Iab

محفلین
میں تو گم تھا تیرے ہی دھیان میں ، ترِی آس ، تیرے گمان میں
صبا کہہ گئی مرے کان میں ، میرے ساتھ آ ، اسے بھول جا

امجد اسلام امجد
 

Iab

محفلین
جرأت شوق تو کیا کچھ نہیں کہتی لیکن
پاؤں پھیلانے نہیں دیتی ہے چادر مجھ کو

بسمل
 

Iab

محفلین
سی کے لب ایک قیامت سی اٹھا دی جائے
رہ کے خاموش ذرا دھوم مچا دی جائے

حسن اکبر کمال
 

Iab

محفلین
تیرا دیوانہ تو ویرانہ نہیں چھوڑے گا
کوئی بستی اسی جنگل میں بسا دی جائے

حسن اکبر کمال
 

Iab

محفلین
لڑنا پڑا ہمیں بھی ہر اِک موج سے وہاں
جب اپنی دسترس میں کنارے نہیں رہے

صغیر صفی
 

Iab

محفلین
جن پر لٹا چکا تھا میں دنیا کی دولتیں
ان وارثوں نے مجھ کو کفن ناپ کر دیا

نواز دیوبندی
 

Iab

محفلین
ایک ھم ھیں کہ غیروں کو بھی کہہ دیتے ھیں اپنا
ایک تم ھو کہ اپنوں کو بھی اپنا نہیں کہتے

نواز دیوبندی
 

Iab

محفلین
بن جائے اگر بات تو سب کہتے ہیں کیا کیا
اور بات بگڑ جائے تو کیا کیا نہیں کہتے

نواز دیوبندی
 

Iab

محفلین
عجب یہ زندگی کی قید ہے دنیا کا ہر انساں
رہائی مانگتا ہے اور رہا ہونے سے ڈرتا ہے

راجیش ریڈی
 

فرقان احمد

محفلین
وہ مسیحا نہ بنا، ہم نے بھی خواہش نہیں کی
اپنی شرطوں پہ جیے اس سے گزارش نہیں کی

کس لیے بجھنے لگے اول شب سارے چراغ
آندھیوں نے بھی اگرچہ کوئی سازش نہیں کی

(عنبرین حسین عنبر)
 

Iab

محفلین
خواب میں بھی تجھے بھولوں تو روا رکھ مجھ سے
وہ رویہ جو ہوا کا خس و خاشاک سے ہے

پروین شاکر
 

Iab

محفلین
اپنی شکست فاش میں میرا بھی ہاتھ تھا
یہ کارنامہ غیر نے تنہا نہیں کیا

انور شعور
 

Iab

محفلین
مجھ سے ملنے کے وہ کرتا تھا بہانے کتنے
اب گزارے گا میرے ساتھ زمانے کتنے

سیماب اکبرآبادی
 

Iab

محفلین
ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں

عباس تابش
 

Iab

محفلین
ان کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے
جو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں

عباس تابش
 
Top