اب کس کو آنا ہے 7

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
میں تو آگئ مگر لگتا ہے شمشاد بھائ چاند رات منانے بازار گیے ہیں

اب قیصرانی جی۔
آپ نے شاپنگ کی ہے عید کی یا نہیں۔ فم لینڈ میں عید کا دن کیسے گزرتا ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بازار جانے کے لیے جیب میں مال بھی چاہیے، خالی جیب بازار نہیں جایا جاتا۔

ویسے تم نے کیا کیا خریدرای کی؟
 

جیہ

لائبریرین
میں نے دو جوڑے سلوائے۔ ایک کارڈیگن بازار سے منگوایا۔ چوڑیاں کل خریدوں گی۔ جوتے بہت پڑتے ہیں۔ سوری کوتے بہت ہیں اس لیے نہیں خریدے۔ حنا بھی کل لگواؤں گی
 

شمشاد

لائبریرین
اور بابا کو کچھ نہیں لا کر دیا، خود ہی سب کچھ لے لیا۔ بابا کو بھی ایک نیا جوڑا سلوا دینا تھا عید کے لیے۔
 

جیہ

لائبریرین
پتہ ہے شمشاد بھائ۔ بابا نے کبھی بھی عید پر نیا جوڑہ نہیں پہنا۔ ان کی عادت نہیں ہے۔ عید کے بعد 3 گرم جوڑے سلایئں گے

یہ 2 خفیہ ارکان کون ہیں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:
اب قیصرانی جی۔
آپ نے شاپنگ کی ہے عید کی یا نہیں۔ فم لینڈ میں عید کا دن کیسے گزرتا ہے؟
عید کی شاپنگ تو بچے کرتے ہیں۔ ادھر تو دن سارا یا تو آفس، یا سکول میں گزرتا ہے۔ کچھ فون آگئے، کچھ کر لیے۔ یہی ہے سارا عید کا دن :)
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ بابا اگر نہیں سلواتے تو تم ہی سلوا کر سرپرائیز دے دو۔

حجاب صاحبہ کا مشورہ لیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب نے کہا:
میں نے اب دیکھا یہ دھاگہ
اب شمشاد صاحب ،عید مبارک شمشاد صاحب اور سلامِ عید ۔

خیر مبارک، اور وعلیکم السلام

آپ کے ہاں تو ابھی دو دن بعد ہو گی عید۔

اور اب شاکر بھائی کہ ابھی وہاں سحری میں خاصا وقت ہے۔ ہم تو فارغ ہو گئے سحریوں اور افطاریوں سے۔
 

حجاب

محفلین
جی عید تو شائد بدھ کو ہو یا شائد منگل کو۔
عید کے دن نئے کپڑے پہننا تو سنّت ہے ناں ۔پہن لینے چاہیئے نئے کپڑے جیہ زبردستی کر کے بنوایا کرو بابا کے نئے کپڑے عید پر۔
 

دوست

محفلین
جی میں ہی ابھی واقعی 3 گھنٹے سے بھی زیادہ کا وقت پڑا ہے۔ اور آپ کو عید مبارک شمشاد بھائی۔ ہماری تو کل ہوگی شاید۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لو جیہ میرا تو ایک ووٹ ہو گیا۔ اور ووٹ بھی بڑا پکا ہے۔ اور محب بھی کہہ رہے ہیں۔

اب کسی نہ کسی طرح بابا کو اسی عید پر سرپرائیز دے ہی دو۔

اب شاکر بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
یقیناّ کسی کا “ تعارف “ لکھنے میں مصروف ہیں جو ادھر نہیں آ رہے۔

چلیں محب کو دعوت دیتے ہیں۔ یہ اپنے رضوان صاحب کہاں گم ہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top