آپ کے شہر کے پکوان

سید عمران

محفلین
شاہراہ لیاقت سے خالد بن ولید روڈ پر آئیں تو تھوڑا آگے جا کر الٹے ہاتھ پر مسکون میں مدفون ملے گا...
یہ عربی ڈش ہے جو چاول اور گوشت کے ٹکڑے پر مشتمل ہوتی ہے...
یہاں میٹھے میں سویوں کا کنافہ بھی ملتا ہے...
ذائقہ لاجواب ہوتا ہے!!!
 
میٹرک بورڈ آفس کراچی کے ساتھ جو دلپسند بیکری ہے اسی بیکری سے تھوڑا آگے جاکر اندر ’’مہران ویلفیئر اسپورٹس کمپلیکس‘‘ ہے، یہاں پر کئی ریسٹورنٹس ہیں جہاں اچھے اچھے اقسام کے کھانے اور فاسٹ فوڈز آپ کے منتظر رہتے ہیں۔ یہاں کا ’’چکن تکہ‘‘ بہترین ہے۔
 
اسکے علاوہ کراچی ٹاور پر ’’پورٹ گرینڈ‘‘ ایک بہترین جگہ ہے جہاں بچےاوربڑے نہ صرف انجوائے کر سکتے ہیں بلکہ انواع و اقسام کے کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ یہ جگہ کھانوں کے لئےعام جگہوں سے تھوڑی Expensive ہے۔ چکن کڑھائی یہاں کی اچھی ہے۔
 
قصور شریف میں بابا بلھےشاہؒ کے مزار مبارک کے سامنے مجھے فالودہ کھانے کا اتفاق ہوا۔الگ ہی ذائقہ تھا لاجواب۔اندسے کی گولیاں اصلی گھی میں تلی ہوئی ۔
اس کی اگلی صبح بکرے کے پائے اور نان کا ناشتہ کیا تھا ۔وہ بھی بہت لذیذ تھے۔
 

سید عمران

محفلین
حسن اسکوائر پر مہران کی چکن ہانڈی جیسی ہانڈی کہیں اور نہیں ملے گی...
سجی کھانے کے شوقین لوگوں کی من پسند جگہ بھی یہی ہے...
ساتھ ہی مچھلیوں کی بھی کافی ورائٹی ملتی ہے...

حسن اسکوائر آتے ہی تلی ہوئی مچھلیوں کی خوشبو اشتہاء بڑھادیتی ہے!!!
 

سید عمران

محفلین
جامع کلاتھ مارکیٹ کے قریب دلپسند کے چکن سموسے، رس ملائی اور نرم ملائم گلاب جامن کا تصور ہی منہ میں پانی بھر لاتا ہے!!!
:starving::starving::starving:
 

وی سی ایچ

محفلین
حلال پکوان کے نام سے بھی دھاگہ ہونا چاہیئے جس میں علاقے یا ملک کی حد نہ ہو بس ایک ہی شرط ہو کے ڈش حلال ہو
 

فرحت کیانی

لائبریرین
لاہور میں مسلم ٹاون میں "پھجے کے سری پائے" کا بھی کسی زمانے میں کافی شہرہ تھا۔ اب کا علم نہیں کیونکہ بس چند گھنٹوں کے لیے بھاگم بھاگ جانا ہوتا ہے۔
انارکلی کی طرف بانو بازار کی چاٹ بہت مشہور ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پشاور جب بھی جانا ہوا, میزبانوں کی مہمان نوازی میں نمک منڈی کے پکوان بھی شامل ہوتے ہیں۔ نمکین تکہ سمیت تکے/باربی کیو کی بہت سی قسمیں, نمکین گوشت اور چپلی کباب۔ ان سب کا ایک مخصوص ذائقہ ہے جو دوسری جگہوں سے بہت مختلف ہے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پشاوری یخنی سوپ کے نام سے سوپ کیفے ہے۔یہاں موسم سرما میں بٹیر کا سوپ خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔اہل کراچی موسم سرما میں بٹیر کا سوپ پینے کے لیے اس سوپ کیفے کا رُخ کرتے ہیں۔
زیادہ تر سوپ والے کنور کیوب استعمال کرتے ہیں چکن اوپر لٹکاکر دکھایا جاتا ہے
چکن کارن سوپ بنانے کے لئے بھی فائیو اسٹار ہوٹیل میگی یا کنور جو بھی کیوب دستیاب ہے
اس سے سوپ بناتے ہیں
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
کراچی کھانے کے معاملے میں بادشاہ ہے ہر طرح کے کھانے ملتے ہیں اور پاکستان کے سب علاقوں کے لوگ
اپنے اپنے کھانے یہاں ہوٹلوں میں بناتے ہیں
برنس روڈ
طارق روڈ
حسین آباد
مکا چوک
صدر
گولی مار
گارڈن روڈ
جوڑیا بازار
بولٹن مارکیٹ
ہر جگہہ ماشاء اللہ کھانے ہی کھانے بس صحت کا خیال کرنا اور رکھنا پڑتا ہے
اسٹریٹ فوڈ یا ریسٹورانٹ فوڈ صحت بخش نہیں ہوتے۔
 
Top