اردو بلاگز ۔۔۔ اخبار کی زینت بن گئے

ابوشامل

محفلین
گزشتہ روز میرے ایک قریبی عزیز نے بتایا کہ روزنامہ جسارت کراچی کے سنڈے میگزین (اشاعت 30 نومبر2008ء) میں ایک مضمون شایع ہوا تھا جس میں "اردو بلاگز پر جاری مباحث" کو موضوع بنایا گیا۔
فوراً ہی اس مضمون کی تلاش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ "این خان" کا تحریر کردہ ہے جس میں اردو بلاگز پر تحاریر اور ان پر لوگوں کو تبصروں کو قارئین کی نذر کیا گیا ہے۔ ایک چیز کی کمی بہت شدت کے ساتھ محسوس ہوئی کاش اس کے ساتھ لنکس بھی فراہم کر دیے جاتے لیکن پھر بھی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ پاکستانی صحافت میں بلاگز کی تحاریر اور ان پر کیے گئے تبصروں کو تسلیم کیا گیا ہے۔
میری طرف سے تمام بلاگرز کو مبارکباد ۔۔۔ اور ہاں اس میں میرا نام بھی ہے :)

05.gif
 

زین

لائبریرین
ماشاء اللہ ،بہت خوب
بلاگرز خود بھی تو اس طرح کی تحریر یا رپورٹ وغیرہ اخبارات اور میگزین کو بھیج سکتے ہیں خاص کر سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق ایڈیشنز میں تو اس کو اچھی جگہ مل سکتی ہے
 

شعیب صفدر

محفلین
میرا ذکر بھی ہے!!

ؤاہ بھائی واہ!!‌ہماری دوپوسٹوں کا ذکر ہے کیا بات ہے بھائی!!!
لگتا ہے اس ہی وجہ سے ہمارے بلاگ کو "نظر"‌لگ گئی ہے!!!‌
ابھی لال مرچیں جلاتا ہو!!
 

فہیم

لائبریرین
واہ بھئی واہ
زبردست:)

اگر میں نے بھی ایک دو سیاسی پوسٹس لکھ ماریں‌ ہوتیں اپنے بلاگ پر تو شاید میرا بھی نام آجاتا ہے:grin:
 

شکاری

محفلین
یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ میڈیا نے خود اردو بلاگرز کو نمایاں کیاہے۔
اس طرح کی پوسٹس بلاگرز بھی میڈیا والوں کو بیھج سکتے ہیں۔ابھی بلاگز ٹھیک ہوجائیں تو کوئی بندہ یا بلاگرز کانمائندہ منظرنامہ والے اردو بلاگ بنانے اور ان کی افادیت پر کوئی پوسٹ لکھ کر مجھے میل کردیں‌ میں روزنامہ اسلام میں شائع کروانے کی کوشش کروں‌گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کیا کسی نے اردو کمپیوٹنگ کا بھی تذکرہ بھی کیا ہے؟
خطاطی کے حوالے سے بھی کوئی بات شامل ہے؟
نستعلیق وغیرہ کا بھی تذکرہ موجود ہے؟
 

زینب

محفلین
ہاہائے میں‌بےچاری کسی گنتی میں ہی نہیں لو جی یہ تو سوتیلوں والا سلوک ہوا نا پھر۔۔۔۔۔پتا نہیں کیا مصیبت ہے میرا بلاگ نہیں کھل رہا کوئی اللہ کا بندہ بتائے گاکیوں؟؟؟
 

ماوراء

محفلین
واہ زبردست۔ اردو بلاگرز تو چھا گئے ہیں۔ بس اسی لیے نظر لگ گئی۔۔ڈاٹ نیٹ والے بلاگز کو۔
 

ماوراء

محفلین
ہاہائے میں‌بےچاری کسی گنتی میں ہی نہیں لو جی یہ تو سوتیلوں والا سلوک ہوا نا پھر۔۔۔۔۔پتا نہیں کیا مصیبت ہے میرا بلاگ نہیں کھل رہا کوئی اللہ کا بندہ بتائے گاکیوں؟؟؟
اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر ہے تو اردو ٹیک کے ایڈمن کا بلاگ دیکھیں۔ اور یہاں بھی آپ کو وجہ معلوم ہو جائے گی۔
 
Top