تعارف احباب کےلئے سلام رحمت

عمران اسلم

محفلین
آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے،،، عنوان میں لکھا ہی تھا کہ بہت سارے ٹیگ آ سامنے بیٹھ گئے، سو سلام ہی کہہ دیا، :cool:

بندہ کو عمران اسلم کہتے ہیں۔ بھمبر آزاد کشمیر سے تعلق اور حالیہ قیام الریاض سعودیہ بسلسلہ روزگار۔

اردو سے نسبت و مجبت ہے سو اہلیانٰ اردو کو دیکھتے بھالتے اس محفل میں آ پہنچے ہیں۔ سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے،، بندہ کو بھی اپنی محفل میں گر قبول آفند،،،، :)
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید عمران۔امید ہے کہ یہاں نئے دوست ملیں گے اور محفل آپ کو اپنا لے گی اور آپ محفل کو اپنا لیں گے۔ مزید کچھ تعارف!!
 
جیلانی

محفلین
عمران اسلم ۔۔۔ اردو محفل میں آنا مبارک ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔سدا خوش رہیے :rose::rose::rose::rose::rose:

آپ اپنا تعارف ہوا بہار کی ہے،،، عنوان میں لکھا ہی تھا کہ بہت سارے ٹیگ آ سامنے بیٹھ گئے، سو سلام ہی کہہ دیا، :cool:

بندہ کو عمران اسلم کہتے ہیں۔ بھمبر آزاد کشمیر سے تعلق اور حالیہ قیام الریاض سعودیہ بسلسلہ روزگار۔

اردو سے نسبت و مجبت ہے سو اہلیانٰ اردو کو دیکھتے بھالتے اس محفل میں آ پہنچے ہیں۔ سیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے،، بندہ کو بھی اپنی محفل میں گر قبول آفند،،،، :)
 
عمران اسلم

محفلین
سلام۔۔۔ احباب کا شکریہ، مہربانی نوازش۔ ایسی محبتوں میں تو بندہ سرشار ہو جاتا ہے۔ جناب الف عین۔ حضرت وارث۔ مکرمی درویش۔ میرے محترم سخنور۔ جناب جیلانی۔ محترمہ ناعمہ بہن،، یہ لالہ کے جواب میں لالی بولتے ہیں کیا :)۔ قابل صد احترام عائشہ عزیز بہن اور اپنی لین کے دکھتے ہوئے :grin:سرکار ابو ثمامہ۔ تمام کے لئے جزاک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔۔۔۔۔ وارث صاحب اور جناب فرخ کا دیدار کتاب چہرے پے بھی ہوتا ہے، بہت خوشی ہوئی کہ پہلی ملاقاتوں کا حوالہ بھی مل گیا۔۔۔۔۔
 
عمران اسلم

محفلین
خوش آمدید عمران۔امید ہے کہ یہاں نئے دوست ملیں گے اور محفل آپ کو اپنا لے گی اور آپ محفل کو اپنا لیں گے۔ مزید کچھ تعارف!!

جی میرے محترم۔۔۔۔۔ محفل کو بندے نے دل سے اپنا لیا۔ اب اللہ کرے بندہ محفل کے معیار پے پورا اترے۔۔۔۔۔بی ایس آئی ٹی تک سند پاس ہے۔ کوشش کرتے ہیں کہ جامعہ والوں کی لاج رکھی جائے، یہاں الریاض میں کمیوٹر نیٹ ورکنگ کا شغل ہے۔ پڑھنے سے دلسپی ہے، سو برقی زرائع سے ہی اس شوق کو پانی دیتے ہیں۔ لکھنے لکھنا سے بھی شغف ہے۔ لیکن اپنے لکھے ہوئے کو یا بندہ خود ہاتھ لگاتا ہے یا پھر جب ماں جی نے دھول صاف کرنی ہو۔ اب اگر یہاں بے تکلف ہوئے تو احباب کو تنگ کریں گے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
سلام۔۔۔ احباب کا شکریہ، مہربانی نوازش۔ ایسی محبتوں میں تو بندہ سرشار ہو جاتا ہے۔ جناب الف عین۔ حضرت وارث۔ مکرمی درویش۔ میرے محترم سخنور۔ جناب جیلانی۔ محترمہ ناعمہ بہن،، یہ لالہ کے جواب میں لالی بولتے ہیں کیا :)۔ قابل صد احترام عائشہ عزیز بہن اور اپنی لین کے دکھتے ہوئے :grin:سرکار ابو ثمامہ۔ تمام کے لئے جزاک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔۔۔۔۔ وارث صاحب اور جناب فرخ کا دیدار کتاب چہرے پے بھی ہوتا ہے، بہت خوشی ہوئی کہ پہلی ملاقاتوں کا حوالہ بھی مل گیا۔۔۔۔۔
آپ لالی کہہ لیں مجھے کوئی اعتراض نہیں:)
 
شمشاد

لائبریرین

جی میرے محترم۔۔۔۔۔ محفل کو بندے نے دل سے اپنا لیا۔ اب اللہ کرے بندہ محفل کے معیار پے پورا اترے۔۔۔۔۔بی ایس آئی ٹی تک سند پاس ہے۔ کوشش کرتے ہیں کہ جامعہ والوں کی لاج رکھی جائے، یہاں الریاض میں کمیوٹر نیٹ ورکنگ کا شغل ہے۔ پڑھنے سے دلسپی ہے، سو برقی زرائع سے ہی اس شوق کو پانی دیتے ہیں۔ لکھنے لکھنا سے بھی شغف ہے۔ لیکن اپنے لکھے ہوئے کو یا بندہ خود ہاتھ لگاتا ہے یا پھر جب ماں جی نے دھول صاف کرنی ہو۔ اب اگر یہاں بے تکلف ہوئے تو احباب کو تنگ کریں گے۔

آپ شوق سے یہاں اپنا شوق پورا کریں، ہمیں آپ کی تحریروں کا انتظار رہے گا۔
 
Top