چلو فیض دِل جلائیں، کریں پھر سے عرضِ جاناں وہ سُخن، جو لب تک آئے پہ سوال تک نہ پہنچے فیض احمد فیض
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,381 چلو فیض دِل جلائیں، کریں پھر سے عرضِ جاناں وہ سُخن، جو لب تک آئے پہ سوال تک نہ پہنچے فیض احمد فیض
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,382 گرم ہے ہنگامۂ شام و سحر میرے لئے رات دن گردش میں ہیں، شمس و قمرمیرے لئے اُس مقامِ عِشق میں ہُوں، مرحبا، اے بےخودی ذرّہ ذرّہ ہے جہاں، گرمِ سفر میرے لئے جگرمُرادآبادی
گرم ہے ہنگامۂ شام و سحر میرے لئے رات دن گردش میں ہیں، شمس و قمرمیرے لئے اُس مقامِ عِشق میں ہُوں، مرحبا، اے بےخودی ذرّہ ذرّہ ہے جہاں، گرمِ سفر میرے لئے جگرمُرادآبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,383 یہی خبر نہیں اے وائے عشق و محرُومی ! کہ آرزُو کِسے کہتے ہیں، جُستجُو کیا ہے جگرمُرادآبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,384 وضع بدلی، گھر کو چھوڑا ، کاغذوں میں چُھپ گئے چند روزہ کھیل تھا، آخر کو سب مر کھپ گئے اکبرالہٰ آبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,385 حدیثِ آرزوئے قُربِ باری پر نظر کِس کی ! خُدا اِک لفظ ہے اور شوق مُوسیٰ اک کہانی ہے اکبرالہٰ آبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,386 ہر شگوفے پر تڑپ جاتی ہے طبعِ حُسنِ دوست پتّی پتّی پر نِگاہیں ڈالتا ہوں پیار کی مجھ کو دیوانہ بنا دیتا ہے فطرت کا جمال عارضِ گُل سے خبر مِلتی ہے رُوئے یار کی اکبرالہٰ آبادی آخری تدوین: نومبر 8، 2013
ہر شگوفے پر تڑپ جاتی ہے طبعِ حُسنِ دوست پتّی پتّی پر نِگاہیں ڈالتا ہوں پیار کی مجھ کو دیوانہ بنا دیتا ہے فطرت کا جمال عارضِ گُل سے خبر مِلتی ہے رُوئے یار کی اکبرالہٰ آبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,387 نیاز اُس کا، جبیں اُس کی، اعتبار اُس کا وہ خوش نصیب، جسے تیرا آستانہ مِلا حفیظ ہوشیارپُوری
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,388 مے سے غرض نِشاط ، ہے کِس رُو سِیاہ کو ! یک گو نہ بے خودی مجھے دن رات چاہیے مرزا غالب
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,389 یہ مسائلِ تصوُّف، یہ تِرا بیان غالب ! تجھے ہم ولی سمجھتے، جو نہ بادہ خوار ہوتا مرزا غالب
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,390 ہم کو معلوُم ہے جنّت کی حقِیقت، لیکن ! دِل کے خوش رکھنے کوغالب یہ خیال اچّھا ہے مرزا غالب
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,391 میں بناتا ہُوں زوالِ اہلِ یورپ کا پلان اصل یورپ کو مسلمانوں کے گھر پیدا کرو ضمیر جعفری
طارق شاہ محفلین نومبر 8، 2013 #1,392 تھی ابھی لرزاں فضاؤں میں ہی بانگِ درا ہوگیا مرغوں میں برپا ایک انڈے پر فساد ضمیر جعفری
طارق شاہ محفلین نومبر 9، 2013 #1,393 سارے عالم پہ ہُوں میں چھایا ہُوا مُستنِد ہے میرا فرمایا ہُوا میر تقی میر
طارق شاہ محفلین نومبر 9، 2013 #1,394 حُسن ہر رُوپ میں کافر ہے یہ مانا، لیکن ! اِک قیامت ہے، جوانی میں بشر کی صورت ضمیر جعفری
طارق شاہ محفلین نومبر 9، 2013 #1,395 کرو سکوت، نہیں وقتِ اعتراض اکبر فضُول، بحث سے اپنوں کو تم نے غیرکِیا اکبرالہٰ آبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 9، 2013 #1,396 طرزِعمل پہ ہم نے کبھی غور کیا کِیا جو نفْس نے کہا، وہ کِیا، اور کیا کِیا ہم سے گناہگار کی قوّت جو چھین لی ! بےشک خُدا نے رحم کِیا، جور کیا کِیا اکبرالہٰ آبادی
طرزِعمل پہ ہم نے کبھی غور کیا کِیا جو نفْس نے کہا، وہ کِیا، اور کیا کِیا ہم سے گناہگار کی قوّت جو چھین لی ! بےشک خُدا نے رحم کِیا، جور کیا کِیا اکبرالہٰ آبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 9، 2013 #1,397 کیا خبر تھی کہ عِشق کے ہاتھوں ایسی، حالت تباہ ہوتی ہے ! سانس لیتا ہُوں، دم اُلجھتا ہے بات کرتا ہُوں، آہ ہوتی ہے جگرمُرادآبادی
کیا خبر تھی کہ عِشق کے ہاتھوں ایسی، حالت تباہ ہوتی ہے ! سانس لیتا ہُوں، دم اُلجھتا ہے بات کرتا ہُوں، آہ ہوتی ہے جگرمُرادآبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 9، 2013 #1,398 ہرحقیقت حُسن کی، ہے بے نیازِ اعتراف اب، کوئی اِقراریا اِنکار، جو چاہے کرے جگرمُرادآبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 9، 2013 #1,399 کیا بتائیں، عشق ظالم کیا قیامت ڈھائے ہے ! یہ سمجھ لو، جیسے دِل سینے سے نِکلا جائے ہے جگرمُرادآبادی
طارق شاہ محفلین نومبر 9، 2013 #1,400 ہائے، وہ عالم نہ پُوچھو اِضطرابِ عِشق کا ! یک بہ یک جس وقت کچُھ کچُھ ہوش سا آجائے ہے جگرمُرادآبادی