آپ کے شہر کے پکوان

آرام باغ مسجد سے تھوڑا آگے آئیں تو فریسکو چوک پر آپ کو بہترین بند کباب اور کراچی کی مشہور سوئیٹ شاپ ملے گی۔ان سوئیٹ شاپ میں بھاشانی سوئیٹ ، احمد سوئیٹ قابل ذکر ہیں۔
لوجی! فریسکو چوک کا نام تو لکھ دیا آپ نے مگر بیچاری فریسکو بیکری کا کیا قصور تھا جسکی وجہ سے چوک کا نام پڑا؟ یہاں کی ربڑی مشہور ہے ۔ ۔
 

عباس اعوان

محفلین
راولپنڈی میں مری روڈ پر محلہ وارث خان کے نزدیک فریسکو سویٹس مٹھائیوں کے لیے بہت مشہور ہے۔ وارث خان کے ارد گرد ہی رمضان میں شاندار کچوریاں ملتی ہیں جو کہ روزہ داروں کو خوب سیر کرتی ہیں، بشرطیکہ آپ پوری کچوری کھا سکیں۔ رمضان میں جمیل سویٹس اور فریسکو سویٹس والے بھی کچوریاں لگاتے ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
گوجرانوالہ داخل ہوتے ہی سڑک کنارے "بابا جی کی دودھ کھوئے والی قلفی" کی ریڑھیاں نظر آتی ہیں۔ یہ ایک بابا جی سے کئی بابا جی بن گئے ہیں۔ اصلی کونسے والے ہیں, پتہ نہیں چلتا۔ لیکن قلفی ہوتی بہت مزے کی ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جہلم سے گزرتے ہوئے جی روڈ پر ہی چاٹ کی مشہور دکانیں ہیں۔ جن میں سب سے مشہور "میجر کی فروٹ چاٹ" ہے۔ لوگ دور دور سے سپیشل آتے ہیں۔ اس بارے میں ایک لطیفہ بھی مشہور ہے۔ کچھ عرصہ پہلے جہلم میں متعین ایک میجر صاحب کی اپنی بیگم سے شدید قسم کی جنگ ہو رہی تھی۔ اس دوران بیگم نے کچھ ایسا طعنہ دیا کہ مجھ پر اپنی میجری کا رعب نہ ڈالو۔ چاٹ کی دکانوں کے نام بھی میجر پر رکھے جاتے ہیں۔
اگلی صبح میجر کی فروٹ چاٹ والے بورڈ پر لکھے لفظ میجر پر سفید چونا پھرا ہوا تھا۔ جب تک میجر صاحب پوسٹ آوٹ نہ ہوئے, یہ بورڈ ایسے ہی رہا۔ اب اس پر دوبارہ پورا نام لکھ دیا گیا ہے۔
 
پہلے اپنے جذبہء حب الوطنی کو مطمئن کرنے کے لئے کچھ لاہور کے رستورانوں کا ذکر
میں جب بھی پاکستان جاتا ہوں ، برکت مارکیٹ، لاہور میں mei kong پر سوپ پینے ضرور جاتا ہوں باقی کھانے بھی اچھے ملتے ہیں مگر سوپ زبردست ہوتا ہے۔ پہلے دیال سنگھ کالج کے سامنے ایک ہریسے والے کی دکان سے ہریسہ ملتا تھا جو بہت اچھا تھا مگر اب وہ کہیں اور منتقل ہوگیا ہے ایک اور ہے مگر اس کے ہاتھ میں وہ لذت نہیں ہے۔
کویت میں "مطعم ابن وزیر" نام کی فوڈ چین ہے اس میں فروانیہ برانچ کی صمدی بہت لذیذ ہوتی ہے۔
 

سید عمران

محفلین
بدیسی کھانوں پر یاد آیا۔۔۔
مسجد نبوی کے باب فہد سے نکلیں تو سیدھے ہاتھ پر کہیں طازج نامی ریسٹورینٹ ہے۔۔۔
وہاں کی ساری عربی ڈشز مزے دار ہوتی ہیں!!!
 
برنس روڈکراچی میں فیصل بینک کے سامنے الناز پکوان سینٹر کا بیف پلاؤ اچھا ہوتا ہے اور قیمت بھی مناسب ہے ۔ اسی طرح ناظم آباد گول مارکیٹ سے پہلے اللہ والا کی چکن بریانی کو کھانے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔
 
کچھ احباب سوچ رہے ہونگے کہ یہ صمدی کیا چیز ہے ۔ یہ ایسی ڈش ہے کہ اس میں شاورما کی طرح پاکستان میں مقبول ہونے کی بھر پور صلاحیت ہے۔
13126777_227237557650173_818588207_n.jpg

اس میں نیچے آم کا جوس ڈال کر پھر ونیلا آئیس کریم کا ایک ٹکڑا ڈال کر اس پر پسے ہوئے ڈرائی فروٹ جیسے پستہ وغیرہ کی ٹاپنگ کی جاتی ہے اور سب سے اوپر اسے مختلف پھلوں کے ٹکڑوں مثلا کیلا، سٹرابری وغیرہ سے سجایا جاتا ہے۔ اس کے گلاس کو ایک سٹرا اور ایک چمچ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ بنانا بہت آسان ہے اور کھانا تو بالکل ہی ۔ ۔ ۔
حمیرا عدنان شاید اس پر مزید کچھ روشنی ڈال سکیں۔
 
آخری تدوین:
کچھ احباب سوچ رہے ہونگے کہ یہ صمدی کیا چیز ہے ۔ یہ ایسی ڈش ہے کہ اس میں شاورما کی طرح پاکستان میں مقبول ہونے کی بھر پور صلاحیت ہے۔
13126777_227237557650173_818588207_n.jpg

اس میں نیچے آم کا جوس ڈال کر پھر ونیلا آئیس کریم کا ایک ٹکڑا ڈال کر اس پر پسے ہوئے ڈرائی فروٹ جیسے پستہ وغیرہ کی ٹاپنگ کی جاتی ہے اور سب سے اوپر اسے مختلف پھلوں کے ٹکڑوں مثلا کیلا، سٹرابری وغیرہ سے سجایا جاتا ہے۔ اس کے گلاس کو ایک سٹرا اور ایک چمچ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ بنانا بہت آسان ہے اور کھانا تو بالکل ہی ۔ ۔ ۔
اچھا یہ صمدی ہے۔ ہم سعودیہ میں اسے فروٹ ٹرایفل کی کوئی قسم سمجھ کر کھاتے رہے۔ :)
ہوتی واقعی لذیذ ہے
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
بوفے کی بات کریں تو شاہراہ فیصل پر عوامی مرکز کے نزدیک لال قلعہ، موو این پ ہوٹل کلب روڈ کا ’’البوستان‘‘، بوٹ بیسن کلفٹن کا ’’بار بی کیو ٹو نائٹ‘‘، فاطمہ جناح روڈ پر آواری ٹاورز کا ’’ایشیا لائیو‘‘اور شاہراہ فیصل پر جناح اسپتال سے پہلے ریجنٹ ہوٹل کا ’’جھروکا‘‘ ذائقے دار کھانوں کی انواع و اقسام پر مشتمل ہوتا ہے۔۔۔۔
کراچی کے بہترین بوفے کی لسٹ یہ رہی!!!
 
آخری تدوین:
Top