ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
السلام علیکم، یاد بخیر!!
ابتدائیہ
کچھ عرصہ قبل ایک اچھا اور قابل عمل لیکن کافی پیچیدہ ربن کنٹرول ملا۔ بھلا ہو http://officeribbon.codeplex.com/ والوں کا کہ انہوں نے ایک مردہ پراجیکٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی۔ ربن کنٹرول ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 میں کام نہیں کر رہا تھا مگر چند اصلاحات اپنانے پر یہ ہمارے کام کے لائق ہو گیا۔ شروعات کی تو پتہ چلا کے دیکھنے میں آسان لگنے والا یہ کام کافی پیچیدہ ہے یا کم از کم میرے جیسے مبتدی کے لیے کافی مشکل ہے۔ ابجد کے کور میں چند ضروری تبدیلیاں کرنے کی ضرورت تھی۔

پس منظر
ابجد دراصل اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ کے نام سے فروری 2012 میں شروع ہونے والا ایک پراجیکٹ ہے۔اس کی پروگرامنگ زبان ویژول بیسک ہے۔ اسے ویژول سٹوڈیو 2008 ایکسپریس میں بنانا شروع کیا گیا تھا۔ اس کے شروعاتی دھاگوں تک درج ذیل ربط کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012
ابجدکے دو ورژن اس وقت تک شائع ہو چکے ہیں۔ جن میں ابجد الفا اور ابجد بیٹا شامل ہیں۔ یہ دونوں ورژن درج ذیل ربطوں سے ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
Download Abjad Beta Version

Download Abjad Alfa Version

.NET Framework 2.0 Setup
Download .Net Framework 32 bit version
Download .Net Framework 64 bit version

بیٹا ورژن کا سورس کوڈ اس ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
ابجد 2013
ابجد 2013 کی بنیادی خصوصیت اس کا ربن کنٹرول ہے۔ مگر ربن شامل کرتے وقت چند اشیاء کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔​

  1. ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 ہی استعمال ہو۔​
  2. ابجد تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرے۔​
  3. ابجد تمام ریزولوشن پر کام کرے۔ 800x600 کے ساتھ چند مسائل زیر غور ہیں۔​
  4. ابجد کی تمام پرانی خصوصیات کو 2013 ورژن میں شامل کیا جائے۔​
  5. ڈکشنری کا سٹرکچر وہی رہے۔​
  6. ابجد پورٹ ایبل ہی رہے۔​
  7. ڈکشنری کے نتائج مرتب کرنے میں تیزی لائی جائے۔
main.png
ابجد 2013​
mean.png
ڈکشنری کا استعمال​
tabs.png
ابجد کے مختلف حصے​
menu.png
فائل مینیو​
tabpanelsizes.png
ٹیبز کا تعارف​
درپیش مسائل
fontselection.png
dropdownbtn.png
styles.png
ابجد 2013 کا مختصر حال دیکھنے کے ساتھ ساتھ آپ یہ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ ابجد میں مختلف دوسری خصوصیات جیسے پی ڈی ایف کنورژن، مائکروسافٹ ورڈ جیسا ٹیکسٹ کنٹرول، انپیج جیسی پرنٹنگ کی سہولت وغیرہ بھی شامل ہونی چاہیں۔ مگر فی الحال ابجد کو ایک پروگرامر ہی دستیاب ہے۔ اس لیے ہمیں ان خصوصیات کے لیے لمبا انتظار کرنا ہو گا۔​
 

hackerspk

محفلین
بہت ہی زبردست
جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

لیکن یہ ربن والا ابجد ڈاؤنلوڈ کیسے ہو گا؟

ابجد 2012 کی تمام خصوصیات ابھی تک نئے ورژن میں شامل نہیں کی جا سکیں۔ چند تکنیکی تبدیلیوں کی وجہ سے کچھ خصوصیات کی کارکردگی متاثر بھی ہوئی ہے۔ کوشش کروں گا کہ جلد از جلد اسے مکمل کروں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ابجد 2012 کی تمام خصوصیات ابھی تک نئے ورژن میں شامل نہیں کی جا سکیں۔ چند تکنیکی تبدیلیوں کی وجہ سے کچھ خصوصیات کی کارکردگی متاثر بھی ہوئی ہے۔ کوشش کروں گا کہ جلد از جلد اسے مکمل کروں۔
انتظار رہے گا۔
 

hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
ابجد 2013 میں ایک گراں قدر اضافے کے ساتھ ایک بار پھر حاضر ہوں۔
UnlimitedDict.png

ڈکشنریوں کی تعداد اب آپ کی مرضی سے:
اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ ڈکشنریاں موجود ہیں یا آپ نے اپنے کام کے حساب سے مختلف ڈکشنریاں ترتیب دے رکھی ہیں تو ابجد اب آپ کو یہ کام بھی دے گا۔ اپنے کمپیوٹر کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئےجتنی دل چاہیں ڈکشنریاں شامل کریں۔ رفتار کے متعلق سوچنے کی ضرورت نہیں دس بارہ ڈکشنریاں تو پینٹم فور سسٹم بآسانی چلا سکے گا۔
صرف ڈکشنریاں نہیں ڈکشنریوں کی فیلڈز بھی آپ مرضی سے:
درج بالا تصویر میں آپ کو ادائیگی، زبان، صیغہ، مترادفات، انگریزی ترجمہ اور مرکبات کے عنوان سے فیلڈز نظر آرہی ہوں گی۔ اب فیلڈز کی تعداد بھی یوزر اپنی مرضی سے بڑھا گھٹا سکتا ہے۔ اس طرح آپ نا صرف موجودہ ڈکشنریوں میں اپنی سہولت کے اعتبار سے مزید اضافہ کر سکیں گے بلکہ نئی ڈکشنریوں کو اپنے حساب سے بنا سکیں گے۔
ڈکشنری بنانے کا عمل نہایت سادہ اور آسان ہے۔
  • اپنا پسندیدہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کھولیں۔
  • پہلی سطر پر ڈکشنری کا نام پھر پائپ سائن "|" پھر فیلڈ کا نام پھر پائپ سائن "|" پھر اگلی فیلڈ کا نام مثلا:
اردو ڈکشنری|ادائیگی|زبان|صیغہ|مترادفات *|انگریزی ترجمہ|مرکبات
ابجد اتنا عقلمند ہو چکا ہے کہ فیلڈ کے نام سے وہ اندازہ کر لے گا کہ اس فیلڈ کو دائیں سے بائیں دکھانا ہے یا بائیں سے دائیں۔ اس لیے اگر فیلڈ انگریزی میں لکھی ہو گی تو بائیں سے دائیں وگرنہ دائیں سے بائیں دکھائے گا۔
درج بالا مثال اور تصویر میں آپ کو مترادفات کی فیلڈ کے ساتھ * لگا دکھائی دے رہا ہو گا۔ * کا مطلب ہے کہ اس فیلڈ کے کسی بھی رکن پر کلک کرنے سے وہ رکن ایڈیٹر میں اس لفظ کی جگہ لے لے گا جس کا معنی دیکھے جا رہے ہوں گے۔ بالکل اسی طرح جس طرح مائکروسافٹ ورڈ میں synonymous کا آپشن ہوتا ہے۔ اس طرح یوزر اس سے بھی خاطر خواہ فائدہ اٹھا کر اس کو اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی کام کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
  • پہلی سطر مکمل کرنے کے بعد وہ لفظ لکھیں جس کا تلاش کرنا مقصود ہو پھر ٹیب سپیس دیں پھر فیلڈ کے مطابق متن درج کریں اور ٹیب سپیس دیتے جائیں مثلا
پایہ پایَہ [پا + یَہ] (فارسی) ( مذکر - واحد ) پَیر, پاؤں, پاوا, رُکَن, سِیڑھی leg or foot (of an animate or inanimate object); foundation (of a building); base (of a column); prop; support; stay; step; rank; dignity; degree پایَۂِ تَخْت, پاے تَخْت, پاے ثَبات
کام مکمل ہوا۔

ابجد سب سے پہلے یہ جانے گا کہ یوزر نے ڈکشنری میں کتنی فیلڈز بنائی ہیں۔ تاکہ وہ حالات کے مطابق عمل کر سکے۔ اگر صرف ایک فیلڈ ہی ہو یعنی لفظ اور اس کے معنی تو ابجد معنی دکھاتے وقت اس فیلڈ کو نہیں دکھائے بلکہ ڈکشنری کے نام کو استعمال کرتے ہوئے اسی جگہ معنی دکھا دے گا تاکہ صرف کو دو دفعہ کلک نہ کرنی پڑے۔ اگر فیلڈز دو سے زیادہ ہوں گی تو اس کے لیے ایک تین اضافی مینو بنائے گا ایک میں ڈکشنری کا نام اور دوسرے میں ڈکشنری کی فیلڈز اور پھر تیسرے میں فیلڈز کی معلومات۔

یہ نئی سہولت پروفشنل صارفین کے لیے نہایت فائدہ مند ہو گی۔ اور عام صارفین کو بھی یہ فائدہ ہو گا کہ اگر وہ کوئی اور ڈکشنری شامل نہیں کرتے تو ابجد معانی دکھانے سسٹم کے رسورس بہت کم استعمال کرے گا اور معنی پہلے کی نسبت دو گنا رفتار سے دکھائے گا۔

اس اضافے کی ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے ڈیڑھ سو لائن کا کوڈ سافٹ وئیر میں بڑھا نہیں کم ہوا ہے۔

اس اضافے ایک نقصان یہ ہے کہ کلپ بورڈ کی ڈکشنری ذرا دیر دیر سے شو ہوتی ہے۔ یاد رہے ذرا دیر سے مراد تین چار سیکنڈز نہیں بلکہ سیکنڈ کا چوتھا حصہ ہے۔ مگر ان شاء اللہ اسے بھی بہتر کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔

اپنی مرضی کی ڈکشنریاں منتخب کرنے کی سہولت۔
DictConfig.png

مائکرو سافٹ ورڈ کی طرح فارمیٹ پرنٹر کی سہولت کا اضافہ۔

مائکرو سافٹ ورڈ کی طرح کی نمبرنگ کی سہولت۔

یاد رہے پہلی پوسٹ میں درج کردہ تین خامیوں میں سے آخری دو پر قابو پا لیا گیا ہے۔
 

رانا

محفلین
جزاک اللہ بہت ہی عمدہ اور مفید کام کررہے ہیں۔
ایک بات بتائیں کہ میں نے اسے استعمال کیا تھا تو مجھے ایک مسئلہ پیش آیا کہ ٹائپ کرتے ہوئے جیسے جیسے ٹیکسٹ کی مقدار بڑھتی جاتی ہے ویسے ویسے ٹائپنگ آہستہ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے اور اس پر قابو پایا جاسکتا ہے؟ میرا مطلب ہے کہ جیسے میں نے ٹائپنگ شروع کی تو جیسے ہی میں کوئی کی پریس کرتا ہوں اس کا یونی کوڈ کیرکٹر فورا ٹیکسٹ ایریا میں ڈسپلے ہوتاجاتا ہے اور اگر بہت تیزی سے کیز پریس کی جائیں تو بھی کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن جب آٹھ دس سطریں ٹائپ ہوجاتی ہیں تو ادھر میں نے پورے لفظ کی کیز پریس کردیں اور اگلے لفظ پر چلا گیا لیکن ٹیکسٹ ایریا میں ابھی وہ پہلے لفظ کے کیریکٹر ہی ڈسپلے کررہا ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ سعود بھائی کے اردو ایڈیٹر میں بھی میں نے نوٹ کیا تھا جب انہوں نے مجھے اسے آف لائن استعمال کے لئے اسکا لنک دیا تھا۔ اتنی تفصیل سے اس لئے بتایا ہے کہ شائد میرے ساتھ ہی یہ مسئلہ آرہا ہو کیونکہ کسی اور نے ابھی تک رپورٹ نہیں کیا۔ لیکن مجھے حیرت ہے کہ میرے ساتھ یہ مسئلہ کیوں آتا ہے جبکہ میں یہاں محفل کے ٹیکسٹ ایریا میں تیزی سے ٹائپ کرتا چلاجاتا ہوں اسی تیزی سے ٹیکسٹ ایریا میں ڈسپلے ہوتا جاتا ہے کوئی مسئلہ نہیں آتا۔
 

hackerspk

محفلین
جزاک اللہ بہت ہی عمدہ اور مفید کام کررہے ہیں۔
ایک بات بتائیں کہ میں نے اسے استعمال کیا تھا تو مجھے ایک مسئلہ پیش آیا کہ ٹائپ کرتے ہوئے جیسے جیسے ٹیکسٹ کی مقدار بڑھتی جاتی ہے ویسے ویسے ٹائپنگ آہستہ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے اور اس پر قابو پایا جاسکتا ہے؟ میرا مطلب ہے کہ جیسے میں نے ٹائپنگ شروع کی تو جیسے ہی میں کوئی کی پریس کرتا ہوں اس کا یونی کوڈ کیرکٹر فورا ٹیکسٹ ایریا میں ڈسپلے ہوتاجاتا ہے اور اگر بہت تیزی سے کیز پریس کی جائیں تو بھی کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن جب آٹھ دس سطریں ٹائپ ہوجاتی ہیں تو ادھر میں نے پورے لفظ کی کیز پریس کردیں اور اگلے لفظ پر چلا گیا لیکن ٹیکسٹ ایریا میں ابھی وہ پہلے لفظ کے کیریکٹر ہی ڈسپلے کررہا ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ سعود بھائی کے اردو ایڈیٹر میں بھی میں نے نوٹ کیا تھا جب انہوں نے مجھے اسے آف لائن استعمال کے لئے اسکا لنک دیا تھا۔ اتنی تفصیل سے اس لئے بتایا ہے کہ شائد میرے ساتھ ہی یہ مسئلہ آرہا ہو کیونکہ کسی اور نے ابھی تک رپورٹ نہیں کیا۔ لیکن مجھے حیرت ہے کہ میرے ساتھ یہ مسئلہ کیوں آتا ہے جبکہ میں یہاں محفل کے ٹیکسٹ ایریا میں تیزی سے ٹائپ کرتا چلاجاتا ہوں اسی تیزی سے ٹیکسٹ ایریا میں ڈسپلے ہوتا جاتا ہے کوئی مسئلہ نہیں آتا۔
میرا خیال ہے آپ کوئی ایسا فونٹ استعمال کر رہے ہیں جو بہت زیادہ ہیوی ہے۔ جیسے جمیل نوری تستعلیق ہے۔ ڈاٹ نیٹ کا رچ ٹیکسٹ باکس اس قابل نہیں ہے کہ ایسے فونٹس کا متحمل ہو سکے۔ ایک اچھا رچ ٹیکسٹ باکس ملے تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے وگرنہ نہیں۔ دوسری صورت میں آپ کوئی کریکٹر بیسڈ فونٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
 

hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
السلام علیکم، یاد بخیر
ابجد زیادہ سمجھدار ہو گیا ہے۔ اسے معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیٹ پر اردو کے لیے سوائے انگریزی یا فارسی کے کوئی ڈکشنری نہیں ہے تو ابجد نے اب کراس ڈکشنری کی خصوصیت متعارف کروائی ہے۔ اگر آپ کے پاس انگریزی سے اردو اور انگریزی سے عربی ڈکشنری موجود ہے تو ابجد آپ کے لیے اردو کے انگریزی معانی کے ذریعے عربی معانی فراہم کرے گا۔ مثلا آپ کے پاس انگریزی عربی ڈکشنری موجود ہے۔ تو ڈکشنری کے آپشن سے اس کو کراس ڈکشنری کے لیے منتخب کریں۔
crossdict.png

اب کسی بھی لفظ پر رائٹ کلک کر کے ابجد کی عقلمندی ملاحظہ فرمائیں۔

crossdictpreview.png


ابجد نے لفظ جگر کا انگریزی ترجمہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے عربی معانی بھی فراہم کر دیے۔
اب ابجد مجھے ہر زبان کے اردو معانی فراہم کر سکے گا۔

نوٹ: یہ ضروری نہیں کہ ہر معانی کا متبادل بالکل درست ہو۔ مگر اگر آپ کو عربی زبان سے تھوڑی بہت واقفیت ہے تو آپ معانی سمجھ جائیں گے۔
 

اوشو

لائبریرین
واہ کراس ڈکشنری
زبردست آئیڈیا اور زبردست کام
بہت سی داد قبول فرمائیں برادر!
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔
 

hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں

ابجد نے مداحوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کی بورڈ کو بھی ان کے اختیار میں دے دیا ہے۔ کافی طویل اور تھکا دینے والا عمل تھا مگر ابجد نے شاید ٹھان لی ہے کہ ایک ایک کر کے تمام آپشن آپ کے اختیار میں دے دینے ہیں۔ اب اپنی مرضی سے کی بورڈ کے حروف میں تبدیلی کریں اور کی بورڈ کو اپنی مرضی کے مطابق بناتے جائیں۔ اب عربی، اردو، فارسی، پشتو، سندھی اور ہندی کی بورڈ اپنی مرضی کے مطابق بنا لیں۔اس طرح عربی یا فارسی ٹائپ کرنے والے حضرات ابجد کے ذریعے اپنا فنوٹک کی بورڈ بھی بنا سکتے ہیں۔ ابجد چونکہ پورٹ ایبل ہے اس لیے اسے صرف ایک بار بنانا پڑے گا۔​
تبدیلی کا عمل نہایت آسان ہے۔ جس کی بورڈ میں تبدیلی مقصود ہو اس کو کھولیں اور جس بٹن کو تبدیل کرنا مقصود ہوا س پر رائٹ کلک کر کے ایڈیٹ پر کلک کریں۔ اور اس اپنی مرضی کا حرف لکھ کر اوکے کا بٹن دبا دیں۔ کام مکمل ہوا۔ اس کے علاوہ کی بورڈ میں اگر کوئی خیرابی ہو گئی ہے تو کی بورڈ کو ریسیٹ کر کے پہلے والی حالت پر واپس بھی لایا سکتا ہے۔​
editkeyboard.png
جب کوئی صارف کی بورڈ میں تبدیلی کرتا ہے تو ابجد کے فولڈر میں "Keyboards" کا ایک فولڈر بن جاتا ہے۔ اور اس میں تبدیل شدہ کی بورڈ کی فائل موجود ہوتی ہے۔ اس فائل کو چاہیں تو دوسروں کے ساتھ شئیر بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح میرے جیسے لوگ جن کو شاید یہ سادہ عمل بھی دشوار لگے ان کو کی بورڈ ایڈیٹ کر کے وہ فائل مہیا کی جا سکتی ہے۔ اس فائل کو "Keyboards" کے فولڈر میں رکھ کر ابجد کو چلائیں تو وہ نئے کی بورڈ کو خود ہی لوڈ کر لے گا۔ اگر اسی فائل کو ڈیلیٹ کر دیا جائے تو ابجد خود ہی جان لے گا کہ کوئی گڑبڑ ہے اور اپنا پرانا کی بورڈ ہی استعمال میں لے آئے گا۔ اس فائل کو علیحدہ محفوظ کر کے کسی غیر متوقع ہونے والے نقصان سے بچا بھی جا سکتا ہے۔​
 

hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق زمین و زماں
ڈکشنری مرتب کرتے وقت جمع کے صیغے ڈکشنری میں شامل نہیں کیے جاتے کیونکہ اس سے ایک تو الفاظ بار بار دوہرائے جاتے ہیں دوسرا ڈکشنری کا حجم بہت بڑھ جاتا ہے۔ اس کے لیے خود لفظ کا واحد سوچ کر ڈکشنری میں واحد کو دیکھا جاتا ہے۔ لیکن ابجد اپنے صارفین کو آسانیاں فراہم کرنے پر تلا ہوا ہے۔ کوئی بھی لفظ خواہ وہ واحد ہو یا جمع ابجد اس کے معنی آپ کو دکھائے گا۔ فی الحال ابجد اردو اور انگریزی الفاظ کے جمع سے واحد بنانے کا فن جانتا ہے۔ درج ذیل قوانین کی پیروی کرتے ہوئے ابجد نے واحد جمع کے قوانین مرتب کیے ہیں۔ ان میں کمی بیشی کی اطلاع ضرور دیجیے گا۔

انگریزی زبان میں جمع کا طریقہ نہایت سادہ اور آسان ہے۔ وہ الفاظ جو s یا es پر ختم ہوں ان کے آخری سے ان حروف کو ہٹانے سے واحد لفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

bus buses
apple apples

اگر غور کریں تو buses اور apples دونوں الفاظ es پر ختم ہوتے ہیں۔ لیکن ابجد کو معلوم ہے کس لفظ کے آخر سے s اور کس لفظ کے آخر سے es حذف کرنا ہے۔

اسی طرح وہ الفاظ جو ies پر ختم ہوں ان کے آخر سے ies ختم کر کے y لگانے سے جمع سے واحد لفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

strategy strategies

وہ الفاظ جو ves پر ختم ہوتے ہیں ان کے آخر سے ves کو حذف کر کے f یا fe لگانے سے سے واحد لفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اور ابجد اس بات کو جانتا ہے کہ کس لفظ کے آخر پر f کس لفظ کے آخر پر fe لگانا ہے۔

leaf leaves

wife wives

وہ الفاظ جن کے درمیان میں oo آتا ہو ان میں oo کو ee سے تبدیل کرنے سے واحد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

foot feet

اردو

اردو میں جمع کا معاملہ تھوڑا سا پیچیدہ ہے۔ اگر آپ نے اردو زبان کا گہرائی سے مطالعہ کیا ہے اور اس کے رموز سے واقف ہیں تو یہ پیچیدگی آپ کو بہت اچھی لگے گی ۔ لیکن ہم جیسے لوگوں کو جو اس زبان کو صرف معلومات کی بار برداری کے لئے استعمال کرتے ہیں ان اصولوں سے الجھن سی ہوتی ہے۔

وہ الفاظ جو "وں" پر یا "اں" یا "یں" پر ختم ہوں ان کی جمع سے واحد بنانے کے لیے آخری دو حروفوں کو حذف کر دیا جاتا ہے۔

لڑکی لڑکیوں
لڑکیاں

بہن بہنیں
بہنوں

مسکراہٹ مسکراہٹیں
مسکراہٹوں

وہ مذکر الفاظ جو الف یا ہ پر ختم ہوتے ہیں ان کی جمع سے واحد کے لیے "ے" یا "وں" ختم کر کے ان کے آخر میں "ہ" یا "ا" لگانے سے واحد الفاظ حاصل ہوتے ہیں۔

راستہ راستے
راستوں
گھنٹہ گھنٹے
گھنٹوں
گھرانا گھرانے
گھرانوں

وہ الفاظ جو "ؤں" پر ختم ہوں ان میں آخری دو حروف کو حذف کر کے جمع سے واحد لفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تایا تایاؤں

وہ الفاظ جو "ات" پر ختم ہوں۔ ان کے آخر سے "ات" حذف کرنے سے واحد لفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تصور تصورات

وہ الفاظ جو "یات" پر ختم ہوں۔ ان کے آخر سے "یات" حذف کرنے سے واحد لفظ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اخلاق اخلاقیات
 

الف عین

لائبریرین
یہ تو اسعمال کے بعد معلوم ہوگا کہ اس لاجک میں کہاں کہاں غلطی ہے۔ ورنہ اس کے حساب سے تو بات، مات اور حیات بھی جمع مان کر اس کا واحد ب، م اور حی بن جائے گا ابجد میں!!!
 
Top