹر کارڈ نکالتے ہیں اور میرے دوست کیلکولیٹر نکال لیتے ہیں. ' کہیں یہ والا معاملہ تو نہیں ہوا؟ :)
مریم بہن بل ادا کرنے کا منظر بھی بہت خوب رہا ۔جب ویٹر بل کی وصولی کے لیے ہماری ٹیبل پرآیا تو سب نے بیک وقت بل ادا کرنے کے لیے اپنے جیبوں سے پرس برآمد کیے ،مگر بل کی ادائیگی میں عمران بھیا بازی لیے گئے کہ ویٹر ان کے قریب کھڑا تھا ۔
 

م حمزہ

محفلین
آپ املا درست کرانے سے پہلے نظر درست کرائیں۔۔۔
یہ ہمارا مراسلہ ہے جس کا آپ نے اقتباس لیا ہے!!!
تو ہم نے کب کہا کہ وہ مراسلہ آپکا نہیں ہے۔ یہ تو آپ ہی کے شایان شان ہے کہ آپ عدنان بھائی کی محبت اور اخلاص کی کوئی بھی توجیہ کریں۔
ہمارا اشارہ درج ذیل اقتباس کی طرف تھا۔
سید عمران بھیا نے ادا کیا تھا اور اکمل بھائی نے دیگر محفلین سے اخراجات کے مطابق چندہ جمع کیا اور بھیا کو زبردستی روپے
 

م حمزہ

محفلین
ماشاءاللہ ،
ہمارے محمد امین صدیق بھائی نے سرکار رسول اللہ ﷺ کی بارگار میں دو نعتیں کے گلدستے بھی پیش کیے تھے ۔کیا خوب پر نور سماء بندھ دیا تھا محفلین پر ۔
نعتوں کے
سماں باندھ

مجھے علم ہے کہ آپ نے جان بوجھ کر ایسا لکھا ہے عمران بھائی کے خلاف احتجاج کے طور پر۔
 
آخری تدوین:
آنکھوں دیکھا حال پڑھ کر تصاویر دیکھنے کی حسرت جاتی رہی۔۔۔!
بھیا ناامید نا ہوں بہت جلد تصویریں محفل پر مہیا کردی جائے گی ۔دراصل تصویریں کاٹ چھانٹ اور فوٹو شاپ کی مراحل سے گزاری جا رہی ہیں ۔
 

فرقان احمد

محفلین
بھیا ناامید نا ہوں بہت جلد تصویریں محفل پر مہیا کردی جائے گی ۔دراصل تصویریں کاٹ چھانٹ اور فوٹو شاپ کی مراحل سے گزاری جا رہی ہیں ۔
کانٹ چھانٹ؟ یعنی تصویروں کی شاخیں دور دور تک بڑھ گئی تھیں؟
فوٹو شاپ؟ یعنی کس کی مرمت ہو رہی ہے واں؟ :sneaky:
 

سین خے

محفلین
ہمارا ارادہ تھا کہ محفلین کو ادبی سرگرمیوں کی جانب لے جائیں گے، اس لیے ہم نے اپنی ڈائری سنبھال لی اور موقع کی تلاش میں بیٹھ گئے۔ لیکن ان کا موڈ کچھ اور تھا۔ گفتگو نے کئی رنگ بدلے اور حسبِ دستور مذہبی موضوع تک آگئی۔ محمد احمد بھائی نے ہمارے کان میں سرگوشی کی کہ مذہبی زمرے کے ماڈریٹر تو موجود نہیں ، جانے گفتگو کیا رنگ اختیار کرلے۔ ہم نے ان کے ساتھ مل کر ساجد بھائی کی خدمات کو یاد کیا اور یہ سوچ کر بیٹھ گئے کہ دیکھا جائے گا جو بھی ہو!۔ کراچی کے محفلین بہت پیارے لوگ ثابت ہوئے اور شیعہ سنی تک پہنچنے کے باوجود طے کیا کہ بہت کچھ پروپیگنڈا ہوتا ہے جس سے مسلمانوں کو احتراز کرنا چاہیے اور اتحاد بین المسلمین کو قائم رکھنا چاہیے ورنہ وہی حال ہوگا جو شام میں مسلمانوں کا ہورہا ہے۔ہمیں واٹس اپ پر ایک سلائیڈ یاد آئی جس میں سوال و جواب کے ذریعے دونوں فریق مسلمان ، سنی، دیوبندی تک پہنچتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں کہ فرقہ وہی ہے اپنے والا لیکن آگے بڑھتے ہیں تو اشاعرہ اور ماتریدیہ ہونا بنائے فساد بن جاتا ہے۔

یہ ہوئی نا بات! ایسا ہی ماحول محفل پر بھی رہنا چاہئے۔ محفل پر جتنی دل برائیاں دیکھنے میں آتی ہیں، ان کی زیادہ تر وجہ کوئی نا کوئی مذہبی بحث ہی ہوتی ہے۔
 

ربیع م

محفلین
Top