ادھر ادھر کی گفتگو

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
اردو محفل نے نکمہ کر دیا یارو !
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے ۔۔۔
جب سے محفل جوائن کی ہے نیٹ پر اور کوئی کام ہی نہیں کر رہا۔۔
فیس بک، یاہو گروپس، ویب ڈیزائننگ وغیرہ وغیرہ سب ہی رہ گیا۔۔
اور کون کون اس مرض کا شکار ہوا ہے ؟؟

بس جی خیال کیجئے گا کہ بہت زیادہ ہی جذباتی نہیں ہوجائیے گا۔
اس محفل کو لے کر۔
کیونکہ جو جو زیادہ جذباتی ہوا ہے اس کو آگے جاکر
بہت ٹائٹ ٹائٹ ڈس پڑی ہیں:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم تمہاری بات کی سمجھ نہیں آئی۔

کس کو بہت ٹائٹ ٹائٹ ڈس پڑی ہیں اور کتنی پڑی ہیں، کچھ وضاحت تو کرو۔
 

فہیم

لائبریرین
ہائیں۔
میں کیا بتاؤں۔

اچھا آپ بتائیں کتنے ممبر ایسے ہیں جو کسی زمانے میں
محفل کی رونق تھے۔ اور پھر انہوں نے آنا بالکل ہی چھوڑدیا۔
وہ بھی مصروفیت کی وجہ سے نہیں۔ بلکہ کچھ باتوں کی وجہ سے۔
 

فہیم

لائبریرین
غالباً کچھ عرصے قبل تو ظفری بھائی نے بھی محفل کو بائے بائے کردیا تھا۔
لیکن وہ تو آپ کے اور دوسروں لوگوں کے منانے پر آگئے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے ناراضگی ہو ہی جاتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہمیشہ کے لیے ہو گئی۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں کمیونٹی پر ذاتی انا بھاری ہونا چاہیے۔ فورم میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں چند ایک کے لئے فورم کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔
 

تیشہ

محفلین
ہائیں۔
میں کیا بتاؤں۔

اچھا آپ بتائیں کتنے ممبر ایسے ہیں جو کسی زمانے میں
محفل کی رونق تھے۔ اور پھر انہوں نے آنا بالکل ہی چھوڑدیا۔
وہ بھی مصروفیت کی وجہ سے نہیں۔ بلکہ کچھ باتوں کی وجہ سے۔

میں جواب دے سکتی ہوں اور بہت عمدہ قسم کا ہے ۔ ۔مگر دوں گی نہیں کہ بھلے ہی خواتین چھوڑ گئیں ہو یا میل لوگ،
میرا جواب پڑھکے آگ لگنی ہے اور مرچیں لگے گیئں وہ اسلئے کہ '' چھوڑ کر بھی نہیں چھوڑ پائے '' اب بھی یہاں آتے ہیں سبھی چھوڑ جانے والے ۔۔ اور پڑھتے بھی ہیں ۔۔ نظروں میں رہتی ہیں یہاں کی پوسٹیں، رپلائی ۔۔۔
مصروفیت نا پہلے تھی ۔۔ نا اب ہے ۔ ۔۔ نا ہونی ہے ۔۔ جس کو نیٹ گردی کی عادت پڑی ہوئی ،ہو کیسے سوچا جاسکتا ہے نیٹ پے نا آئے :confused:
وجہ میں بہت جانتی ہوں کہ تجربہ کار ۔۔مشاہدہ کار ہوں ۔۔ ماہر ہوں لوگوں کو سمجھ لینے میں ۔ ۔
اگر وجہ لکھ دی تو میں سچ کہتی ہوں جو چھوڑ گئے وہ بلبلاتے ہوئے آئے گے لکھیں گے نہیں ایسا کچھ نہیں ۔۔
:battingeyelashes: مطلب جہاں بھی ہو ۔ ۔کہیں بھی ہو ۔۔ ۔ ہوتے اِدھر ہی ہیں ، فہیم ۔ ۔
 

تیشہ

محفلین
غالباً کچھ عرصے قبل تو ظفری بھائی نے بھی محفل کو بائے بائے کردیا تھا۔
لیکن وہ تو آپ کے اور دوسروں لوگوں کے منانے پر آگئے ۔

ظفری کی یہ بات اچھی ہے اُسے کچھ بھی کہو دو ، سنادو، لڑ کے نکل بھی جائے مگر کچھ دنوں بعد واپس لوٹ آتا ہے۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
میں یقین سے کہتی ہوں اگر خوشی، شمشاد جی ، اور میں فہیم سے بات چیت کرنا چھوڑ دیں تو یہ بھی محفل پے آنا چھوڑ دے گا ۔۔
کیوں فہیم :) ۔؟ ہم تین چار ہی تو ہیں جو ایکدوسرے سے گپشب میں ہیں ۔۔ مگر اگر :cool: مجھ سے کوئی بات نا کرے تب بھی میں آؤں گی کیونکہ میں تو چاہتی ہی یہی ہوں کہ کوئی مجھ سے بات نہ کرے :lol: اکیلی میں زیادہ خوش رہتی ہوں ۔۔ جہاں دل چاہے جاتی ہوں خواتین کارنر میں تصویریں لگاؤں ۔۔ شاعری کروں ۔۔ گانے لکھوں جو دل ہے مرضی کرتی ہوں ۔۔ مجھے تو کبھی احساس نہیں ہوتا لوگ کیوں کم ہیں کیوں نہیں آرہے :confused: نہ بھی کوئی آئے میری صحت پے بھلا کیا فرق پڑتا ہے :music:
 

تیشہ

محفلین
کیوں خواہمخواہ میں بلاُ کر رش ڈلوا رہے ہیں سخنور :confused: ہم جو ہیں جتنے ہیں کافی ہیں :grin:
جانے وآلوں کو نہیں بلایا کرتے ۔۔۔ جانے دوسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسس ۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
بوچھی آپ سب چھوڑیے گانا سنیے کیسا اچھا ہے۔

جی آپ نے فیس بکُ جو یہی لگایا ہے سنُ کر لائیک کرآئی ہوں آل ریڈی :) ابھی ناشتہ کرنا ہے میں نے :grin:
پر فیس بک کا جائزہ لے رہی ہوں ۔۔۔ اچھا گانا ہے مگر ہمارا کوئی پردیسی نہیں جسکو میں بھی جھوم جھوم بلاؤں کہ لوٹ آؤ پردیسی ۔ ۔۔ بلکے میں تو کہوں لوٹ کے نہ آنا ۔۔۔ :battingeyelashes:
 
من چہ پرسیدم و شما کجا رفتید ۔۔۔
بھائی میں نہ اس دھاگے میں کیا موضوع شروع کیا تھا اور آپ حضرات نے کیا مباحث شروع کر دیں ۔۔۔
 

arifkarim

معطل
ہائیں۔
میں کیا بتاؤں۔

اچھا آپ بتائیں کتنے ممبر ایسے ہیں جو کسی زمانے میں
محفل کی رونق تھے۔ اور پھر انہوں نے آنا بالکل ہی چھوڑدیا۔
وہ بھی مصروفیت کی وجہ سے نہیں۔ بلکہ کچھ باتوں کی وجہ سے۔

بہت سے ہیں، جیسے علوی امجد، شاکر القادری، جواد، منہا جیں، محسن حجازی، ظہور سولنگی۔ اب ضروری نہیں کہ یہ سب کسی ناراضگی کی وجہ سے ان ایکٹو ہیں، بلکہ ان کی اکثریت اپنے دنیاوی امور کی وجہ سے یہاں کم کم ہی نظر آتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top