آپ کی پیدائش کے وقت پہلے نمبر پر گانا

زیک

مسافر
اس کھیل کا طریقہ کار یوں ہے:

1۔ آپ نے معلوم کرنا ہے کہ آپ کی تاریخ پیدائش کے وقت کونسا گانا بل بورڈ کی فہرست میں ٹاپ پر تھا۔ اس کے لئے یہاں جائیں اور وہ گانا ڈھونڈیں۔
2۔ پھر اس گانے کو یوٹیوب پر تلاش کریں اور اس کی ویڈیو یہاں پوسٹ کریں۔
3۔ اگر یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو نہ ملے تو گانے اور سنگر کا نام ہی یہاں لکھ جائیں۔
4۔ دو ارکان کو ٹیگ کریں کہ وہ بھی اس کھیل میں حصہ لے سکیں۔
 

زیک

مسافر
میری پیدائش کے وقت سموکی رابنسن اور دا میریکلز کا گانا The Tears of a Clown سر فہرست تھا۔ اس کی ویڈیو یہ رہی:


میں نبیل اور ظفری کو ٹیگ کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ زیک۔ کھیل تو اچھا ہے لیکن گانے کچھ نامعلوم سے ہیں۔ میری تاریخ پیدائش پر ہٹ گاناZager and Evans - In The Year 2525 تھا۔ اس کی ویڈیو ذیل میں ہے۔


میں قیصرانی اور محمد امین کو ٹیگ کرتا ہوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگرچہ اس طرح بندہ اپنی تاریخ پیدائش بالکل درست بتا جائے گا نا چاہتے ہوئے بھی، لیکن فرض کر لیتے ہیں کہ یہ میری سالگرہ کا دن تھا


اب میں بھلا کسے ٹیگ کروں؟

ابن سعید اور fahim کہ خواتین نے تو بھول کر بھی ادھر کا رخ نہیں کرنا
 

محمد امین

لائبریرین
اس سے آپ کی تاریخِ پیدائش ہمیں تو پتا نہیں چل سکتی :)

ویسے میں ان چیزوں کو چھپانے کا قائل ہوں بھی نہیں ۔۔۔۔ 19 جون، 1985۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کیا پاکستانی گیتوں کے ساتھ ممکن نہیں؟
میرا خیال ہے کہ پاکستانی گیتوں سے بھی ممکن ہوگا لیکن پاکستانی گیت کے بارے یہ جاننا مشکل ہے کہ کس تاریخ کو کون سا گانا پہلے نمبر پر تھا۔ اگر آپ کو معلوم ہو تو زہے نصیب
 

فہیم

لائبریرین
یہ ہم نے گوگل کیا تھا اوپر دی گئی ویب سائٹ سے نہیں لیا۔

اب معلوم نہیں ٹھیک ہوا ہے کہ نہیں۔

اب میں کسے ٹیگ کروں۔

محمد وارث صاحب
اور
فاتح بھائی

کہ دونوں حضرات موسیقی کے ذوق والے ہیں :)
 

مغزل

محفلین
میرے یومِ پیدائش پر :

فلم : جاگ اٹھا انسان
بول : دنیا کسی کے پیار میں جنّت سے کم نہیں
گلوگار: مہدی حسن خاں صاحب
میرے حوالے سے تاحال یہی درست ہے ۔۔۔
شمشاد بھائی اور فاتح بھائی کو منسلک کرتا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین

Selahudin Munawar

محفلین
السلام علیکم شکریہ آپ دوستوں کی حوصلہ افزائی کا لیکن اگر ایسی کوئی سائیٹ موجود نہیں ہے تو بنا لیتے ہیں۔ لسٹ ہی ہے جو تیار کرنی ہے۔
 
Top