طارق شاہ

محفلین
اُٹھے تو درد اُٹھے، ہم تو اُٹھ نہیں سکتے
وہ میرے دامنِ دِل کو دبائے بیٹھے ہیں

سکینہ ناز
جلگاؤں، مہاراشٹر ، انڈیا
 

طارق شاہ

محفلین
چلو تو حضرتِ واعظ دِکھادُوں قدرتِ حق
نقاب رُخ سے وہ اپنا اُٹھائے بیٹھے ہیں

سکینہ ناز

جلگاؤں، مہاراشٹر ، انڈیا
 

نظام الدین

محفلین
غم عشق کتنا عجیب ہے
یہ جنون سے کتنا قریب ہے
کبھی اشک پلکوں پہ رک گئے
کبھی پورا دریا بہا دیا
(فیض احمد فیض)
 

طارق شاہ

محفلین


آتشِ غم کے سیلِ رَواں میں نیندیں جَل کر راکھ ہُوئیں
پتّھر بن کر دیکھ رہا ہُوں آتی جاتی راتوں کو

ناصر کاظمی
 

نظام الدین

محفلین
وہ میرا رونقِ محفل کہاں ہے
مری بجلی، مرا حاصل کہاں ہے
مقام اس کا ہے دل کی خلوتوں میں
خدا جانے مقامِ دل کہاں ہے!
(علامہ اقبال)
 

نظام الدین

محفلین
میں اپنے دل کی سنوں یا کہ اس زمانے کی
یہاں ہے رسم محبت نشاں مٹانے کی
میں تم سے مل کے بہت ہی اداس رہتی ہوں
سزا ملی ہے مجھے تم سے دل لگانے کی
(شگفتہ شفیق)​
 
Top