اردو صوتی ۔۳ کے لئے مشوروں کی ضرورت

زیک

مسافر
1143x699 کا امیج مسئلہ تو کرے گا۔ ویب پر 640x480 سائز بہتر رہتا ہے۔ ابھی تو میری سکرین ریزولیوشن 1400x1050 ہے۔ ان لوگوں کا کیا حال ہو گا جو 800x600 پر ہیں؟
 

فرضی

محفلین
نبیل بھائی شکریہ۔ شہرزاد فونٹ تو میرے پاس انسٹال نہیں ہے اس لیے ڈبہ سا نظر آتا ہے
میرا مشورہ ہے جو لفظ عام اردو فانٹ سپورٹ نہ کرے، اسے بجائے مختلف اردو فانٹس کے مائیکروسافٹ کے دیفالٹ فانٹ میں لکھا جائے جیسے ایریل یا ٹاہوما میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، آپ کہتے تو ٹھیک ہیں لیکن شہرزادے اور لطیف فونٹ وغیرہ ٹاہوما کی نسبت بہت خوبصورت ہیں۔ اگر آپ یہاں سے فونٹ انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں تو تمام ضروری فونٹ آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال ہوجائیں گے۔ بہرحال میں اوپر والے لفظ کو دوبارہ ٹاہوما فونٹ کے ساتھ ہی پوسٹ کر دیتا ہوں۔

علمہٓ
 

الف عین

لائبریرین
زکریا نے کہا:
اتنی بڑی تصویر تو میری سکرین سے ہی باہر ہو گئی۔
زکریا۔ ادھر آسی صاحب کے ای میل سے اٹیچمینٹ ڈاؤن لوڈکیااور ادھر پوسٹ کر دیا۔ سائز دیکھا بھی نہیں تھا۔
ویسے اوپیرا میں یہ بٹن کام میں آتا ہے۔ ونڈو کی چوڑائ میں فِٹ کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت تو میں بھی اس ذکر سے پریشان ہو گیا تھا کہ یہ دو مدیں کیسی نکل آئیں۔ اب غور کیا تو معلوم ہوا کہ بڑی مد تو وہی الف مد آ ہے۔ 0622 0653اور دوسری چھوٹی مد اوپر مد ہے۔
اور نبیل۔ ایس سی یونی پیڈ تو استعمال کرتے ہو نا تم۔ میرا تو وہی ریفرینس پائنٹ ہوتا ہے کیریکٹر کوڈ دیکھنے کا۔
البتّہ زکریا نے جو دو پیشوں کا ذکر کیا تو اس کے کیریکٹر میپ میں ریورسڈ ذمّہ تو نہیہں ہے۔ شچاید یہ یونیکوڈ کے نئے ورژن مں شامل ہو۔

اس کے علاوہ ستارہ علامت کی بھی ضرورت ہے۔ 066ڈی۔
آلٹ جی آر میں اب بھی کچھ کنجیاں خالی تو ہوں گی۔ ساری کنجیاں ختم ہپونے تک ساری علامات دی جا سکتی ہیں۔ صلی اللہ علیہ وسلم تو پریزینٹیزن سیٹ میں ہونے پر بھی ضروری ہے۔ کسی فانٹ میں میرے خیال میں صرف اسی کوڈ پر یہ علامت تھی۔ اعشاریہ کی بھی ضرورت ہے اور ہزار کا نشان اگر کنجیاں نہ بچیں تو ہٹا دو۔
 

جیسبادی

محفلین
crulp phonetic kbd v 1.1

دیکھنے میں آیا ہے کہ crulp نے اپنے v1.1 صوتی کلیدی‌تختہ میں سے ایسے حروف جن کے اوپر "ء" آتا تھا نکال دیے ہیں، مثلاً "ؤ"۔ مگر ایسا "ء" موجود ہے جو حروف کے اوپر جاتا ہے،

"و"+"ٔ"=ؤ

"ہ"+"ٔ"=ۂ

اس کے علاوہ "ئ" موجود ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
کرلپ کے تختے میں ۂ بھی نہیں اور نہ ئے
میں تو سمجھتا ہوں کہ اردو میں اوپر ہمزہ ہوتی ہی نہیں۔ سوائے ہمزہ بڑی ے اور ہمزہ واؤ کے۔ ہ اور الف پر ہمزہ الگ کیریکٹرس ہیں ہی۔ درمیانی ہمزہ کو ’ئ‘ بنانا یوں ہی گلے سے نہیں اترتا لیکن یونی کوڈ میں اتنے عرصے سے یہ شامل ہے کہ شاید اب اسے بدلنا ممکن نہیں۔ ۂ بھی نہیں اور نہ ئے
 

جیسبادی

محفلین
اعجاز، بات واضح نہیں ہوئی۔

"ئے" کی تو وجہ سمجھ میں نہیں آتی، کیونکہ یہ الفاظ یوں لکھے جانے چاہیے:
آئے=آ+ئ+ے
گئے=گ+ئ+ے

"آؤ" کو "آو" بھی لکھا جا سکتا ہے، یا پھر "و" پر علیحدہ سے ہمزہ ڈال کر "آؤ"۔ اگرچہ یہ ہر فونٹ میں صحیح نہیں جچتا۔ میرا خیال ہے کہ crulp کا فلسفہ درست ہے، ایک "اوپر ہمزہ" دے دیا ہے کہ جس حرف کے اوپر ڈالنا ہے ڈال دو، مثلاً "ہ"، "ۃ" پر۔

عام صارفین کے لیے U0600 کے تمام حروف کو کلیدی تختہ میں ڈالنا مناسب نہیں۔ کوشش ہونی چاہیے کہ کم از کم حروف کلیدی تختہ میں شامل کیے جائیں تا کہ تیز ٹائپسٹ تیار ہو سکیں۔ ہاں طباعت کے لیے U0600 کے غیر معروف حروف استعمال بے شک کریں۔ اردو تختہ تیار کرنے والوں کے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ شاید مذہبی مواد زیادہ اردو میں لکھا جائے گا۔ ایسا نہیں ہے۔ وکیپیڈیا پر عام مواد لکھا جا رہا ہے اور غیرمعروف حروف کی ضرورت نہیں پڑتی۔ جس غیرمعروف حرف کی ضرورت پڑے اسے فارہ کلید سے یا سانچہ کے زریعہ ڈال دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ صرف
qwertyuiop
asdfghjkl
zxcvbnm
کے کلید اردو سے بدلنے چاہیے، باقی تمام علامات کو نہیں چھیڑنا چاہیے۔
 
Top