اب کے کون آئے گا؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہوں گی باورچی خانے میں جو ان کا مقام ہے۔

یہی بات ہے افتخار بھائی کہ کچھ اور بات ہے؟
 

تیشہ

محفلین
ہیں یہ کون سے مہمان تھے۔ خیر گانا تو میں نے ابھی سنا ہے بڑے مزے کا ہے۔
روزوں کی وجہ سے موڈ پرسکون ہے۔ پروبلیم ناٹ،




یہ وہ خاص مہمان تھے جو ہر وقت میرے دل میں رہتے ہیں :music: انکی یاد ہر وقت مجھے ستاتی ہے :grin:
اور انکے جانے سے اب میرا دل ہی نہیں لگ رہا ، :music: یہ وہ مہمان تھے ۔
 

تیشہ

محفلین
باجو کیا حال احوال ہیں؟ فارغ ہو گئیں مہمانوں سے۔

اور روزے کیسے جا رہے ہیں؟




جی میں کچھ ٹھیک اور کچھ نہیں ٹھیک کی کفیت سے گزر رہی ہوں :music:
روزہ آج کا نہیں تھا ، کام کا بوجھ زیادہ پڑچکا ہے ۔ اور میرا ڈپریشن بھی بڑھ رہا ہے ۔ مگر خیر ہے چلتا ہے یہ سب تو :music: یہی تو زندگی ہے ۔ تھوڑی خوشی ، تھوڑا غم :music: تھوڑا شرارت ، ہسننا بولنا باقی سب ذمے داریاں :music:
اور وہی کام ، وہی روٹین ،
 

تیشہ

محفلین
اس کا مطلب ہے ٹینشن رہتی ہے۔ اس سے بچیں اور اپنا خیال رکھا کریں۔



ہر وقت کی نہیں ہے بس آجکل اقراہ سے دوُر ہونے پے چھائی ہوئی ہے اداسی ، فکر ، اور وہی فکریں جو ماؤں کو اپنے بچوں سے دور ہوکر رہتی ہیں کہ پتا نہیں بچاری کیسے رہے گی ؟ کیسے بنائے پکائے گی ۔ وغیرہ
اسلئے اس سے دور ہونے کا سوچکر پہلے سے ہی ڈپریشن آن دبوچتا ہے ۔
مگر پھر کچھ دیر بعد ٹھیک ہوجاتی ہوں پھر سے ہر سوچ جھٹک کر خود کو ٹھیک کرلیتی ہوں :music:
کہ فکر نا فاقہ عیش کر کاکا ،
 

شمشاد

لائبریرین
آج نہیں تو کل بچوں نے الگ تو ہونا ہی ہے تو ابھی سے ذہن بنانا شروع کر دیں۔ بس یہ دعا کریں جہاں رہیں خوش رہیں۔
 
اپنا خیال رکھیں اور ڈیپریشن سے پرہیز کیا کریں۔
باقی معاملات اللہ پر چھوڑ دینے چاہئیں کہ وہ بہترین کارساز ہے۔
 
جی اللہ کا کرم ہے افتخار بھائی، ویسے بھابھی کہاں ہیں‌؟

انہوں نے کہاں جانا ہے۔ جی گھر ہے اور باہر ہے۔ ادھر آفس میں کبھی تشریف لائی نہیں۔ بس گھر میں ہی اور سامنے والے پارک میں اور پھر وہاں سے شاپنگ سینٹر اور وہاں سے پھر گھر میں شام کو البتہ ہم سب اکٹھے نکلتے تھے گھومنے۔ مگر رمضان المبارک کی وجہ سے اب وہ بھی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
......... شام کو البتہ ہم سب اکٹھے نکلتے تھے گھومنے۔ مگر رمضان المبارک کی وجہ سے اب وہ بھی نہیں۔

نہیں راجہ صاحب ایسا مت کہیں، تو کیا رمضان میں آپ کا نکلنا بھی بند، میرا مطلب ہے۔۔۔۔ نہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔
 

الف عین

لائبریرین
اعجاز نے پھر درِ محفل پہ آ کے دستک دی
’کھٹیاں لو گی‘ (عینی آپا ۔ لکھنمؤ میں ریوڑیوں کو کھٹیاں کہتے ہیں۔ اب کوئی یہ تو نہیں پوچھنا چاہتا کہ ریوڑیاں کیا ہوتی ہیں جو اندھا بانٹتا پھرتا ہے!!)
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی ویسے تو کھٹیاں " ریوڑیاں " سارا سال ہی چلتی ہیں لیکن ان کا زیادہ مزہ سردیوں میں آتا ہے۔ کھڑکھڑاتی ہوئی ریوڑیاں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top