آپ کے شہر کے پکوان

جی بالکل۔ اسی طرح زاہد کی نہاری بھی کافی سنی ہے۔
حیدری کی دہلی مسلم کی بھی اچھی ہے۔

سٹوڈنٹ بریانی کی تو برانچز بھی ہیں۔ کچھ لوگوں کے بقول اب وہ بات نہیں رہی۔
بھیا آج کل عزیز آباد میں واقع جاوید نہاری والے کی نہاری بہت مشہور ہے۔مغز نلی نہاری لذیذ اور ذائقے دار ہے۔
 

سید عمران

محفلین
مٹھائی کے لیے اسلام آباد میں جمیل سویٹس (ایف ٹین، بلیو ایریا، پی ڈبلیو ڈی، ای الیون)
میٹھے پر یاد آیا کہ لاہور میں خلیفہ کی نان خطائیاں بڑی مزے دار ہوتی ہیں...
یہ کہاں ملتی ہیں ہمیں نہیں معلوم کوئی لاہوریا ہی بتائے گا...
ہمیں تو گھر بیٹھے کھانے کو مل جاتی ہیں!!!
 
کراچی میں ایم،اے جناح روڈ پر واقع حاجی بندو خاں کا ریسٹورینٹ آتے جاتے لوگوں کی بھوک سیخ کباب،گولا کباب کی خوشبو سے جاگ جاتی ہے اور لوگ اپنی شکم سیری کے لیے وہاں کا رخ کرتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
میٹھے پر یاد آیا کہ لاہور میں خلیفہ کی نان خطائیاں بڑی مزے دار ہوتی ہیں...
یہ کہاں ملتی ہیں ہمیں نہیں معلوم کوئی لاہوریا ہی بتائے گا...
ہمیں تو گھر بیٹھے کھانے کو مل جاتی ہیں!!!
میٹھے میں کراچی سے احباب والوں کے پان پیڑے
 
برنس روڑ پر دہلی ربڑی ہاوس کی ربڑی اور گاجر ،لوکی کا حلوہ اور رس ملائی مختلف اقسام کے حلوہ جات ،فالودہ ملتا ہے۔
دہلی ربڑی کے برابر میں سلیم کے کھٹے میٹھے دہی بڑے بہت مشہور ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
پرانی دھوراجی پر سیلانی چوک سے تھوڑا سا آگے جائیں تو سیدھے ہاتھ پر پاپولر پان والا ہے جس کے پان بہت اچھے ہوتے ہیں...

یہاں سے دوسرا راستہ لیں تو بہادر آباد عالمگیر ٹرسٹ کے قریب پنواڑی نام کی دوکان ہے جہاں پان کی ساٹھ اقسام ملتی ہیں...
سب سے مہنگا پان سونے کے اجزاء پر مشتمل ہزار روپے کا ہے!!!
 

سید عمران

محفلین
بہادر آباد عالمگیر ٹرسٹ کے سامنے ملک نہاری اور پایہ بھی مشہور ہے...

اس کے ساتھ ضمیر والے کے یہاں ہلکے مسالے کھانے والے لوگ باربی کیو کے لیے آتے ہیں...

اس کے قریب چائے کا ہوٹل ہے جہاں کے لچھے پراٹھے اور چائے کا ناشتہ کرنے دور دور سے لوگ آتے ہیں...

ناشتے کی بات کریں تو عائشہ منزل پر دھمتھل کی حلوہ پوری وہیں بیٹھ کر کھانے میں مزے دار ہے!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
قائد آباد جاتے ہوئے پل چڑھنے سے پہلے الٹے ہاتھ پر انور بلوچ کی کڑھائی بہت مشہور ہے...
بوٹ بیسن پر فرنٹئیر کی کڑاھی کا الگ مزہ ہے...
 
آخری تدوین:
قائد آباد جاتے ہوئے پل چڑھنے سے پہلے الٹے ہاتھ پر انور بلوچ کی کڑھائی بہت مشیور ہے...
بوٹ بیسن پر فرنٹئیر کی کڑاھی کا الگ مزہ ہے...
میرے خیال سے آپ ’’ملوک‘‘ ہوٹل کی بات کر رہے ہیں؟ ویسے اگر آپ ناگن چورنگی سے تھوڑا آگے سلیم سینٹر کے پاس آجائیں تو یہاں’’لیاقت بھائی فش ماسٹر‘‘ کے نام سے ایک ہوٹل ہے یہاں کی ’’فش کٹاکٹ‘‘ کا جواب نہیں ہے ۔
 
Top