تعارف ابودجانہ المنصور کا تعارف

خوش آمدید بھائی صاحب

میں بھی اس محفل میں نیا نیا داخل ہوا ہوں ، البتہ اردو لکھنا پڑھنا اچھی طرح جانتا ہوں ۔ اس زبان کے ساتھ خاصا شغف اور لگاو رکھتا ہوں۔ چند غزلیں اور نظمیں بھی لکھ چکا ہوں ۔ چند ایک کالم بھی مقامی اخبارات کی زینت بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عربی ، فارسی پڑھنا لکھنا جانتا ہوں ، فارسی لکھنے کے حوالے سے ذرا کمزوری محسوس کرتا ہوں، انگریزی سمجھ لیتا ہوں جب کہ پنجابی میری مادری زبان ہے۔ خوش رہیں آباد رہیں۔
 
وپل کمار

محفلین

خوشی ہوئی آپ سے ملکرابودجانہ المنصور جی۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ابودجانہ اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنی شاعری اس محفل میں شیریک کیجیئے۔
 
جزاک اللہ خیرا تمام دوستوں کی اس قدر فراخ دلی اور ہماری آو بھگت بہت اچھی لگی ،،، اب میرا لکھنے کا اشتیاق اور بڑھ گیا ہے۔۔۔۔ حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ
 
دسمبر کی آمد کے موقع پر ایک شعر لکھا تھا ۔۔۔ جائزے اور تنقید کے لیے محفل میں پیش کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑی مشکل سے تھاما تھا دلِ کافر مچلنے سے
کہ پھر ظالم دسمبر، سرد شامیں، بارشیں، رم جھم
 
السلام علیکم بھائی کچھ عرصہ قبل بچوں کے اسلام میں قیصرانی کی کہانیاں چھپتی تھیں ،،، اب کافی عرصہ ہوا میں نے مذکورہ رسالہ دیکھا نہیں، اب کی خبر نہیں کہ چھپتی ہیں یا نہیں۔۔۔۔۔۔۔ کیا وہ آپ لکھتے تھے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
السلام علیکم بھائی کچھ عرصہ قبل بچوں کے اسلام میں قیصرانی کی کہانیاں چھپتی تھیں ،،، اب کافی عرصہ ہوا میں نے مذکورہ رسالہ دیکھا نہیں، اب کی خبر نہیں کہ چھپتی ہیں یا نہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کیا وہ آپ لکھتے تھے؟
جی نہیں۔ میں نے کبھی اس طرف توجہ ہی نہیں دی :)
 
Top