آپ کے شہر کے پکوان

امان زرگر

محفلین
لالہ ہنس راج ملکاں والی گلی (موجودہ انار کلی بازار) کے رہائشی تھے اور ان کا خاندان ہندوستانی پنجاب کے شہر کوٹک پور میں آج بھی یہ مٹھائی (ڈھوڈا) بنانے کے حوالے سے مشہور ہے۔

ہمارے ہندوستانی محفلین بھی استفادہ فرما سکتے ہیں ڈھوڈے سے۔۔۔۔۔
 
عباس اعوان

محفلین
اسلام آباد میں آئی 8 مرکز میں حبیبی ریسٹورنٹ کے کھانے کا بہت لطف ہے، پچھلی کمپنی کے سارے نجی الوداعی ڈنر وہیں کرتے تھے ہم۔ ایف8 مرکز اور شارجہ میں بھی ان کی شاخیں ہیں۔
 
آخری تدوین:
کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں تہذیب بیکری اور راحت بیکری والوں کے پیزا کا کوئی جواب نہیں۔
ہمارے دفتر میں پیزا کے معاملے میں دو بڑے فرقے ہیں۔
تہذیب بیکری فرقہ اور پیزاہٹ فرقہ
ان کی کبھی نہیں بنتی آپس میں۔
میں تہذیب والوں میں سے ہوں۔ پیزا ہٹ والوں کے مطابق تہذیب کا پیزا اور روٹی پر چٹ پٹا سالن رکھا ہونا ایک برابر ہے۔ :)
 
عباس اعوان

محفلین
اٹک کے گردو نواح، بالخصوص علاقہ چھچھ میں کٹوا گوشت عموماً شادی کے موقع پر تیار کیا جاتا ہے۔اس میں بیف استعمال ہوتا ہے اور مٹی کے بنے ہوئے چھوٹے مٹکے نما برتن(جس کو کٹوا کہتے ہیں )میں ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے، انتہائی لذیذ ہوتا ہے۔سرونگ بھی عموماً مٹی کے برتن میں کی جاتی ہے۔
 
katwa-5.jpg
 
اس کو کھانے کا اصل طریقہ ایسے ہے کہ روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پلیٹ میں ڈال دیے جاتے ہیں، جو کہ شوربے سے نرم ہو جاتے ہیں اور پھر ان کو ہاتھ سے کھایا جاتا ہے۔ ابن توقیر
katwa-4.jpg
 
عباس اعوان

محفلین
ہمارے دفتر میں پیزا کے معاملے میں دو بڑے فرقے ہیں۔
تہذیب بیکری فرقہ اور پیزاہٹ فرقہ
ان کی کبھی نہیں بنتی آپس میں۔
میں تہذیب والوں میں سے ہوں۔ پیزا ہٹ والوں کے مطابق تہذیب کا پیزا اور روٹی پر چٹ پٹا سالن رکھا ہونا ایک برابر ہے۔ :)
پیزا ہٹ والے بدیسی سٹائل میں بناتے ہیں، جب کہ تہذیب والے خالص بدیسی پیزا نہیں بناتے۔
میں آپ کا ہمنوا ہو پھر بھی۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہن چمن آئس کریم وچ او گل نئی رئی ۔
الحمد للہ میرے ہاتھ کی بنی آئس کریم چمن والوں سے کم از کم تین گنا زیادہ مزیدار ہوتی ہے ۔
آپ assessment کے لیے اپنی آئس کریم پیش کریں۔ ہم لوگ تقابلی جائزہ لے کر آپ کے اس بیان کی تصدیق یا تردید کریں گے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سرگودھا سے خوشاب جاتے ہوئے راستے میں جھال چکیاں کی دال کافی مشہور ہے اس نام سے تو اب تقریباً پورے پنجاب میں ہی ہوٹلوں میں لکھا ہوتا ہے کہ جھال چکیاں کی مشہور دال دستیاب ہے.
سرگودھا کی پھینیاں اور خوشاب کا ڈھوڈا بھی مشہور سوغاتیں ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ یہاں بھی ہر دکان پر "اصلی امین ڈھوڈا" لکھا ہوتا ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہمارے دفتر میں پیزا کے معاملے میں دو بڑے فرقے ہیں۔
تہذیب بیکری فرقہ اور پیزاہٹ فرقہ
ان کی کبھی نہیں بنتی آپس میں۔
میں تہذیب والوں میں سے ہوں۔ پیزا ہٹ والوں کے مطابق تہذیب کا پیزا اور روٹی پر چٹ پٹا سالن رکھا ہونا ایک برابر ہے۔ :)
پیزا کے مداحوں میں اکثر یہ تقابل ہوتا رہتا ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے آئی فون اور سیمسنگ کا۔
ویسے کیا صرف مجھے لگتا ہے یا واقعی میں تہذیب بیکری کا معیار اب راحت کے مقابلے میں بہت بہتر ہو گیا ہے؟
 
دراصل پیزا پنڈی والی راحت اور اس کی برانچز کا ہی اچھا تھا جو اب تہذیب کے نام سے ہیں۔ راحت لاہور بیسڈ چین ہے اب، اس کی کوالٹی کبھی پنڈی والی سے بہتر نہیں رہی۔
 
Top