اردو صوتی ۔۳ کے لئے مشوروں کی ضرورت

الف عین

لائبریرین
یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کم از کم میرے علاوہ زکریا تو اردو صوتی ۲ استعمال کرتے ہیں۔ شاید اور لوگ ووٹ دینے نہیں آئے ہیں اس پول والے تانے بانے پر۔ (کیوں کہ میرے تختے کو 375 بار تو ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے آخر۔)۔ اور اردو ویب اور کرلپ کے کلیدی تختوں کو استعمال کرنے والے ہی وہ مثلاً ہمزہ ہ والی اغلاط کرتے ہیں۔ جس کو اب نبیل ٹھیک کرنے والے ہیں۔
آمدم بر سرِ مطلب۔ اس کے تیسرے ورژن کے لئے مشوروں کی ضرورت ہے۔ اب تک میں نے اسے ان پیج کے مطابق بنانے کی کوشش کی تھی۔ لیکن کچھ ممبران نے کچھ ’نقشہ بندی‘ پر اعتراض کیا تھا۔ اس لئے اب سب لوگ بتائیں کہ وہ کیا پسند کریں گے:
1۔ کیاہمزہ واؤ شفٹ ڈبلیو پر رکھا جائے؟ یہ مجھے بھی زیادہ لاجیکل لگتا ہے لیکن ان پیج استعمال کرنے والے شاید مشکل محسوس کریں۔
2۔ کیا ہمزہ ی (جو در اصل درمیانی ہمزہ کا بھی کام کرتی ہے۔) یو کی کنجی پر ہی رکھا جائے؟ فی الوقت یہ شفٹ 4 کی کنجی پر ہے۔
3۔ ایک یہ خیال بھی آتا ہے تنوین بلکہ الف دو زبر کی بھی ایک کنجی مقرر کر دی جائے تو کیسا رہے۔ ٹلڈے کی کنجی پر فی الحال فتحتاً اور کسرتاً (دو زیر) ہیں۔اسی کنجی کو آلٹ جی آر کے ساتھ الف تنوین بھی کر دیا جائے کہ صارفین ایک ہی کنجی سے فوراً ’فوراً‘ لکھ سکیں۔
4۔ آلٹ جی آر میں ابھی کچھ کنجیاں دہرا دی گئی ہیں۔ ان کو سدھارا جا سکتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ موجودہ کی بورڈ میں میں نے قرآن کی بہت سی علامات دے دی ہیں، خاص کر وقوف۔ کیا ان کی بجائے پشتو وغیرہ کے زائد حروف دے دئے جائیں؟ اوپر م اور ج وغیرہ کی علامات تو وردڈ پروسیسر میں سُپر سکرپٹ کر کے بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
مزید مشوروں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
اور جن احباب نے پول کے تانے بانے پر ووٹ نہیں دیا ہے وہ یہاں پہنچ جائیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہاں اکٹھی ہونے والی تجاویز کو میں اوپن پیڈ کی نئی میپنگ کے لیے بھی استعمال کرلوں گا۔

اعجاز اختر صاحب، اردو صوتی کی بورڈ میں پشتو حروف شامل کرنے کا کیا فائدہ ہوگا؟ میرے خیال میں تو رموز اوقاف کی ضرورت رہے گی۔ اردو کی بورڈ پر عربی کی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
 

فرضی

محفلین
میں نبیل بھائی کے خیال سے اتفاق کرتا ہوں۔ فرض کریں اگر پشتو حروف شامل بھی کر دیے جائیں تب بھی ایک اردو تختے کو ڈاؤنلوڈ کرنے والے، صرف اردو لکھنے کے لیئے ہی کریں گے تو پشتو حروف کی اھمیت باقی نہیں رہےگی۔
بہتر یہی ہے کہ رموز و اوقاف کو ہی رھنے دیا جائے۔
میرے خیال میں یو کی کنجی کے ساتھ ھمزہ ‘ئ‘ اوپن پیڈ کی طرز پر زیادہ بہتر ہوگا۔ اور ڈبلیو شفٹ کے ساتھ واؤ ہمزہ بہتر رہےگا۔
 

الف عین

لائبریرین
احباب سے پھر درخواست ہے کہ یہاں آئیں اور اپنے مشوروں سے نوازیں۔ ادھر نبیل اوپن پیڈ کے لئے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔
 
۔ کیاہمزہ واؤ شفٹ ڈبلیو پر رکھا جائے؟ یہ مجھے بھی زیادہ لاجیکل لگتا ہے لیکن ان پیج استعمال کرنے والے شاید مشکل محسوس کریں۔

ہمزہ واؤ شفٹ ڈبلیو پر ہی رکھا جائے اور ان پیج والوں کو بھی اس کی عادت پڑ جائے گی۔

2۔ کیا ہمزہ ی (جو در اصل درمیانی ہمزہ کا بھی کام کرتی ہے۔) یو کی کنجی پر ہی رکھا جائے؟ فی الوقت یہ شفٹ 4 کی کنجی پر ہے۔

ہمزہ ی بھی یو کی کنجی پر ہی رکھی جائے ، اس سے کافی آسانی رہتی ہے۔
3۔ ایک یہ خیال بھی آتا ہے تنوین بلکہ الف دو زبر کی بھی ایک کنجی مقرر کر دی جائے تو کیسا رہے۔ ٹلڈے کی کنجی پر فی الحال فتحتاً اور کسرتاً (دو زیر) ہیں۔اسی کنجی کو آلٹ جی آر کے ساتھ الف تنوین بھی کر دیا جائے کہ صارفین ایک ہی کنجی سے فوراً ’فوراً‘ لکھ سکیں۔

بہترین تجویز ہے کیونکہ میں خود تنوین چھوڑ دیتا ہوں کیونکہ مجھے یہ کنجی نہیں ملتی اگر یہ ایسے رکھ دی جائے تو فائدہ مند ہو گی۔

4۔ آلٹ جی آر میں ابھی کچھ کنجیاں دہرا دی گئی ہیں۔ ان کو سدھارا جا سکتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ موجودہ کی بورڈ میں میں نے قرآن کی بہت سی علامات دے دی ہیں، خاص کر وقوف۔ کیا ان کی بجائے پشتو وغیرہ کے زائد حروف دے دئے جائیں؟ اوپر م اور ج وغیرہ کی علامات تو وردڈ پروسیسر میں سُپر سکرپٹ کر کے بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

پشتو کے حروف نہ دیے جائیں کیونکہ اردو جاننے والے اردو ہی لکھنا چاہیں گے اور جس نے پشتو لکھنی ہو گی وہ علیحدہ کی بورڈ استعمال کر لیے گا
 

دوست

محفلین
جی پشتو کا الگ سے تختہ ہونا چاہیے اور دوست اسے کمپیوٹر میں‌ با آسانی نصب بھی کرسکتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے اس میں‌ بھی ممکنہ حد تک یکسانیت رکھی جائے تاکہ انگلی کو ایک ہی حرف لکھنے کے لیے بھٹکنا نہ پڑے۔
اعجاز صاحب نے اور فرضی نے مل کر ایک تختہ بنایا تو ہے۔
 
ؤ کو شفٹ ڈبلیو پر رہنے دیں کیوں کہ فورم پر کام کرتے ہوئے اب اس کی عادت سی ہوگئی ہے۔

اعجاز صاحب ئ کو uپر رہنے دیں۔ تو اچھا رہے گا۔ ان پیج استعمال کرنے والوں کے لیے آسانی رہے گی۔

دوم جہاں تک تنوین کی بات ہے تو میں باقاعدگی سے ان پیج استعمال کرتا ہوں‌اور 1 کی کے ساتھ ہے جو کی ہے جس کا مجھے نام نہیں آتا (`~) اس پر تنوین کے نشان کو رکھا جائے یعنی بغیر شفٹ کے دو زبر اور شفٹ کے ساتھ دو زیر ۔ ان پیج میں بھی تنوین کے لیے یہی کیز استعمال ہوتی ہیں۔

پشتو کا کی بورڈ الگ سے ہونا چاہیے اسے اردو کی بورڈ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، اس بارے میں ہم بات کرچکے ہیں۔ صوتی 3 میں پشتو کی سپورٹ پر غور نہیں کیا جائے گا البتہ عربی حروف، رموز اوقاف اور ضروری علامتیں شامل کی جائیں گی۔
 

الف عین

لائبریرین
درست نبیل۔
ممکن ہوا تو میں شام تک ایک تفصیلی پیغام دوں گا۔ یوں بھی نبیل تو ابھی پیر تک کچھ کام نہیں کریں گے، اس سے پہلے ہی میں کچھ باتیں رکھنا چاہتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے اپنی تجاویز پ ڈ ف میں لکھ دی ہیں۔ دیکھیں منسلک فائل
مزید یہ کہ یہاں اعداد والی کی بورڈ کی پٹی میں دو آپشنس ہیں۔ یا تو ایک حالت میں عربی ابڈک اعداد کا دوسرا سیٹ دے دیا جائے۔ اور دوسرے انگریزی کی بورڈ کی ہی علامات، جو کہ شفٹ کنجی سے انگریزی میں بنتی ہیں۔ ڈالر، ہیش، ایمپرسنڈ وغیرہ، مشوروں کا انتظار ہے
 

دوست

محفلین
انگریزی کی علامات انگریزی میں‌ جاکر بھی ہوسکتی ہیں۔ آلٹ شفٹ سے انگریزی پھر ان علامات کا ڈھیر میرا تو خیال ہے اردو کو ہی چلنے دیں صوتی تین میں یہاں تو اردو کے لیے بٹن کم پڑ جائیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
کچھ اور مشورے چاہئے۔ عموماً جو قوسین ہم اردو میں بھی استعمال کرتے ہیں وہ لیٹن سکرپٹ کے ہی ہیں اور انگریزی کے تخاطبی نشانات کی طرح ان کی سمتیں بھی الٹی ہو جاتی ہیں۔ اس کا ایک حل تو میں نے صوتی2 میں یہ نکالا تھا کہ دایاں قوس بائیں طرف اور بایاں دائیں طرف کر دیا تھا۔ یعنی شروع کرت وقت آپ کی بورڈ میں بائیں کنجی والا قوس دبائیں جو Convex westward ہے اور ختم کرتے وقت مشرق کی سمت والا قوس جس سے انگریزی عبارت میں قوسین شروع ہو تے ہیں۔ کیا ایسے ہیی کیا جائےَ دوسری صورت وہ ہو سکتی ہے کہ عربی کے آیتوں کے نشانات کو بطور قوسین استعمال کیا جائے۔ یعنی ۔FD3E and FD3F
اس کے علاوہ تخاطبی نشانات کے لئے میں نے کرلی بریکٹ والی کنجی پر 2018 وغیرہ نمبر کے نشانات میپ کر رکھے ہیں جو ان پیج کے نشانات اور کنجیوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔ افسوس کہ عربی کے لئے علیٰحدہ سے کوٹس نہیں ہیں یونیکوڈ میں۔ اس سلسلے میں بھی مشوروں کا منتظر ہوں۔
 

دوست

محفلین
یہ آیتوں کے نشانات ان پیج میں بھی ہیں بعض اوقات میں انھیں بلٹس کی جگہ استعمال کرلیا کرتا ہوں۔ میرا خیال ہے انھیں میپ تو کردیا جائے مگر کس جگہ اس بارے واضح نہیں۔ کوئی اور دوست بھی مشورہ دے کیونکہ قوسین انگریزی والی ہی اردو میں بھی چلتی ہے۔ یہ آیت والی کچھ تنگ کرے گی صارف کو۔
واوین تو خیر جو دستیاب ہیں وہی رکھنا پڑیں گے۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب میں تو کہوں گا کہ قوسین کو انگریزی ہی کی طرح رہنے دیں ورنہ کنفیوژن ہوتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن قوسین کی سمت کے بارے میں کیا خیال ہے۔ زکریا تم تو صوتی2 استعمال کرتے ہو۔ قوسین میں کیسا لگا؟
 

دوست

محفلین
بڑی کنفیوژن ہوتی ہے۔ کبھی دائیں سے لکھو کبھی بائیں سے۔
ہر پروگرام میں مختلف۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب صوتی 2 کے قوسین کنفیوز کرتے ہیں۔ اردوویب والے مجھے بہتر لگتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن زکریا اور شاکر، اردو لکھتے وقت تو ہم سب ہی پہلے دایاں بریکٹ لگاتے ہیں یا نہیں؟؟ چلئے سب لوگ بتائیں کہ قوسین کیسے رکھے جائیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، میں پوری میپنگ کی تجاویز تو بعد میں پیش کروں گا، قوسین کے بارے میں میں ذیل کی میپنگ کے بارے میں سوچ رہا تھا:
{ = right single qoute
} = left single quote
[ = right double quotes
] = left double qoutes

ڈبل کوٹس کے بارے میں مجھے ابھی صحیح طرح معلوم نہیں کہ ان کی یہی میپنگ رکھی جائے یا کوئی اور۔
 
زکریا نے لکھا ہے
اعجاز صاحب صوتی 2 کے قوسین کنفیوز کرتے ہیں۔ اردوویب والے مجھے بہتر لگتے ہیں۔

ؕمیں اس سے اتفاق کرتا ہوں ۔۔۔۔ میں بھی صوتی 2 استعمال کر رہا ہوں۔ لیکن قوسین ڈالتے وقت ضرور Backsapce پر بار بار ہاتھ جاتا ہے۔
 
Top