مبارکباد ابن سعید بھائی کو دلی مبارکباد

arifkarim

معطل
چاچو، ہم نے اپنا ارادہ تھیسس کے اکنالجمنٹس میں بھی لکھا ہے، تھیسس کی تشہیر والے بلاگ پوسٹ میں اور اور اب یہاں بھی بتا دیں کہ ہم پی ایچ ڈی پروگرام میں پہلے سے ہی مندرج ہیں بلکہ اس کا کورس ورک بھی مکمل ہو چکا ہے۔ ماسٹرس کی تھیسس بوجوہ مؤخر ہو رہی تھی لیکن اس دوران پی ایچ ڈی کی پیش رفت جاری تھی۔ :) :) :)
پھر بھی پی ایچ ڈی اور ماسٹر کی ڈگریوں کے درمیان کچھ عرصہ کا فاصلہ ہونا چاہئے۔ ہمارے پاکستان میں تو ایسی حیرت انگیز مثالیں موجود ہیں کہ 5 سال لگا کر ایم اے کیا اور 3 ہفتوں میں پی ایچ ڈی۔ :grin:
خیر بہت بہت مبارک ہو۔ امید ہے آپ اپنے علم کو مزید اردو ویب دنیا میں صرف کریں گے۔
 
کیوں کیوں کیوں ؟ :) :) :)
اگر بے ایمانی ہو بھی تو------- ؟ :rolleyes:
اب بندہ پوچھے کہ سر پر رکھی جانے والی چیز کو کپ کیک پر رکھ دیا، یہ کہاں کا انصاف ہے، ہاں؟ :) :) :)
اگر بے ایمانی ہے تو۔۔۔۔ تو۔۔۔ تو غدیر پری کی ناک کی نوک۔۔۔ ہاں نہیں تو! :) :) :)
 
پھر بھی پی ایچ ڈی اور ماسٹر کی ڈگریوں کے درمیان کچھ عرصہ کا فاصلہ ہونا چاہئے۔ ہمارے پاکستان میں تو ایسی حیرت انگیز مثالیں موجود ہیں کہ 5 سال لگا کر ایم اے کیا اور 3 ہفتوں میں پی ایچ ڈی۔ :grin:
خیر بہت بہت مبارک ہو۔ امید ہے آپ اپنے علم کو مزید اردو ویب دنیا میں صرف کریں گے۔
بھئی ہم یوں سپر فاسٹ نہیں ہو سکتے کیونکہ ابھی تک پروپوزل بھی تیار نہیں کیا ہے۔ عید کے بعد اس پر کام کرنے کا ارادہ ہے، ان شاء اللہ! :) :) :)
 
اوہو۔۔اتنی اہم اور پرمسرت خبر سے ہم کیوں بےخبر رہے ۔۔!
خیر دیر آید درست آید :)
ہماری طرف سے بھی شاندار کامیابی پر ڈھیروں ڈھیر دلی مبارکباد قبول کریں ۔
ہماری دُعا ہے کہ آپکی شاندار کامیابیوں کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہے ۔آمین
جیتے رہیں ۔:)
 
اپیا رانی! بے خبر ہوں دشمنوں کے دشمن، آپ کے پاس تو اتنے خوبصورت ذرائع اطلاعات ہیں۔ ویسے کچھ ایسی تاخیر بھی نہیں ہوئی کیوں کہ یہ سارے مراحل تو ویسے بھی بتدریج طے پائے۔ پوسٹ آفس والوں نے ہمیں مطلع کیا تھا سرٹیفکیٹ کی آمد کا اور ہمیں جا کر وہاں سے لانا تھا لیکن ہم نے خود چار پانچ دن بعد جا کر اس کو وصول کیا تھا تو باقی تاخیر کا کیا ہے۔ :) :) :)

خیر مبارک! اور دعاؤں کے عوض مانگیں کیا مانگتی ہیں اپنے بھائی سے؟ :) :) :)
 
زبیر مرزا

محفلین
سعود بھائی بہت بہت مبارک ہو - تاخیر کے لیے معذرت - ڈبل مبارک بنتی ہے وطن روانگی کی بھی مبارک- آپ 9 اکتوبر کو براستہ نیویارک جارہے تین روز کا فرق نہ ہوتا تو آپ سے ملنے
ائیرپورٹ آتا کنکٹنگ فلائیٹ میں کافی وقت ہوتا ہے - میں 7 اکتوبر کو روانہ ہورہا ہوں کراچی کے لیے - اللہ تعالٰی آپ کا سفرمبارک کرکے اور آپ کو بے شمار خوشیاں اورکامیابیاں عطا فرمائے- ظفری جانے کا پروگرام نہیں بناسکے ابھی ورنہ مزا رہتا سب کا باجماعت وطن
روانہ ہونا-
 
آخری تدوین:

غدیر زھرا

لائبریرین
اب بندہ پوچھے کہ سر پر رکھی جانے والی چیز کو کپ کیک پر رکھ دیا، یہ کہاں کا انصاف ہے، ہاں؟ :) :) :)
اگر بے ایمانی ہے تو۔۔۔ ۔ تو۔۔۔ تو غدیر پری کی ناک کی نوک۔۔۔ ہاں نہیں تو! :) :) :)
جب آپ سر پر رکھیں گے ناں تو کپ کیک سے اتار لوں گی :) :) :)
:happy: :happy: :happy:
 
سعود بھائی بہت بہت مبارک ہو - تاخیر کے لیے معذرت - ڈبل مبارک بنتی ہے وطن روانگی کی بھی مبارک- آپ 9 اکتوبر کو براستہ نیویارک جارہے تین روز کا فرق نہ ہوتا تو آپ سے ملنے
ائیرپورٹ آتا کنکٹنگ فلائیٹ میں کافی وقت ہوتا ہے - میں 7 اکتوبر کو روانہ ہورہا ہوں کراچی کے لیے - اللہ تعالٰی آپ کا سفرمبارک کرکے اور آپ کو بے شمار خوشیاں اورکامیابیاں عطا فرمائے- ظفری جانے کا پروگرام نہیں بناسکے ابھی ورنہ مزا رہتا سب کا باجماعت وطن
روانہ ہونا-
خیر مبارک! :) :) :)
ویسے یہ مبارکباد کے ساتھ معذرت کا لفظ پیوند جیسا نہیں لگتا؟ :) :) :)
آپ کی واپسی کب تک ہوگی؟ ہم تو یہاں چودہ نومبر کو واپس آئیں گے ان شاء اللہ! اور اس روز بھی کچھ ساڑھے تین چار گھنٹوں کا لے اوور ہوگا نیوارک میں۔ لیکن کچھ وقت تو امیگریشن چیک اپ میں صرف ہو جائے گا۔ ہم نے پچھلی دفعہ ایسا کیا تھا کہ سفر نیو یارک سے ہی شروع کیا تھا اور واپسی بھی وہیں ہوئی تھی۔ نیو یارک سے اپنے شہر بس سے آئے تھے اور کچھ وقت وہاں ٹھہرے تھے اس طرح دوستوں سے ملاقات بھی ہو گئی تھی۔ اس دفعہ وقت بچانے کے چکر میں ایسا نہیں کیا کیوں کہ عید سے جتنا پہلے گھر پہنچ سکیں بہتر ہے۔ :) :) :)
آپ کے سفر کے لیے نیک تمنائیں! اس سفر میں کچھ ایسا کیجیے کہ کھلے خط کا حق ادا ہوجائے۔ :) :) :)
 
سعود بھائی میں تو 26 اکتوبر کو واپس آجاؤں گا - آپ کی واپسی کی فلائیٹ کا کیا وقت ہے اور ائیرلائن کونسی ہے -
کھلے خط کے جواب نے پکا کردیا کہ ہم جو سوچتے اور جن خوف وخدشات کا شکار ہے وہ درست ہیں
(ایک اور گیارہ لوگوں تجزیہ دل سے قریب پایا) :)
 
وہ مومنوں کے سونے کا وقت ہوتا ہے جس وقت ہماری فلائٹ کو نیوارک آنا ہے۔ یونائٹیڈ کی فلائٹ ہے اور صبح 4:45 پر اسے لینڈ ہونا ہے، اس کے بعد آٹھ بجے اگلی لوکل فلائٹ ہے۔ :) :) :)
کھلے خط کے جواب نے پکا کردیا کہ ہم جو سوچتے اور جن خوف وخدشات کا شکار ہے وہ درست ہیں
(ایک اور گیارہ لوگوں تجزیہ دل سے قریب پایا) :)
اللہ اس خط کو کھلا رکھے اور مومنین و مومنات کو اس سے فیض یاب کرتا رہے۔ آمین! :) :) :)
 
عینی شاہ

محفلین
اپیا رانی! بے خبر ہوں دشمنوں کے دشمن، آپ کے پاس تو اتنے خوبصورت ذرائع اطلاعات ہیں۔ ویسے کچھ ایسی تاخیر بھی نہیں ہوئی کیوں کہ یہ سارے مراحل تو ویسے بھی بتدریج طے پائے۔ پوسٹ آفس والوں نے ہمیں مطلع کیا تھا سرٹیفکیٹ کی آمد کا اور ہمیں جا کر وہاں سے لانا تھا لیکن ہم نے خود چار پانچ دن بعد جا کر اس کو وصول کیا تھا تو باقی تاخیر کا کیا ہے۔ :) :) :)

خیر مبارک! اور دعاؤں کے عوض مانگیں کیا مانگتی ہیں اپنے بھائی سے؟ :) :) :)
یہاں پر آپ کا مطلب میں ہوں نا سعود بھائی :p:p:p:rollingonthefloor:
 
Top