1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

اخبار کی کتابت ہاتھ سے

بلال نے 'صحافت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 6, 2008

  1. بلال

    بلال محفلین

    مراسلے:
    2,121
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    حوالہ: روزنامہ نوائے وقت لاہور، پاکستان
    اتوار 4 مئی 2008ء


    بھارت میں اخبار "مسلمان" کی کتابت آج بھی ہاتھ سے کی جاتی ہے۔

    نئی دہلی(ریڈیو نیوز) ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی بھارتی شہر چنائی میں ایک اخبار ایسا بھی ہے جس کی کتابت کمپیوٹر کی بجائے ہاتھ سے کی جاتی ہے۔ "مسلمان" نامی اس اردو اخبار کی اشاعت گزشتہ 81 برس سے روزانہ ہو رہی ہے اور اس کی اشاعت کا آغاز 1927ء میں کیا گیا۔ اس اخبار کی منفرد بات یہ ہے کہ اس کی انتظامیہ نے ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کمپیوٹر استعمال نہیں کیا۔ اخبار کی کتابت آج بھی ہاتھ سے کی جاتی ہے اور اس قدر محنت طلب کرنے کے باوجود اس کی قیمت صرف 75پیسے ہے اور اس کے قارئین کی تعداد ہزاروں ہے۔


    یہ خبر ہے تو چھوٹی سی لیکن کم از کم مجھے بڑی حیرانی ہوئی ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کمپیوٹر نہ استعمال کرنے کی آخر کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    36,442
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    اور یہ بھی ایک عجیب بات محسوس ہوگی کہ اس اخبار کے بانی، مدیر اور نامہ نگار اکثر ہندو حضرات تھے ماضی میں۔ فی الوقت شاید صرف نامہ نگار ہندو ہیں۔ جہاں تک مجھے یاد آ رہا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  3. عمار ابن ضیا

    عمار ابن ضیا محفلین

    مراسلے:
    6,795
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ایک بات ماننے کی یہ ہے کہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اردو کے سافٹ وئیر اگرچہ کافی آچکے ہیں لیکن کتابت کا مقابلہ اب بھی نہیں اور میرا خیال ہے کہ کتابت کے معیار تک پہنچنے کے لیے ابھی ایک طویل عرصہ درکار ہوگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  4. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    روزنامہ مسلمان ۔ ہاتھ سے لکھا جانے والا اردو اخبار

    بھارت کے شہر مدراس سے چھپنے والا روزنامہ "مسلمان" مکمل طور پر ہاتھ سے لکھا جاتا ہے۔
    اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ہاتھ سے لکھا جانے والا دنیا کا واحد روزنامہ ہے۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    مزید تصاویر کیلیے http://www.scottcarneyonline.com
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 25
  5. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میں‌نے سنا تھا کہ کراچی کا کوئی اخبار ہے اس کی ہیڈ لائنز (لیڈ اور سپرلیڈ )ہاتھ سے لکھی جاتی ہیں۔ابوشامل بھائی اس بارے میں‌بتائیں‌شاید انہیں‌علم ہو۔
    ویسے یہ پوسٹ ""صحافت ""کے زمرے میں ہونی چاہیئے تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اب سے چند سال پہلے تک تمام اردو اخباروں کی کتابت ہی تو ہوتی تھی۔ یہ تو کمپیوٹر نے انقلاب برپا کیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ان پیج کے آنے سے پہلے بھی کئی اخبارات ہاتھ سے ہی لکھتے جاتے تھے ۔
     
  8. باسم

    باسم محفلین

    مراسلے:
    1,767
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    تقریباً دو سال پہلے تک روزنامہ امت کی شہ سرخیاں ہاتھ سے لکھی جاتی تھیں
    اب وہ بھی کمپیوٹر سے لکھی جاتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  9. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جی ہاں کراچی میں روزنامہ امت میں آج بھی خطاط "پائے" جاتے ہیں۔ خاص سرخیاں اور رنگین صفحات پر مضامین کی سرخیاں وہی تیار کرتے ہیں۔ البتہ ان خطاط حضرات کی تعداد کتنی ہے؟ اس بارے میں مجھے فی الوقت علم نہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  10. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میں‌نے بھی یہی سنا تھا ۔
    تفصیل بتانے کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ 71 کی دہائی میں حریت اخبار ہاتھ سے لکھا جاتا رہا ۔
    اور اس کی سرخیاں آج بھی ہاتھ سے لکھی جاتی ہیں۔
    امت کے خطاط اب بھی شاہ منصب پر ہیں۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  12. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    کمپیوٹر چند سیکنڈز میں وہ کام آسانی سے کر سکتا ہے۔ جسے خطاط کئی گھنٹے لگا کر کرتے تھے۔
     
  13. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    میرے خیال میں تمام اردو اخبارات ہاتھ سے ہی لکھے جاتے ہیں۔
    ارے بھائی ٹائپنگ بھی تو ہاتھ سے ہی ہوتی ہے نا۔J/K
    (Just Kiding کا اردو ترجمہ کیا ہو گا)

    کچھ عرصے پہلے تک میں جنگ کی شہ سرخی کو خطاطی سمجھتا تھا پھر میں نے انپیج کے اسباق میں پڑھا کہ یہ الفاظ کی جوڑ توڑ اور جگہوں کی تبدیلی سے ایسا تاثر دیتے ہیں۔
     
  14. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بھائی عارف! خطاط گھنٹے نہیں لگاتے ۔۔۔۔ عربی خطاطی پر یوٹیوب پر چند وڈیوز دیکھ لیں، منٹوں میں کس اعلٰی پائے کی خطاطی کرتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  15. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    کچھ ویڈیوز، خطاطی سیکشن مین ہی پوسٹ کر دیں۔ یوٹیوب کی کھربوں ویڈیوز میں بہترین خطاطی کی تلاش مشکل ہے:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بھائی کچھ وڈیوز میں نے نکالی تو ہیں لیکن ان کے گرد [youtube] کا ٹیگ لگانے سے وڈیو دو مرتبہ پوسٹ میں شامل ہو جاتی ہے۔
    کوئی مجھے بتا دے کہ محفل پر وڈیو پوسٹ کرنے کا درست طریقہ کیا ہے
     
  17. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,408
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    جب ویڈیو دو مرتبہ پوسٹ ہو تو بعد میں تدوین کرکے ایک کو ختم کردیں ۔ میں نے بھی ایسا ہی کیا تھا
     
  18. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    میرے خیال میں سارے اخبار ہاتھ سے ہی لکھتے جاتے ہیں

    ہاتھ سے کمپویڑ یا اینپیچ پر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. امکانات

    امکانات محفلین

    مراسلے:
    382
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    خظاطی کی ایک خاص خوبصورتی کمپوٹر سے پیدا نہیں کی جاسکتی اس لیے پاکستان میں‌آج بھی میگزین کے ٹائٹیٹل کاتب ہی لکھتے ہیں‌ روزنامہ امت کی لیڈ اور سپر لیڈ ہفت روزہ ضرب مومن کی شہ سرخیاں خطاط لکھتے ہیں خطاطی سے ایک خاص قسم کی خوبصورتی پیدا ہوتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  20. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ جناب، لیکن آپ ہیں کہاں؟
     

اس صفحے کی تشہیر