تعارف ابودجانہ المنصور کا تعارف

KwULv.png
 

منصور مکرم

محفلین
دسمبر کی آمد کے موقع پر ایک شعر لکھا تھا ۔۔۔ جائزے اور تنقید کے لیے محفل میں پیش کرتا ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بڑی مشکل سے تھاما تھا دلِ کافر مچلنے سے
کہ پھر ظالم دسمبر، سرد شامیں، بارشیں، رم جھم
کمال کردیا ابو دجانہ۔یہ شعر پڑھتے ہوئے میرا دل مچل گیا۔ ہاے ہائے ہائے
 

طالوت

محفلین
خوش آمد ید ابو دجانہ المنصور ۔ یقینا آپ کی صلاحیتوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا گیا:آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر پر کیا کام کرتے تھے؟انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام آدمیوں میں سے ایک آدمی کی طرح رہتے تھے۔اپنے کپڑوں میں جوں تلاش کر لیتے، خود بکریوں کا دودھ نکال لیتے اور اپنا کام خود ہی کر لیتے تھے۔ جوں تلاش کرنے سے مراد دوسروں کی جوں ہے جو کبھی گر جایا کرتی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بدن یا کپڑوں میں کبھی جوں نہیں پڑتی تھی۔(شمائل ، الادب المفرد)
 

تلمیذ

لائبریرین
محفل پرخوش آمدید، ابو دجانہ المنصور صاحب۔
جناب، اپنے اتنےعلمی مراسلات براہ کرم اپنے تعارف والے دھاگے پر پوسٹ نہ کریں بلکہ متعلقہ زمرے پر پوسٹ کریں تو بہتر رہے گا کیونکہ اس محفل پر بہت اہل علم حضرات تشریف لاتے ہیں اور ہو سکتا ہے آپ کے محنت سے لکھے گئے یہ مضامین اس دھاگے پر ہونے کی وجہ سے ان کی نظر سے نہ گذریں۔ اور وہ ان سے مستفید نہ ہو سکیں۔
نایاب روحانی بابا محمود احمد غزنوی فیصل عظیم فیصل
 

نایاب

لائبریرین
محترم ابودجانہ المنصور صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
بلاشبہ آپ کا محفلی نام بہت عظیم ہستی کی یاد دلاتا ہے ۔
وہ ہستی مبارک جس نے عورت پر تلوار چلانے کو تلوار کی توہین جانا ۔
اور پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ المنصور بھی ہمراہ
سبحان اللہ
کیا یہ آپ کی کنیت بھی ہے ۔۔۔؟
 
محترم ابودجانہ المنصور صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
بلاشبہ آپ کا محفلی نام بہت عظیم ہستی کی یاد دلاتا ہے ۔
وہ ہستی مبارک جس نے عورت پر تلوار چلانے کو تلوار کی توہین جانا ۔
اور پھر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ المنصور بھی ہمراہ
سبحان اللہ
کیا یہ آپ کی کنیت بھی ہے ۔۔۔ ؟
ابو دجانہ سبحان اللہ کیا خوبصورت تاریخی نام ہے آپ کو اردو محفل پر خوش آمدید
نایاب بھائی سماک بن خرشہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو دجانہ تھی اب پتہ نہیں کہ یہ ان کا قلمی نام ہے یا کہ کنیت ہے
 
محترم ابودجانہ المنصور صاحب محفل اردو پر دلی خوش آمدید
بلاشبہ آپ کا محفلی نام بہت عظیم ہستی کی یاد دلاتا ہے ۔
وہ ہستی مبارک جس نے عورت پر تلوار چلانے کو تلوار کی توہین جانا ۔
اور پھر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ المنصور بھی ہمراہ
سبحان اللہ
کیا یہ آپ کی کنیت بھی ہے ۔۔۔ ؟
جزاک اللہ تعالی خیرا ، مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی کہ کچھ مسلم ایسے بھی ہیں جنہیں اپنی تاریخ کا درخشندہ ماضی یاد ہے۔۔۔ اللہ تعالی مزید ایسے افراد پیدا فرمادے۔۔۔ نہیں جی ابھی تک تو کنیت ونیت نہیں،،، مستقبل قریب یا بعید میں ہو سکتی ہے۔۔۔ جی یہ وہ صحابی رضی اللہ تعالی عنہ ہیں جنہیں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تلوار مبارک اس بشارت پر عنایت فرمائی تھی کہ اس کا حق ادا کریں گے۔۔۔ مجھے یہ بات اور عنایت بہت اچھی لگی میں نے اپنا نام ہی یہ رکھ لیا۔
 
Top