ادھر ادھر کی گفتگو

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
باجو فہیم چھیڑ چھاڑ کے موڈ میں ہے اور مزے لے رہا ہے۔ کر لینے دیں اسے اپنی سی۔
چھیڑ چھاڑ تو نہیں لگتی کافی عرصے سے ہی فہیم کی ناراضگی بڑی واضح ہے ۔ ایک بار پوچھا تھا جواب نہ پا کر خاموشی اختیار کر لی ۔ میری رائے میں جن محفلین کی فہیم سے اچھی بات چیت ہے انھیں ان کی شکایت دور کرنے کی کوشش کرنا چاہیے ۔

فورمز پر ہر مزاج ہر استعداد کے لوگ آتے ہیں ، انھیں ان کی سوچ اور استعداد کے مطابق ہی ڈیل کیا جائے تو عموما پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ مگر بعض اوقات غلط فہمی اور خوش فہمی سے بھی معاملات بگڑ جاتے ہیں اس کا تو مجھے بھی تجربہ ہو چکا ہے ۔ اردو محفل کی دوسری محفلوں کی نسبت ممتازیت اس باعث سے ہے کہ یہاں ہر کسی کو اپنی رائے دینے کی اجازت ہے جو کہ عموما دوسری محفلوں میں اسی دعوے کے باوجود دکھائی نہیں دیتی ۔ مثلا ایک جمہوری فورم پر جب میں نے ناظمین سے بد تہذیبی کی شکایت کی تو انھوں نے جمہور کی رائے کو مقدم رکھا :frustrated:
وسلام
وسلام
 

فہیم

لائبریرین
چھیڑ چھاڑ تو نہیں لگتی کافی عرصے سے ہی فہیم کی ناراضگی بڑی واضح ہے ۔ ایک بار پوچھا تھا جواب نہ پا کر خاموشی اختیار کر لی ۔ میری رائے میں جن محفلین کی فہیم سے اچھی بات چیت ہے انھیں ان کی شکایت دور کرنے کی کوشش کرنا چاہیے ۔

طالوت بھائی جواب دیا تو تھا۔
شاید آپ نے دیکھا نہیں۔
خیر میں ناراض نہیں کسی سے بھی۔
لیکن مجھے اس بات کا افسوس ضرور ہے کہ میں نے جب سے محفل جوائن کی اس کو اپنا سمجھا۔
پس پردہ اور سامنے رہ کر محفل کے لیے کام بھی کیا۔
اپنے دوستوں میں جانا آنا کم کردیا۔
اور محفل کو ہی اپنا سب سے اچھا دوست مان لیا۔

لیکن پھر کچھ حضرات کی جانب سے ایسا رویہ سامنے آیا کہ معلوم ہوا۔
کہ میں بیکار میں محفل کے لیے اتنا پاگل ہوا۔
اور یہاں اپنی کوئی اہمیت نہیں۔
بیکار میں نے اتنا وقت برباد کیا
تو بس دل برا ہوگیا تھوڑا۔
 

طالوت

محفلین
دل اچھا رکھیں فہیم ۔ آپ لوگوں کے دم سے رونق ہے محفل میں ۔ یہ اداسی کی گھٹائیں لانے کو میں اور عارف ہیں نا ! کیا کہتے ہیں آپ عارف ؟
وسلام
 

تیشہ

محفلین
فہیم جو ہوا سو ہوا اب بھول جاؤ :cool: اب مجھے آپ یہ باتیں پھر سے نہ کہتے نظر آنا میں فیڈاپ ہوگئی ہوں سنُ پڑھ پڑھکے ۔۔ :( پلیز اب دوبارہ سے نہیں ۔ ۔۔
جن لوگوں کے بیہیویر چینج ہوئے ہیں لعنت بھیج دو ۔۔ اور بھول جاؤ ۔۔
 

تیشہ

محفلین
ہممممممممم،
Cadbury Eclairs کھائیں گی:)

ہاں کھاؤں گی لاؤ دے دو ، ،
مجھے پہلے ہی اپنی جلیبیوں کا غم کھائے جارہا ہے کہ پرسوں جلیبیوں کا ڈبہ لائی ہوں آج جب چائے کے ساتھ
کھانے لگی ہوں تو :noxxx: بدمزہ ۔ ۔۔ :(
کاش امبالا سے لے آتی تو مزے کی ہوتیں جلدی سے لی جو شاپ سامنے آگئی وہاں سے لے آئی اب موڈ خراب ہے
بہت فضول ٹیسٹ ہے انکا ۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
اب تو میں ہی کھاگیا:noxxx:

اور جلیبیاں۔ گڑ والی جلیبیاں نہیں ہونگی تبھی ٹیسٹ خراب ہوگیا:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
آئندہ وہاں سے مت خریدیے گا بلکہ اپنے جاننے والوں کو بھی کہہ دیں، اگر خریدیں تو اسی دن کھا ضرور لیں۔
 

تیشہ

محفلین
آئندہ وہاں سے مت خریدیے گا بلکہ اپنے جاننے والوں کو بھی کہہ دیں، اگر خریدیں تو اسی دن کھا ضرور لیں۔

پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اچھی اسلئے نہیں تھیں کہ میں نے امبالا سویٹ ، نرالا سویٹ کو چھوڑ کر جو مٹھائی شاپ سامنے آئی وہاں سے لیں ۔۔۔ اگر میں تھوڑا اور آگے چلی جاتی تو امبالا سے لے آتی اور یوں بدمزہ نہ ہوتی۔۔
mood-emoticons-smileys12.gif

اب اس غم کو بھلانے کو میں نے اُٹھکر کچن میں جاکر کمر کس کے کھیر بناڈالی ہے اور کھا بھی لی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے، لیکن دوبارہ ادھر جانا ہوا تو اس مٹھائی والے کو شکایت ضرور لگائیے گا۔
 
میں تمام دوستوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس کرتا ہوں کہ اس دھاگے کے موضوع کو پڑھ کر پوسٹس کریں۔۔۔
یہاں تو مٹھائیا ں تقسیم ہونے لگیں۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
آپ نے یہی تو بتانا تھا اس تھریڈ میں کہ '' ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے '' تو وہ آپ نے بتالیا ھے ۔ ۔۔ اب کیا بتانا باقی ہے
 

تیشہ

محفلین
وہ تو ٹھیک ہے، لیکن دوبارہ ادھر جانا ہوا تو اس مٹھائی والے کو شکایت ضرور لگائیے گا۔

مجھ سے نہیں ڈھونڈی جاتی وہ شاپ ۔۔ منہ کے سامنے آگئی تھی تو لے لی ۔۔ راجہ سویٹ لکھا ہو ا تھا ڈبے پے۔۔
جب کبھی سامنے بھی آگئی تب تک شکایت بھول جانی ہے مجھے ۔ :confused:
 

طالوت

محفلین
جلیبیاں خریدنے کی ضرورت ہی کیا ہے بھلا ۔ خود بنائیں ۔ خود بنانے کا اکو اک فیدا ہے کہ اچھی ہوں یا بری ، بندا کھا پی جاتا ہے ۔ اب ہماری محفل کے باورچی خانے کی شان اگر جلیبیاں بنانے کی ترکیب لکھ دیں تو امید ہے کہ نتیجہ زیادہ بہتر نکلے گا۔
وسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top