تعارف ابودجانہ المنصور کا تعارف

ابو دجانہ سبحان اللہ کیا خوبصورت تاریخی نام ہے آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید
نایاب بھائی سماک بن خرشہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو دجانہ تھی اب پتہ نہیں کہ یہ ان کا قلمی نام ہے یا کہ کنیت ہے
میں نے اس سلسلے میں وضاحتی رسالہ لکھ دیا ہے
 
محفل پرخوش آمدید، ابو دجانہ المنصور صاحب۔
جناب، اپنے اتنےعلمی مراسلات براہ کرم اپنے تعارف والے دھاگے پر پوسٹ نہ کریں بلکہ متعلقہ زمرے پر پوسٹ کریں تو بہتر رہے گا کیونکہ اس محفل پر بہت اہل علم حضرات تشریف لاتے ہیں اور ہو سکتا ہے آپ کے محنت سے لکھے گئے یہ مضامین اس دھاگے پر ہونے کی وجہ سے ان کی نظر سے نہ گذریں۔ اور وہ ان سے مستفید نہ ہو سکیں۔
نایاب روحانی بابا محمود احمد غزنوی فیصل عظیم فیصل
شکریہ بھائی جان! اآپ نے مدد فرمائی۔ در اصل مجھے معلوم نہیں کہ متعلقہ جگہ کیسے مراسلہ پوسٹ کیا جائے گا۔ برائے مہربانی اتنی سی راہنمائی مزید فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ بھائی جان! اآپ نے مدد فرمائی۔ در اصل مجھے معلوم نہیں کہ متعلقہ جگہ کیسے مراسلہ پوسٹ کیا جائے گا۔ برائے مہربانی اتنی سی راہنمائی مزید فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔
جی جناب۔ بندہ حاضر ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
فوری جواب دینے کے لئے شکر گذار ہوں ، آپ کو ٹیگ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ جناب ابودجانہ المنصور کی تفصیلی رہنمائی فرما کر ؕ'عنداللہ ماجورہوں'۔
جی میں وہ ہوتا ہوں جو آپ نے لکھا، اگرچہ اس کا مطلب کچھ سمجھ نہیں آیا

ابودجانہ المنصور صاحب، محفل پر بالکل اوپر دائیں جانب لوگو کے نیچے "فورم" دکھائی دے رہا ہوگا۔ اس پر کلک کیجئے تو محفل کے سارے زمرہ جات کھل کر سامنے آ جائیں گے۔ اس صفحہ کو سکرول کریں گے تو مختلف درجہ بندیاں دکھائی دیں گی۔ جیسا کہ

اردو محفل اور محفلین
اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی
آن لائن کورسز
اردو ویب پراجیکٹس
محفلِ ادب
روزمرہ زندگی کے منتخب موضوعات
فن، فنکار اور کھیل
مذہب اور نظریات
حالاتِ حاضرہ
متفرقات
ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ
وغیرہ وغیرہ

تو اس میں کسی بھی درجہ بندی جیسا کہ آپ محفلِ ادب میں اپنی تحریر رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں مزید ذیلی ذمرے موجود ہیں۔ جیسا کہ

بزمِ سخن
جہانِ نثر

وغیرہ وغیرہ۔ اپنے مطلوبہ زمرے پر جا کر آرام سے اوپر بائیں جانب موجود نیا موضوع ارسال کریں پر کلک کر کے اپنا مطلوبہ متن لکھ دیجئے
 
تلمیذ

لائبریرین
جناب منصور (قیصرانی) صاحب،
اتنے سارے شکریے جمع کر کے آپ کیا کرتے ہیں صاحب؟ (ایک مرتبہ پھر شکریہ، جزاک اللہ!)
'عند اللہ ماجور' کا مطلب ہےؕ۔ 'فی سبیل اللہ اجر حاصل کریں'
 
قیصرانی

لائبریرین
جناب منصور (قیصرانی) صاحب،
اتنے سارے شکریے جمع کر کے آپ کیا کرتے ہیں صاحب؟ (ایک مرتبہ پھر شکریہ، جزاک اللہ!)
'عند اللہ ماجور' کا مطلب ہےؕ۔ 'فی سبیل اللہ اجر حاصل کریں'
الماری میں ایک خانہ اسی مقصد کے لئے مختص ہے تاکہ خلوص کی خوشبو سے گھر مہکتا رہے :)
مجھ ناچیز کے علم میں اضافہ کے لئے شکریہ :)
 
جی میں وہ ہوتا ہوں جو آپ نے لکھا، اگرچہ اس کا مطلب کچھ سمجھ نہیں آیا

ابودجانہ المنصور صاحب، محفل پر بالکل اوپر دائیں جانب لوگو کے نیچے "فورم" دکھائی دے رہا ہوگا۔ اس پر کلک کیجئے تو محفل کے سارے زمرہ جات کھل کر سامنے آ جائیں گے۔ اس صفحہ کو سکرول کریں گے تو مختلف درجہ بندیاں دکھائی دیں گی۔ جیسا کہ

اردو محفل اور محفلین
اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی
آن لائن کورسز
اردو ویب پراجیکٹس
محفلِ ادب
روزمرہ زندگی کے منتخب موضوعات
فن، فنکار اور کھیل
مذہب اور نظریات
حالاتِ حاضرہ
متفرقات
ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ
وغیرہ وغیرہ

تو اس میں کسی بھی درجہ بندی جیسا کہ آپ محفلِ ادب میں اپنی تحریر رکھنا چاہتے ہیں تو اس میں مزید ذیلی ذمرے موجود ہیں۔ جیسا کہ

بزمِ سخن
جہانِ نثر

وغیرہ وغیرہ۔ اپنے مطلوبہ زمرے پر جا کر آرام سے اوپر بائیں جانب موجود نیا موضوع ارسال کریں پر کلک کر کے اپنا مطلوبہ متن لکھ دیجئے
بھائی جان بہت بہت شکریہ اللہ آپ کو مزید اخلاص کی نعمت سے نوازے
 
Top