مبارکباد ابن سعید بھائی کو دلی مبارکباد

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
ابھی محترم ابن سعید بھائی کا کیفیت نامے سے یہ خوشی بھری خبر ملی کہ ماسٹر آف سائنس کی ڈگری وصول پا چکے ہیں ۔
دلی دعاؤں بھری مبارک باد کے ساتھ یہ دعا کہ کامیابیوں و کامرانیوں کا یہ سفر سدا جاری رہے ۔۔ آمیہن
001ibn.gif
 

حسینی

محفلین
بہت بہت مبارک ہو ابن سعید بھائی۔۔۔۔ خبر سن کر بہت خوشی ہوئی۔
اللہ تعالی آپ کو زندگی کے ہر قدم پر کامیابی دے۔
اور امید ہے آپ اپنے علم سے دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے۔۔
 

اوشو

لائبریرین
بہت سی مبارک باد ابن سعید جی!
اللہ کریم آپ کو بہت سی آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔
آمین
خوش رہیں
بہت جئیں
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی ہماری طرف سے دلی مبارکباد قبول فرمائیں۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
 

طارق شاہ

محفلین
جناب سعود صاحب! ہماری طرف سے بہت سی دعائیں اور مبارکباد قبول فرمائیں۔
اللہ تعالٰی آپ کو زندگی میں، ہر پیش آید امتحان میں کامران و کامیاب رکھے

الله تبارک تعالیٰ آپ پر ہمیشہ علم اور فراست کے دریچے وا رکھے اور
اس میدانِ علم و ہنر میں، کامیابیاں ہی کامیابیاں عطا فرمائے۔
اور آپ کی ذات کو دوسروں (بشمول ہم سب ) کے لئے بھی علم و ہنر کا گہوارہ کرے
آمین
 
آخری تدوین:
Top