ابو ہاشم

محفلین
کیا میں اور آپ انگریزی کتاب پڑھ کر الفاظ کا درست تلفظ جان سکتے ہیں ؟؟؟ قطعی نہیں ۔ جب تک وہ لفظ کسی انگریزی دان سے سن نہ لیں تب تک نہیں جان سکتے۔ یا پھر یہ کہ انگریزی لغت میں موجود اسپیشل علامات یا صوتی تشبیہات کی مدد سے سے سیکھا جائے۔ اس بارے میں میں تفصیلاً اوپر لکھ آیا ہوں ۔
کوشش یہی ہے کہ ایسے الفاظ کم سے کم ہوں
 

ابو ہاشم

محفلین
اب ہم اردو رسم الخط اور املا اور یونیکوڈ میں اردو کی سپورٹ میں بہتری کے لیے تجاویز شروع کرتے ہیں۔ احباب سے گذارش ہے کہ ان تجاویز پر تبادلۂ خیال میں حصہ لیں اور اپنی طرف سے بھی تجاویز دیں۔
ظہیراحمدظہیر ، سید عاطف علی ، محمد ریحان قریشی ، الف عین ، عدنان عمر ، الف نظامی ، متلاشی ، ابن سعید ، دوست و دیگر احباب
 

ابو ہاشم

محفلین
1۔ پہلی تجویز تو یہی کہ نون غنہ لفظ میں جہاں کہیں بھی آئے اسے بغیر نقطے کے لکھا جائے۔اس کے لیے فی الحال تو اردو فونٹوں میں یہ سہولت پیدا کی جائے کہ ں خود سے اگلے حرف سے شوشے کی شکل میں مل جائے اور اس پر نقطہ بھی نہ ہو جیسے اردو محفل کے موجودہ فونٹ میں ہو رہا ہے۔ یہ تو ایک عارضی سا بندوبست ہے مستقل حل اس کا یہ ہے کہ ں کی خصوصیات میں یہی تبدیلی یونیکوڈ میں کروائی جائے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ایسے الفاظ جن میں ی لفظ کے درمیان میں آئے اور اس کی ادائیگی بڑی ے جیسی ہو۔
مثلا اکیلا (اکے - لا) کا تلفظ واضح کرنے کے لیے ی کے نیچے ایک افقی لکیر لگا دی جائے اور اس کا یونیکوڈ کیریکٹر رجسٹر کروا دیا جائے۔ مقتدرہ قومی زبان کو یہ تجویز وی گھلو۔
 
آخری تدوین:
Top