آگ ہو تو جلنے میں دیر کتنی لگتی ہے۔۔

فرحت کیانی

لائبریرین
آگ ہو تو جلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
برف کے پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

چاہے کوئی رک جائے، چاہے کوئی رہ جائے
قافلوں کو چلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

چاہے کوئی جیسا بھی ہم سفر ہوصدیوں سے
راستہ بدلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

یہ تو وقت کے بس میں ہے کہ کتنی مہلت دے
ورنہ بخت ڈھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

موم کا بدن لے کر دھوپ میں نکل آنا
اور پھر پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

سوچ کی زمینوں پر راستے جُدا ہوں تو
دُور جا نکلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

آگ ہو تو جلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
برف کے پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

چاہے کوئی رک جائے، چاہے کوئی رہ جائے
قافلوں کو چلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

چاہے کوئی جیسا بھی ہم سفر ہوں صدیوں سے
راستہ بدلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

یہ تو وقت کے بس میں ہے کہ کتنی مہلت دے
ورنہ بخت ڈھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

موم کا بدن لے کر دھوپ میں نکل آنا
اور پھر پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

سوچ کی زمینوں پر راستے جُدا ہوں تو
دُور جا نکلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

۔۔۔فرحت عباس شاہ

بہت خوب فرحت،

فرحت عباس شاہ کی ان غزلوں میں سے ایک ہے جو اچھی لگتی ہیں

چاہے کوئی جیسا بھی ہم سفر ہوں صدیوں سے
راستہ بدلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
 
عمر سیف

محفلین
موم کا بدن لے کر دھوپ میں نکل آنا
اور پھر پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ہے

بہت خوب۔۔۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب فرحت،

فرحت عباس شاہ کی ان غزلوں میں سے ایک ہے جو اچھی لگتی ہیں

چاہے کوئی جیسا بھی ہم سفر ہوں صدیوں سے
راستہ بدلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
بہت شکریہ امید ۔۔صحیح کہا۔۔۔ فرحت عباس شاہ کی کچھ ہی ایسی غزلیں ہیں جو یاد رہ جاتی ہیں۔۔
 
فاتح

لائبریرین
فرحت! بہت خوبصورت غزل ہے۔ شیئر کرنے کا شکریہ!

آپ کی دل شکنی مطلوب نہیں لیکن اس غزل کے ساتھ فرحت عباس شاہ کا نام ہٹا دیجیے۔ شنیدن ہے کہ یہ صاحب (جن کا اصل مشغلہ لاہور والے احباب بہتر بتا سکتے ہیں) غریب شعراء سے کلام خرید کر اپنے نام سے شایع کرتے رہتے ہیں۔
جب سے انہوں نے "اپنی" شاعری کی کتابیں چھپوانا شروع کی ہیں، آپ حساب لگائیں تو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ یومیہ دو غزلوں سے کچھ زیادہ ہی کلام بنتا ہے۔
بہرحال یہ غزل کسی کی بھی ہو لیکن خوبصورت ہے۔
اگر آپ کو برا لگا (جو لگنا تو نہیں چاہیے:rolleyes:) تو انتہائی معذرت۔:)
 
فاتح میرا خیال بھی آپ سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہے۔۔اس کا ثبوت میرا امید کو لکھا گیا جواب ہے۔۔
یہ غزل مجھے بہت پسند ہے ۔۔اسی نام کے ساتھ پڑھی تھی اس لئے لکھ دیا۔۔بہرحال ابھی ہٹا دیتی ہوں۔۔
اور مجھے کیوں برا لگے گا بھلا۔۔ کہیں آپ کو یہ تو نہیں لگا کہ پہلا نام ایک سا ہونے کی وجہ سے میں آپ کی بات کا برا بھی مان سکتی ہوں :ڈ
 
فاتح

لائبریرین
کہیں آپ کو یہ تو نہیں لگا کہ پہلا نام ایک سا ہونے کی وجہ سے میں آپ کی بات کا برا بھی مان سکتی ہوں :ڈ

گذشتہ پوسٹ کرتے ہوئے ایک خیال یہ بھی آیا تھا کہ کہیں یہ فرحت عباس شاہ خود ہی تو نہیں;) لیکن پھر خود ہی رد کر دیا کہ یہ تو اچھا بھلا لکھتی ہیں۔:grin:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
گذشتہ پوسٹ کرتے ہوئے ایک خیال یہ بھی آیا تھا کہ کہیں یہ فرحت عباس شاہ خود ہی تو نہیں;) لیکن پھر خود ہی رد کر دیا کہ یہ تو اچھا بھلا لکھتی ہیں۔:grin:

:ہی ہی: توبہ کریں جی۔۔۔ ویسے بھی مجھ میں شعر کہنے یا کہلوانے دونوں قسم کے جراثیم نہیں پائے جاتے۔۔:س: یوں بھی اگر اتنی زیادہ قوتِ خرید ہو تو میں شعر خریدنے کی بجائے شاپنگ مال کا رخ نہ کروں بھلا۔۔۔:ڈ
 
زونی

محفلین
آگ ھو تو جلنے میں دیر کتنی لگتی ھے (فرحت عباس شاہ)

آگ ھو تو جلنے میں دیر کتنی لگتی ھے
برف کو پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ھے

چاھے کوئ رک جائے چاھے کوئ رہ جائے
قافلوں کو چلنے میں دیر کتنی لگتی ھے

چاھے کوئ جیسا بھی ھم سفر ھو صدیوں سے
راستہ بدلنے میں دیر کتنی لگتی ھے

موم کا بدن لیکر دھوپ میں نکل آنا
اور پھر پگھلنے میں دیر کتنی لگتی ھے

سوچ کی زمینوں میں راستے جدا ھوں تو
دور جا نکلنے میں دیر کتنی لگتی ھے

(فرحت عباس شاہ)
 
Top