ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

hackerspk

محفلین
یہ تو اسعمال کے بعد معلوم ہوگا کہ اس لاجک میں کہاں کہاں غلطی ہے۔ ورنہ اس کے حساب سے تو بات، مات اور حیات بھی جمع مان کر اس کا واحد ب، م اور حی بن جائے گا ابجد میں!!!
ھھھھھھا درست کہا، لیکن ابجد اس بات کو جانتا ہے کہ جمع کون کون سے الفاظ ہیں۔ عربی کے جمع کے بعض قواعد ابھی ابجد کو سکھائے نہیں ہیں۔ دو چار دن تک نیا ورژن تیار ہو جائے گا۔
 
اس میں کچھ مسائل کی طرف تو آپ نے خود نشاندہی کر دی یعنی کی بورڈ سے فونٹ کا پہلا حرف پریس کرنے سے فانٹ نہیں کھل سکے گا۔ اس کے علاوہ اگر گزشتہ استعمال کیے گئے 2 یا 3 فونٹ بھی اسی لسٹ میں آ رہے ہوتے تو بہت اچھا رہتا۔ فونٹ ماؤس سے منتخب کرنا تھوڑا سا مسئلہ دے رہا ہے کہ میرے پاس کوئی 500 کے قریب فونٹ انسٹال ہیں اب اس میں سے اپنی پسند کا چننا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے، اور ایک اور رائے تھی کہ جس طرح ایم ایس ورڈ میں فونٹ لسٹ میں فونٹ کا نام ہی دراصل فونٹ کا پری ویو یعنی پیش منظر ہوتا ہے ایسی اگر کوئی سہولت میسر ہو سکتی تو بہت بہتر ہوتا۔

ایک مسئلہ اور:
1) میں نے کچھ الفاظ کے فونٹ کلر تبدیل کیے اور بیک گراؤنڈ کلر بھی دیا، پھر جب میں نے ریپلیس Replace کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک لفظ منتخب کیا اور ریپلیس آل کا بٹن پریس کیا تو لفظ تو ریپلیس ہو گیا لیکن فارمیٹنگ چلی گئی۔

2) اسی طرح ایک موقع پر جو فونٹ کلر اور بیک گراؤنڈ کلر ایک لفظ پہ ایپلائے کیا تھا وہ فارمیٹنگ ایک لفظ ریپلیس کرنے کے بعد پوری تحریر پہ ایپلائے ہو گئی۔
ہم سب مسلمان ہیں الحمداللہ اور بہت اچھی بات ہے کہ ہر ٹیب کا ابتدائیہ بسم اللہ سے ہوتا ہے لیکن ہر بار سیلیکٹ کر کے ڈیلیٹ کرنا اور پھر اپنی تحریر شروع کرنا بھی ایک اضافی عمل محسوس ہوا ہے ۔

3) سرخیوں کی پری فارمیٹنگ سیلیکٹ کرنے کے بعد الائنمنٹ رائٹ سے لیفٹ پہ چلی ہو جاتی ہے اس منتخب سرخی کی۔

باقی ٹیسٹنگ ابھی جاری ہے انشاءاللہ مزید فیڈ بیک دیتا رہوں گا۔
 
ربن کے ہر آئیکون پہ ماؤس کرسر ٹیکسٹ کرسر ہے اگر یہ پوائنٹر ہوتا تو زیادہ بہتر تھا۔

نائٹ موڈ پہ نئی ٹیب کھل جاتی ہے نائٹ موڈ میں لیکن اگر اس موڈ میں کچھ ایڈیٹ کریں گے یا ایڈ کریں گے تو ڈے موڈ یا لائٹ موڈ ویسے کا ویسا ہی رہتا ہے بہتر یہی ہوتا کہ نائٹ موڈ کی الگ سے ٹیب کھلنے کے بجائے وہی ٹیب ڈارک ویو میں آ جاتی اور پھر دوبارہ لائٹ موڈ میں کرنے کی سہولت ہوتی۔

جاری ہے۔۔۔
 
hackerspk

محفلین
اس میں کچھ مسائل کی طرف تو آپ نے خود نشاندہی کر دی یعنی کی بورڈ سے فونٹ کا پہلا حرف پریس کرنے سے فانٹ نہیں کھل سکے گا۔ اس کے علاوہ اگر گزشتہ استعمال کیے گئے 2 یا 3 فونٹ بھی اسی لسٹ میں آ رہے ہوتے تو بہت اچھا رہتا۔ فونٹ ماؤس سے منتخب کرنا تھوڑا سا مسئلہ دے رہا ہے کہ میرے پاس کوئی 500 کے قریب فونٹ انسٹال ہیں اب اس میں سے اپنی پسند کا چننا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے، اور ایک اور رائے تھی کہ جس طرح ایم ایس ورڈ میں فونٹ لسٹ میں فونٹ کا نام ہی دراصل فونٹ کا پری ویو یعنی پیش منظر ہوتا ہے ایسی اگر کوئی سہولت میسر ہو سکتی تو بہت بہتر ہوتا۔

ایک مسئلہ اور:
1) میں نے کچھ الفاظ کے فونٹ کلر تبدیل کیے اور بیک گراؤنڈ کلر بھی دیا، پھر جب میں نے ریپلیس Replace کی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے ایک لفظ منتخب کیا اور ریپلیس آل کا بٹن پریس کیا تو لفظ تو ریپلیس ہو گیا لیکن فارمیٹنگ چلی گئی۔

2) اسی طرح ایک موقع پر جو فونٹ کلر اور بیک گراؤنڈ کلر ایک لفظ پہ ایپلائے کیا تھا وہ فارمیٹنگ ایک لفظ ریپلیس کرنے کے بعد پوری تحریر پہ ایپلائے ہو گئی۔
ہم سب مسلمان ہیں الحمداللہ اور بہت اچھی بات ہے کہ ہر ٹیب کا ابتدائیہ بسم اللہ سے ہوتا ہے لیکن ہر بار سیلیکٹ کر کے ڈیلیٹ کرنا اور پھر اپنی تحریر شروع کرنا بھی ایک اضافی عمل محسوس ہوا ہے ۔

3) سرخیوں کی پری فارمیٹنگ سیلیکٹ کرنے کے بعد الائنمنٹ رائٹ سے لیفٹ پہ چلی ہو جاتی ہے اس منتخب سرخی کی۔

باقی ٹیسٹنگ ابھی جاری ہے انشاءاللہ مزید فیڈ بیک دیتا رہوں گا۔

ان شاء اللہ اگلے ورژن تک ان میں سے بیشتر خامیوں کی درستگی ہو جائے گی۔
مگر ریپلیس والے مسئلے کا حل حالیہ رچ ٹیکسٹ باکس میں مشکل نظر آرہا ہے۔
سرخیوں وغیرہ پر توجہ دینے کی ابھی کافی ضرورت ہے۔
ربن میں چند بگ ہیں جن کی وجہ سے کرسر وغیرہ کا مسئلہ بنتا ہے۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ درست ہو جائیں گے۔
نائٹ موڈ کو ریڈ آنلی کرنا پڑے گا۔ کیونکہ اس میں فائل کی آر ٹی ایف مکمل طور پر تبدئل ہو جاتی ہے۔ یعنی رنگ فونٹ وغیرہ سب کچھ۔
بسم اللہ والے حصہ کا اختیار صارف کو دے دیا جائے گا۔
 
بہت شکریہ،

کیا نائٹ موڈ کے لیے کوئی ویسا سکرپٹ نہیں استعمال کر سکتے جیسا اکثر ہم سلائڈ شوز یا امیج شوز دیکھتے ہوئے یا ویڈیو دیکھتے ہوئے لائٹس آف کا آپشن استعمال کرتے ہیں مختلف ویب سائٹس پر۔

اس کے علاوہ کیا ہمیں rtf اور txt کے علاوہ pdf یا کسی اور فارمیٹ میں بھی سیو کرنے کی سہولت مل سکتی ہے۔
 
نہیں نائٹ موڈ میں تمام ٹیکسٹ کا رنگ سفید اور رچ ٹیکسٹ باکس کا پس منظر سیاہ ہو جاتا ہے۔ اور اسے نئی فائل میں کھول دیا جاتا ہے۔
براہ راست pdf میں محفوظ کرنے کی سہولت فی الحال موجود نہیں۔ کیونکہ مجھے pdf کے متعلق زیادہ علم نہیں ہے۔ pdf میں فائل کو محفوظ کرنے کے لیے کوئی پی ڈی ایف پرنٹر انسٹال کرنا پڑے گا۔ دیکھیے شاید مستقبل میں پی ڈی ایف کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ ایک طریقے سے سے pdf بنانی تو مجھے آتی مگر اس pdf کا حجم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ کیونکہ وہ تصویری شکل میں ہوتی ہے۔ اس کا چنداں فائدہ نہیں۔ اس لیےانتظار اور صبر۔
 
ماشاء اللہ، بہت زبردست کام کیا ہے آپ نے۔ بے حد مبارک باد قبول کیجیے۔
میں نے مختصر سے استعمال کے دوران جو چند مسائل نوٹ کیے، وہ ذکر کیے دیتا ہوں۔ ان میں سے چند کی نشان دہی شاید آپ خود بھی کرچکے ہیں۔
1۔ فونٹ سلیکٹ کرنے کے لیے نام کا پہلا حرف دبایا جائے تو فونٹ پر جانے کی بجائے وہ لفظ ٹائپ ہوجاتا ہے۔
2۔ اسٹائل شیٹ پر اردو الفاظ کی بجائے جمع کا نشان دکھائی دے رہا ہے۔
3۔ جب کسی لفظ پر رائٹ کلک کیا جائے تو منیو میں جس آپشن پر جائیں، اس کی تحریر سفید رنگ میں ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پڑھنے کے قابل نہیں رہتی۔
4۔ کسی لفظ پر دائیں کلک سے کھلنے والے منیو میں سب سے نیچے کے دو آپشنز مشینی زبان میں نظر آرہے ہیں، جو شاید انگریزی ترجمے اور لفظ کی اردو تفصیلات سے متعلق ہیں۔
 
آپ براہ کرم مسئلہ نمبر 2 اور 4 کی تصویر ارسال کریں۔ تاکہ وضاحت سے سمجھ سکوں۔
 
2rwrrsm.png

12678sz.png
 
فی الحال میرے پاس اس کا جواب نہیں ہے۔ آپ اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تفصیلات سے آگاہ کریں شاید میں کچھ اندازہ کر پاؤں۔
انٹل آئی تھری۔ ونڈوز 7 پروفیشنل، سروس پیک 1۔ 32 بٹ۔ ہاں، ایڈمنسٹریٹر اختیارات حاصل نہیں ہیں کہ یہ دفتر کے لیپ ٹاپ پر چیک کیا ہے۔
گھر پر چیک نہیں کرسکا ہوں فی الحال۔
 
قیس

محفلین
السلام علیکم ! یہ پروگرام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی تھی لیکن میرے پاس چلا ہی نہیں جتنے طریقے یہاں تحریر فرمائے گئے ہیں وہ استعمال کرکے دیکھے ۔ یہ نہیں چلا ۔ کیا اسکا کوئی حل ہے یا یہ پراجکٹ بھی چھوڑ دیا گیا؟َ اگر کوئی دوست جواب عطا فرما دیں تو شکر گزار رہوں گا ۔ والسلام
 
sharfi

محفلین
اے اللہ! اب تو ہی ہے کہ کسی کو ہماری مدد کے لیے تیار کردے۔

میں بھی وارڈ میں نیا نیا ہوں، اب تک تو ان پیج ہی استعمال کر رہا تھا۔ کوئی ہے جو وارڈ سیکھائیں
 
السلام و علیکم!
جناب میں اس محفل میں نیاہوں اور اوپر ایک نہایت شاندار اردو ایڈیٹر کے متعلق گفتگو ہورہی ہے۔یہ ایڈیٹر اب کس حال میں ہے۔کیا اس تازہ ورژن تیار ہوگیا؟سورس کوڈ بھی مل سکے تو بہت ہی اچھا ہو
والسلام
 
Top