اردو صوتی ۔۳ کے لئے مشوروں کی ضرورت

دوست

محفلین
میرے تو خیال میں سیدھی ہی رہنے دیں۔ انگریزی والی۔ یونیکوڈ کنٹرول حروف استعمال کر لیا کریں گے مسئلہ کیا تو۔
 

جیہ

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ قوسین کو اسی ترتیب پر رکھا جائے جس طرح کی بورڈ پرنٹ ہوتا ہے۔

ایک اور تجویز

Inpage کے پشتو صوتی کی بورڈ میں ایک کار آمد کنجی ہے۔ بہ ظاہر تو یہ ایک ڈیش ( -) ہے مگر انتہائی کارآمد ہے۔ خاص کر شعر لکھنے میں اس کا استعمال بہت مفید ہوگا۔ یہ ڈیش لفظ میں دو حروف کے درمیاں میں لا کر اس لفظ کو لمبا اور خوش نما کیا جاسکتا ہے۔ اگر یہ کنجی صوتی 3 میں رکھی جائے تو اچھا ہوگا۔ اس کنجی کے چند امثال نیجے تصویر میں آپ بہ آسانی دیکھ سکتے ہیں۔

155906060.jpg
 

الف عین

لائبریرین
جوجو۔ تم نے شاید میری پ ڈ ف فائل زیربار نہیں کی۔ اس میں میں نے اس کی کنجی آلٹ جی آر فل سٹاپ پر دی ہے۔ اسے اصطلاح میں تطویل کہتے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
مگر استادِ محترم الٹ جی آر فل سٹاپ پر تو میرے ساتھ فل سٹاپ (نقطہ) آتا ہے۔ :?
 

الف عین

لائبریرین
معذرت جوجو اور زکریا۔ صوتی ۳ کے لئے یہ میرا خیال تھا کہ آلٹ جی آر فل سٹاپ پر رکھا جائے۔ صوتی 2 میں یہ فل سٹاپ کے پاس والے سلیش/ سوالیہ نشان پر ہے آلٹ جی آر کے ساتھ ہی۔
تطویل پر ایک الگ تفصیلی پیغام بھی دے رہا ہوں۔
 

جیہ

لائبریرین
شکری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہ استادِ محت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رم آخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ر کار مل ہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ی گیا
 

الف عین

لائبریرین
ایک اور کیریکٹر کی طرف میری توجہ یاہو گروپ کے ایک ساحب نے مبذول کرائی ہے۔ یہ ہے الف مقصورہ۔ سورۂ شمس میں جو والضحٰیٰہا ہے، اس میں ی کھڑی زبر (سُپر سکرپٹ الف نہیں، الف مقصورہ ہونا چاہئے ۔ اس سے اس لفظ میں ی کے دونوں نقطے نہیں آتے۔ اس پہلو سے تقریباً سبھی فانٹس نا اہل نکلے سوائے پاک ٹائپ کے اور اس پر منحصر میرے این ڈبلیو نسخ فانٹ کے۔ چنانچہ اس کو بھی شامل کیا جائے تو بہتر ہے۔ یہ 0649 پر ہے
 
ایک اور کیریکٹر ہے جو عام طور پر شاعروں کا نام پر یا مصرعہ کے آغاز پر ہوتا ہے ، اس کا نام بھول رہا ہوں میں ۔
 

الف عین

لائبریرین
وہ تو صوتی 2 میں بھی شامل ہے محب۔
اب ایک نیا معاملہ۔ یعقوب آسی صاحب نے ایک اور معاملہ اٹھایا ہے۔ مدوں کے بارے میں۔ تصویر حاضر ہے۔ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں اربابِ حل و عقل:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، چھوٹی مد تو اس وقت بھی ویب پیڈ کے کی میپ میں شامل ہے۔ یہ ٹِلڈا (~) پر میپ ہوئی ہوئی ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:

علمہٓ

لیکن اسے دیکھ کر مجھے خیال آ رہا ہے کہ کھڑی زیر کی ضرورت بھی ہو گی۔ یہ کسی کی بورڈ میں شامل ہے؟ اور اس کا کوڈ کیا ہے؟
 

فرضی

محفلین
چھوٹی مد مجھے صرف ایک ڈبہ سا بنا نظر آتا ہے۔ کیا وجہ ہے کیا یہ ایشیا ٹائپ فانٹ میں سپورٹد نہیں ہے؟
 

فرضی

محفلین
شاید صرف فائر فاکس کا مسئلہ نہ ہو۔ آئی - ای پر بھی آئیں دائیں شائیں جا رہی ہے۔ تصویر ہے ہی بڑی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی نے کہا:
چھوٹی مد مجھے صرف ایک ڈبہ سا بنا نظر آتا ہے۔ کیا وجہ ہے کیا یہ ایشیا ٹائپ فانٹ میں سپورٹد نہیں ہے؟

فرضی، یہ تو ایشیا ٹائپ بنانے والے ہی بتا سکیں گے۔ ایشیا ٹائپ میں عربی کی سپورٹ‌ بالکل ناکافی ہے۔ اسی لیے میں نے اوپر چھوٹی مد والے لفظ پر شہرزادے فونٹ‌ اپلائی کیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی، آئی ای پر سکرول بار تو مل جاتی ہیں۔ فائر فاکس تو ہاریزینٹل سکرول بار بھی نہیں دیتا۔ :(
بےبی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
امیج والا مسئلہ فائر فاکس سے زیادہ phpbb کا ہے۔ میں وقت ملنے پر کوئی ایسا موڈ انسٹال کرنے کی کوشش کروں گا جو ایک سائز سے بڑے امیجز کو خود سے ری سائز کرکے چھوٹا کردے۔
 
Top