اختیارات اور ان کا استعمال

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہمارے ہاں ایک بہت بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ جو صاحبِ اختیار ہوتا ہے وہ اپنے اختیار کو اپنی مرضی سے استعمال کرتا ہے اب دیکھے نا ایک آفس میں ایک افیسر ہوتا ہے اور ایک نائب قاصد ہوتا ہے اب دونوں کا کام صرف اور صرف اس آفس تک ہی محدود رہنا چاہے لیکن ایسا نہیں ہوتا نائب قاصد آفس کے کام کے علاوہ افیسر کے گھر کے کام بھی کرتا ہے حالانکہ وہ صرف آفس کے لیے ملازم ہوا ہے گھر کے کام کے لیے نہیں‌آپ اس بارے میں کہہ کہتے ہیں
 

فاروقی

معطل
ہم اس بارے میں اچھی رائے رکھتے ہیں..............بھئی وہ جو کہتے ہیں نا ..............حرکت میں بر کت ہے ............تو اس معقولے پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ شخص کو گھر دفتر کے علاوہ بھی دو تین گھروں کو نپٹانا چاہیے...........تا کہ صحت بھی بنی رہے اور برکت بھی خوب نازل ہو.......باقی .واللہ علم...
 

ایم اے راجا

محفلین
معاشرے یا سسٹم میں بگاڑ ہی تب پیدا ہوتا ہے جب صاحبِ اختیار لو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں اور اپنی من مانیاں دوسروں پر تھوپتے ہیں، یہی ڈکٹیٹر شپ ہے، کیا ہم سب ڈکٹیٹر نہیں، ہم کسی نہ کسی طرح سے ملے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال ضرور کر رہے ہیں، کہیں گھر میں بڑے ہونے کے ناطے چھوٹوں پر تو کہیں افسر ہونے کے ناطے ماتحتوں پر۔
 

وجی

لائبریرین
خرم صاحب میں پہلے بھی کہیں ذکر کیا تھا کہ اچھے اور برے لوگ ہرجگہ ہوتے ہیں
یہاں بھی کچھ ایسے لوگ ضرور ہیں مگر بہت کم
 

مغزل

محفلین
حضرت علی کا قول ہے کہ:

‘‘ اختیار او اقتدار ملنے کے بعد آدمی بدلتا نہیں نے نقاب ہوتا ہے ‘‘
باقی آپ خود سمجھدار ہیں
 

محمداسد

محفلین
ویسے باس کا اضافی کام لینا تو اپنی جگہ، اب تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہر چھوٹا بذات خود بھی 'نمبر بنانے' کے لئے باس وغیرہ کے ذاتی کام خوشی خوشی کرلیتا ہے۔ اور اگر کوئی گھریلو کام ہو تو اسے فیملی ٹرمز بنانے کا آسان ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ;) اگر کسی نے جاننا ہو کہ خوشامدی و سفارشتی کلچر میں ترقی کیسے کی جاتی ہے؟ تو وہ اپنے اردگرد نظر دوڑالے، کوئی نا کوئی مثال ضرور مل جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور اختیارات کا غلط استعمال کہاں نہیں ہوتا؟ کسی ایک محکمے کا نام بتا دیں۔
 

کاشفی

محفلین
خوشی جی کوئی بھی بات تُکے میں نہیں ‌لکھتی ہیں۔۔۔سوچ سمجھ کر لھکتی ہیں۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شمشاد بھائی نے ٹھیک فرمایا کیوں‌کے ایک دفعہ انھوں نے بھی جانے کی کوشش کی تھی لیکن اندر داخل نہیں‌ہونے دیا :grin:
 
Top