واہ جی واہ کیا ہی چٹ پٹا تھریڈ ہے ہے۔ 
 سید عمران
 سید عمران بھائی بے انتہا شکریہ بڑا ہی ذبردست اور معلوماتی تھریڈ کا آغاز کیا ہے۔ 

 یقیناً اس سے سب کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔ 
 
میں نے جیسے ہی تھریڈ پڑھنا شروع کیا، کافی ساری جگہیں دماغ میں آئیں۔ اب جیسے جیسے پڑھتی جاوَں تو نظر آئے کہ اچھا اس جگہ کا تو ذکر ہو گیا۔ 

 ہر دوسرے مراسلے کے بعد اپنا سا منہ لے کر رہ جاتی کہ لو جی یہ بھی ہو گیا۔
 
خیر ایک دو جگہیں میرے ذکر کرنے کے لئے بچی ہیں۔ 
 بابا ربڑی
بابا ربڑی والوں کی ربڑی اور لبِ شیریں بہت ہی بہترین ہوتی ہے۔ میرے نزدیک ان کی سب سے بہترین ہے۔
مزیدار اور
 کراچی حلیم والوں کا حلیم سب سے اچھا ہوتا ہے۔ ہمیں کراچی حلیم والوں کا زیادہ پسند ہے۔
اس کے علاوہ ڈالمین مال
 میں 
چاچا جی والوں کے کھانے تو بے انتہا ذبردست ہوتے ہیں۔ ان کی باربی کیو کی تھالی ہماری پسندیدہ ہے۔ صفائی وغیرہ کی وجہ سے ہمیں 
یہاں جانا زیادہ پسند ہے۔
اس کے علاوہ ڈالمین طارق روڈ میں 
بامبے چوپٹی والوں کے کھانے بہت اچھے ہیں خاص طور پر ان کے یہاں کی چاٹ مجھے بہت پسند آئی تھی۔
چاچا جی اور بامبے چوپٹی والوں کی قیمتیں بھی معیار کے حساب سے بڑی مناسب ہیں۔