اذن سخن

نوید صادق

محفلین
اقتباس:
اصل پيغام ارسال کردہ از: جیا راؤ
بس تو اگلی غزل میں یہ ترکیب استعمال کر لیجئیے۔۔۔


کرو نہ اتنا تردد، غزل کہو محسن
کہیں گے لوگ تمہیں غیرتِ سخن بھی نہیں

اب اور کیسے کہیں آپ سے جیا راؤ
ہمارے بھائی کے کھیسے میں حسنِ ظن بھی نہیں


نوٹ:

--- "ؤ" کو بطور سبب خفیف باندھنے پر معذرت
--- کھیسہ ۔۔۔۔۔۔ جیب
 

مغزل

محفلین
کرو نہ اتنا تردد، غزل کہو محسن
کہیں گے لوگ تمہیں غیرتِ سخن بھی نہیں

اب اور کیسے کہیں آپ سے جیا راؤ
ہمارے بھائی کے کھیسے میں حسنِ ظن بھی نہیں


نوٹ:

--- "ؤ" کو بطور سبب خفیف باندھنے پر معذرت
--- کھیسہ ۔۔۔۔۔۔ جیب

بہت خوب جناب
اب شاید محسنہ کش چنگیزی کی غیرتِ سخن پر ہما کا سایہ پڑے ۔۔ :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
امی حضور کو ایک خوشی تو دیجئے ۔۔
کل کلاں کسی نے کہد یا کہ محسن تو شعر بھی نہیں کہہ سکا تو
آپ غیرتِ سخن سے کہاں جا منھ چھپائیں گے ؟؟

ہائیں؟ :eek:
وہ جو ہم نے زلفوں کے بارے میں شعر کہا وہ کیا ہوا؟ :eek:
کئی حجام بخوشی اپنی دکانوں پر سجانے کو تیار ہیں :grin:
اب ایک شعر پر اکتفا کیجئے ہم شاعر ہیں قبلہ آپ نے ہم کو سویاں بٹنے والی مشین سمجھ رکھا ہے کیا کہ لچھے دار مثنویاں قطار در قطار دستہ گھماتے ہی نکلتی چلی آئیں؟ :eek:
اب واردات قلبی کے منتظر ہیں کہ ہو تو ہو ویسے تو اباجان اور سارہ ہم کو سختی سے اندر سے تالا لگا کر رکھنے کے احکامات صادر کر گئے ہیں کہ کوئي واردات ہونے نہ پائے :grin:
وارداتیں بھی تو بہت ہو رہی ہیں۔۔۔۔ :(
ارے ظالمو کوئی تو ہمارے دل پر بھی ڈاکہ ڈالو کہ بیچ چوراہے کے رکھ چھوڑا ہے وہ بھی جلائے بنا! :grin:
 

محسن حجازی

محفلین



کرو نہ اتنا تردد، غزل کہو محسن
کہیں گے لوگ تمہیں غیرتِ سخن بھی نہیں

اب اور کیسے کہیں آپ سے جیا راؤ
ہمارے بھائی کے کھیسے میں حسنِ ظن بھی نہیں


نوٹ:

--- "ؤ" کو بطور سبب خفیف باندھنے پر معذرت
--- کھیسہ ۔۔۔۔۔۔ جیب

ناحق تہمت کہ ہم کو حسن ظن نہیں!
لو وہ بھی کہتے ہیں کہ غیرت سخن نہیں!
کہیں گے اگلوا کر شعر تجھ سے طفل ناداں
باقی سب کچھ ہے اس میں بس وزن نہیں!
:grin: :grin:

تو بس مت آئيو ان کے جال میں میاں! :grin:
حضور ؤ کو جو آپ نے بطور سبب خفیف باندھا اس پر ہم خوش ہوئے کہ آپ جیسے چاہتے باندھ سکتے تھے بلکہ چاہتے تو کھلا بھی چھوڑ سکتے تھے :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
یہ ہم کو محفل پر ہی دو اشعار اپنے ہی اور ملے ہیں جو ہم نے اپنی ہی بابت کبھی ارشاد فرمائے ہیں واسطے تحفظ غیرت سخن پیش کیے دیتے ہیں

بہت مصروف سرکار ہو گئے ہیں
پھیلے ہوئے کاروبار ہو گئے ہیں
دشمنی ہے یہ خود سے درپردہ
درجنوں جگری یار ہو گئے ہیں

بحر و زمین کو چھوڑئیے فی الحال خلا میں گزارا کیجئے اب ہم نوید صادق صاحب کے پائے کے شاعر تو ہیں نہ ہوں گے کہ ؤ کو بسبب خفت باندھ کر معذرت کر لیں :grin:
امید ہے عروضی اصطلاحات میں تحریف ثقیل کا برا نہیں مانیں گے :grin:

اصل دھاگہ
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی بس دو چار اور، پھر سمجھیں کہ دیوان چھپوانے کی تیاری شروع کرتے ہیں۔

ویسے ٹرکوں اور بسوں کے اندر اور باہر جو اشعار لکھے ہوتے ہیں، ان کے ساتھ بھی شعراء کا نام نہیں لکھا ہوتا۔ وہاں بھی دست درازی کی جا سکتی ہے۔ بس اتنا کرنا پڑے گا کہ روزانہ جی ٹی روڈ پر گھنٹہ دو گھنٹے ڈیوٹی دینی پڑے گی مع کاپی پنسل کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شششش سعود بھائی ابھی کسی کو خبر نہیں ہونی چاہیے۔ یہ کام چپکے چپکے کرنا ہے۔ اس میں آپ کی مدد کی بھی ضرورت ہو گی۔
 

مغزل

محفلین
محسن بھیا ۔۔
’’ اذنِ سخن ‘‘ کی بابت بھی سنجیدگی سے غور کیجئے ۔۔
یا یہ لڑی صرف ٹھٹھول اور سیاسی وعدوں کیلئے چھیڑی گئی ہے ؟؟
 
Top