آپ کی پسند کےگانے یہاں لکھیں

عمر سیف

محفلین
تم کو بھی ہے خبر، مجھ کو بھی ہے پتا
ہو رہا، ہے جُدا، دونوں کا راستہ
دور جا بھی مجھ سے، تم میری یادوں میں‌ رہنا
کبھی الوادع نہ کہنا، کبھی الوادع نہ کہنا

جتنی تھیں خوشیاں، سب کھو چکی ہیں
بس ایک غم ہے کہ جاتا نہیں
سمجھا کہ دیکھا، بہلا کہ دیکھا
دل ہے کہ چین اس کو آتا نہیں
آنسو ہیں کہ ہیں انگارے، آگ ہے اب آنکھوں سے بہنا
کبھی الوادع نہ کہنا، کبھی الوادع نہ کہنا

رُت آرہی ہے، رُت جا رہی ہے
درد کا موسم بدلا نہیں
رنگ یہ غم کا اتنا ہے گہرا
صدیوں بھی ہوگا ہلکا نہیں
کون جانے کیا ہونا ہے، ہم کو ہے اب کیا کیا سہنا
کبھی الوادع نہ کہنا، کبھی الوادع نہ کہنا

فلم: کبھی الوادع نہ کہنا
گلوکار: سونو نگھم اور الکا
 

تیشہ

محفلین
میں تیرے اجنبی شہر میں ۔ ۔۔ ڈھونڈتا پھر رہا ہوں تجھے ۔ ۔ مجھکو آواز دے ۔ ۔۔ مجھکو آواز دے ۔۔


کس سے پوچھو میں تیرا پتا ۔۔ ۔لوگ اُڑاتے ہیں میری ہنسی
تیری راہوں سے ہوں بے خبر ۔ ۔۔ دیکھ آکر میری بے بسی ،
تجھ سے میں دورُ ہوں ۔ ۔ کتنا مجبور ہوں ۔ ۔دل کے زخم دکھاؤں کسے۔

مجھکو آواز دے ۔ ۔
میں تیرے اجنبی شہر میں ۔۔۔ ڈھونڈتا پھر رہا ہوں تجھے
مجھکو آواز دے۔ مجھکو آواز دے۔
:chalo:
 

عمر سیف

محفلین
میں‌تیرے سنگ کیسے چلوں سجنا
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا
میں تیرے سنگ کیسے ۔۔۔۔۔۔۔

تو میرا ہاتھ ہاتھوں میں لے کے چلے، مہربانی تیری
تیری آہٹ پہ دل کا دریچہ کھلے، میں دیوانی تیری

توغبارِ سفر، میں خزاں کی گھٹا
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا
میں تیرے سنگ کیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔

تو بہاروں کی خوشبو بھری شام ہے، میں ستارہ تیرا
زندگی کی ضمانت تیرا نام ہے، تو سہارا میرا

میں نے ساری خدائی میں تجھ کو چُنا
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا
میں تیرے سنگ کیسے ۔۔۔۔۔۔

تو چلا تو ستارے بھی چلنے لگے، آنسوؤں کی طرح
خواب پہ خواب جلنے لگے، آرزو کی طرح

تیری منزل بنے میرا ہر راستہ
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا

میں تیرے سنگ کیسے چلوں سجنا
تو سمندر ہے میں ساحلوں کی ہوا

ملکہِ ترنم میڈم نور جہاں
 

عمر سیف

محفلین
دل کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے سینے میں
آ گلے لگ کے مر جائیں، کیا رکھا ہے جینے میں

اکھیوں کو رہنے دے، اکھیوں کے آس پاس
دور دل کی بجھتی رہے پیاس

اکھیوں کو رہنے دے ۔۔۔۔

درد زمانے میں کم نہیں ملتے
سب کو محبت کے غم نہیں ملتے
ٹوٹنے والے دل ہوتے ہیں کچھ خاص
دور سے دل کی بجھتی رہے پیاس

اکھیوں کے رہنے دے ۔۔۔۔۔

رہ گئی دنیا میں نام کی خوشیاں
تیرے میرے کس کام کی خوشیاں
ساری عمر ہم کو رہنا ہے یوں اداس
دور سے دل کی بجھتی رہے پیاس

اکھیوں کو رہنے دے، اکھیوں کے آس پاس
دور دل کی بجھتی رہے پیاس ۔۔۔


لتا
 

حجاب

محفلین
جب چاندنی بڑھ کر راتوں پہ چھاتی ہے
تیری یاد ایسے میں دل کو تڑپاتی ہے
تیری یاد آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصّے وہ بہاروں کے
رنگیں نظاروں کے
قصّے وہ بہاروں کے
رنگیں نظاروں کے
پھر آ کے سُناتی ہے
اور ہم کو رلاتی ہے
تیری یاد آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنا تو بتاؤ کیا یہی چاندنی جاکر
اتنا تو بتاؤ کیا یہی چاندنی جاکر
کوئی خواب جگاتی ہے
تم کو بھی ستاتی ہے
میری یاد آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جب چاندنی بڑھ کر راتوں پہ چھاتی ہے
تیری یاد ایسے میں دل کو تڑپاتی ہے
تیری یاد آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصّے وہ بہاروں کے
رنگیں نظاروں کے
پھر آکے سناتی ہے
اور ہم کو رلاتی ہے
تیری یاد آتی ہے
کیا بادِ صبا تم کو جب چھو کر جاتی ہے
کیا بادِ صبا تم کو جب چھو کر جاتی ہے
تو بیتے دنوں کی یاد پھر نیندیں اڑاتی ہے
میری یاد آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جب چاندنی بڑھ کر راتوں پہ چھاتی ہے
جب چاندنی بڑھ کر راتوں پہ چھاتی ہے
تیری یاد ایسے میں دل کو تڑپاتی ہے
تیری یاد آتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب یاد میری تم کو ہر وقت رلائے تو
اور سانس جدائی کی مشکل ہو جائے تو
پھر بھول کے سب باتیں
میرے پاس لوٹ آنا
اور توڑ کے سب ناطے نئے خواب سجا لینا
پھر لوٹ کے مت جانا
جب چاندنی بڑھ کر راتوں پہ چھاتی ہے
جب چاندنی بڑھ کر راتوں پہ چھاتی ہے
تیری یاد ایسے میں دل کو تڑپاتی ہے
قصّے وہ بہاروں کے رنگیں نظاروں کے
قصّے وہ بہاروں کے رنگیں نظاروں کے
اور ہم کو رلاتی ہے
تیری یاد آتی ہے
تیری یاد آتی ہے
دل کو تڑپاتی ہے
اور ہم کو رلاتی ہے
تیری یاد آتی ہے
تیری یاد آتی ہے
تیری یاد آتی ہے
تیری یاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(عدنان سمیع خان۔سونگ)
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
لاکھ اس دل کو ہم نے سمجھایا
دل یہاں پھر بھی ہم کو لے آیا
سلام۔۔۔ سلام
تمھاری محفل میں آ گئے ہیں
تمھاری محفل میں آ گئے ہیں
تو کیوں نہ ہم یہ بھی کام کر لیں
سلام کرنے کی آرزو ہے
ادھر جو دیکھو سلام کر لیں

تمھاری محفل میں آ گئے ہیں
تو کیوں نہ ہم یہ بھی کام کر لیں
سلام کرنے کی آرزو ہے
ادھر جو دیکھو سلام کر لیں

یہ دل ہے جو آ گیا ہے تم پر
وگرنہ سچ یہ ہے بندہ پرور
جسے بھی ہم دیکھ لیں پلٹ کر
اسی کو اپنا غلام کر لیں
سلام کرنے کی آرزو ہے
ادھر جو دیکھو سلام کر لیں

بہت سی باتیں ہیں تم کو کہنی
بہت سی باتیں ہیں ہم کو کہنی
کبھی جو تنہا ملو کہیں تم
تو باتیں ہم یہ تمام کر لیں
سلام کرنے کی آرزو ہے
ادھر جو دیکھو سلام کر لیں

وہ لیلی مجنوں کی ہو محبت
کہ شیریں فرہاد کی ہو الفت
ذرا سی تم جو دکھاؤ جرات
تو ہم بھی ان جیسا نام کر لیں
تمھاری محفل میں آ گئے ہیں
تو کیوں نہ ہم یہ بھی کام کر لیں
سلام کرنے کی آرزو ہے
ادھر جو دیکھو سلام کر لیں


گانا: سلام
گلوکارہ: Alka Yagnik
فلم: امراؤ جان​


Link
 

حجاب

محفلین
ماوراء میں کب سے اس سونگ کی فلم کا نام تلاش کر رہی تھی ،شکریہ کہ آج پتہ چل گیا۔ :)
 

عمر سیف

محفلین
نہ تم بےوفا ہو، نہ ہم بےوفا ہیں
مگر کیا کریں اپنی راہیں جُدا ہیں
نہ تم بےوفا ہو، نہ ہم بےوفا ہیں

جہاں ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے
کسی کی محبت وہاں جل رہی ہے
زمیں آسماں ہم سے دونوں خفا ہیں

نہ تم بےوفا ہو، نہ ہم بےوفا ہیں

ابھی کل تلک جو محبت جواں تھی
ملن ہی ملن تھا جُدائی کہاں تھی
مگر آج دونوں ہی بے آسرا ہیں


نہ تم بےوفا ہو، نہ ہم بےوفا ہیں

زمانہ کہے میری راہوں میں آجا
محبت کہے میری بانہوں میں آجا
وہ سمجھے نہ مجبوریاں اپنی کیا ہیں

نہ تم بےوفا ہو، نہ ہم بےوفا ہیں
 

نوید ملک

محفلین
عشق میں ہائے تیرے عشق میں
راکھ سے روکھی
کوئل سے کالی
رات کٹے نہ ہجراں والی
تیرے عشق میں ، ہائے تیرے عشق میں
تیری جستجو کرتے رہے
مرتے رہے تیرے عشق میں
تیرے روبرو بیٹھے ہوئے
مرتے رہے ، تیرے عشق میں
تیرے روبرو ، تیری جستجو
تیرے عشق میں ، ہائے تیرے عشق میں
بادل دُھنے
موسم بُنے
صدیاں گنی
لمحے چُنے
لمحے چُنے ، موسم بُنے
کچھ گرم تھے ، کچھ گُنگُنے
تیرے عشق میں بادل دُھنے
موسم بُنے تیرے عشق میں
ہائے تیرے عشق میں
تیرے عشق میں تنہائیاں
تنہائیاں تیرے عشق میں
ھم نے بہت بہلائیاں
تنہائیاں تیرے عشق میں
رُح سّےکبھی منوائیاں
تنہائیاں تیرے عشق میں
مجھے ٹوہ کر، کوئی دن گیا
مجھے چھیڑ کر، کوئی شب گئی
میں نے رکھ لیں ساری آہٹیں
کب آئی تھی شب ، کب گئی
تیرے عشق میں کب دن گیا
شب کب گئی تیرے عشق میں
تیرے عشق میں ، ہائے تیرے عشق میں
راکھ سے روکھی
کوئل سے کالی
رات کٹے نہ ہجراں والی
دل صوفی یہ تھا ھم چل دیئے جہاں لے چلا
تیرے عشق میں‌ ھم چل دیئے
تیرے عشق میں ، ہائے تیرے عشق میں
میں آسماں میں ہی زمیں گیلی زمیں سیلی زمیں
جب لب جلے پیلی زمیں گیلی زمیں
تیرے عشق میں
 

ماوراء

محفلین
تم جو پاس آ گئے
ہم جو شرما گئے
رازِ دل پا گئے
تم بھی پہلے پہل
ہم بھی پہلے پہل
جب نگاہیں ملیں
دل میں کلیاں کھلیں
جیسے لہرا گئے
تم بھی پہلے پہل
ہم بھی پہلے پہل
وصل کی رات میں
ہاتھ ہے ہاتھ میں
بات ہی بات میں بات پہنچی کہاں
اک ملاقات میں دیکھا یہ خواب تو
دل ہے بے تاب تو
دونوں گھبرا گئے
تم بھی پہلے پہل
ہم بھی پہلے پہل
عشق زنجیر ہے
عشق اک تیر
عشق تقدیر ہے
عشق اک خواب ہے
عشق تعبیر ہے
جس کا دل نام ہے
وہ تو اک جام ہے
جام چھلکا گئے
تم بھی پہلے پہل
ہم بھی پہلے پہل
تم جو پاس آ گئے
ہم جو شرما گئے
رازِ دل پا گئے
ہم بھی پہلے پہل
تم بھی پہلے پہل
جب نگاہیں ملیں
دل میں کلیاں کھلیں
جیسے لہرا گئی
تم بھی پہلے پہل
ہم بھی پہلے پہل



گانا: پہلے پہل
گلوکارہ: الکا
فلم: امراؤ جان​
 

تیشہ

محفلین
واہ کیا سونگ ہے ۔


کیا بات ہے نیند نہیں آرہی ؟ آدھی رات ہوئی گانے لکھ رہی ہو :D

میں پوری کمپنی دیتی پر اب آنکھ بند ہورہی نیند سے ۔ کل سہی ۔ 8)

تم بھی اب سوجاو ۔
 

ماوراء

محفلین
بوچھی نے کہا:
واہ کیا سونگ ہے ۔


کیا بات ہے نیند نہیں آرہی ؟ آدھی رات ہوئی گانے لکھ رہی ہو :D

میں پوری کمپنی دیتی پر اب آنکھ بند ہورہی نیند سے ۔ کل سہی ۔ 8)

تم بھی اب سوجاو ۔

تین بجے تک میرا ساتھ دیں تو بات بنے نہ۔ صبح دیر تک نیند پوری کرتی رہتی ہوں نہ۔ اس وقت پھر ذرا ٹھہر کر ہی آتی ہے۔ ویسے بھی امی نہیں ہیں۔تو دن کو مصروف ہی ہوتی ہوں۔ اسی وقت ٹائم ملتا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
ہفتے کی رات میں پانچ بجے بھی دے سکتی ہوں کہ اگلے دن اتوار ہوتا ہے تو چٹھی ۔ صبح دیر تک سوکر اٹھوں نو پرابلم ،

مگر مجھے صبح سات اٹھنا ہوتا ہے تو بارہ بجے تک ہی ہے ۔


:chalo:
 

عمر سیف

محفلین
ہم تھے جن کے سہارے
وہ ہوئے نہ ہمارے
ڈوبی جب دل کی نئیا
سامنے تھے کنارے
ہم تھے جن کے سہارے ۔۔۔

کیا محبت کے وعدے
کیا وفا کے ارادے
ریت کی ہیں دیواریں
وہ بھی چاہے گرا دے
ہم تھے جن کے سہارے ۔۔۔

ہے سبھی کچھ جہاں میں
دوستی ہے وفا ہے
اپنی یہ کم نصیبی
ہم کو نہ کچھ بھی ملا ہے
ہم تھے جن کے سہارے ۔۔۔

یوں تو دُنیا ہنسے گی
تنہائی پھر بھی ڈسے گی
جو زندگی میں کمی تھی
وہ کمی تو رہے گی

ہم تھے جن کے سہارے
وہ ہوئے نہ ہمارے ۔۔۔

لتا
 

ماوراء

محفلین
او پردیسیا یہ سچ ہے پیا
سب کہتے ہیں میں نے تجھ کو دل دے دیا
میں کہتی ہوں تو نے میرا دل لے لیا
پھولوں میں کلیوں گاؤں کی گلیوں میں
ہم دونوں بدنام ہونے لگے ہیں
ندیاں کنارے پہ چھت پہ چوبارے پہ
ہم مل کے ہنسنے رونے لگے ہیں
سن کے پیا سن کے پیا دھڑکے جیا
سب کہتے ہیں میں نے تجھ کو دل دے دیا
میں کہتی ہوں تو نے میرا دل لے لیا

لوگوں کو کہنے دو کہتے ہی رہنے دو
سچ جھوٹ ہم کیوں سب کو بتائیں
میں بھی ہوں مستی میں تو بھی ہے مستی میں
آ اس خوشی میں ہم ناچے گائیں
کس کو پتہ کیا کس نے کیا
سب کہتے ہیں تو نے میرا دل لے لیا
سب کہتے ہیں میں نے تجھ کو دل دے دیا

میرا دل کہتا ہے تو دل میں رہتا ہے
میرے بھی دل کی کلی کھل گئی ہے
تیری تو جانے رے مانے نہ مانے رے
مجھ کو میری منزل مل گئی
تو مل گیا مجھ کو پیا
سب کہتے ہیں میں نے تجھ کو دل دے دیا
میں کہتی ہوں تو نے میرا دل لے لیا
پردیسیا پردیسیا یہ سچ ہے پیا
سب کہتے ہیں میں نے تجھ کو دل دے دیا
میں کہتی ہوں تو نے میرا دل لے لیا

گلوکار: کشور، لتا​
 

ماوراء

محفلین
سونا سونا لمحہ لمحہ
میری راہیں تنہا تنہا
آ کر مجھے تم تھام لو
منزل تیری دیکھے رستہ
مڑ کے ذرا اب دیکھ لو
ایسا ملن پھر ہو نہ ہو
سب کچھ میرا تم ہی تو ہو
بے پناہ پیار ہے آ جا
تیرا انتظار ہے آ جا
بے پناہ پیار ہے آ جا
تیرا انتظار ہے آ جا
سونا سونا لمحہ لمحہ
میری راہیں تنہا تنہا

بچھڑے بھی جو ہم کبھی ہم جوراستوں میں تو سنگ سنگ رہوں گی صدا
قدموں کی آواز سن کی چلوں گی تمھیں ڈھونڈ لوں گی صدا
بھولی محبت کی یہ خوشبوئیں ہیں ہواؤں میں پھیلی ہوئی
چھو کر مجھے آج محسوس کر لو وہ یادیں میری

ایسا ملن پھر ہو نہ ہو
سب کچھ میرا تم ہی تو ہو
بے پناہ پیار ہے آ جا
تیرا انتظار ہے آ جا
بے پناہ پیار ہے آ جا
تیرا انتظار ہے آ جا
سونا سونا لمحہ لمحہ
میری راہیں تنہا تنہا

یادوں کی دھاگوں میں ہم تم بندھے ہیں ذرا ڈور تم تھام لو
بانہوں میں پھر سے پگھل جانے دو مجھ کو، پھر سے میرا نام لو
میں وہ شمع ہوں جو روشن تمھیں کر کے خود پگھل جاؤں گی
صبح کا سورج تمھارے لیے ہے میں ہوں رات ڈھل جاؤں گی

ایسا ملن پھر ہو نہ ہو
سب کچھ میرا تم ہی تو ہو
بے پناہ پیار ہے آ جا
تیرا انتظار ہے آ جا
سونا بے پناہ پیار ہے آ جا
تیرا انتظار ہے آ جا
سونا لمحہ لمحہ
میری راہیں تنہا تنہا
مڑ کے ذرا اب دیکھ لو
ایسا ملن پھر ہو نہ ہو
سب کچھ میرا تم ہی تو ہو
بے پناہ پیار ہے آ جا
تیرا انتظار ہے آ جا
سونا لمحہ لمحہ
میری راہیں تنہا تنہا


گانا: سونا سونا
گلوکارہ: شریا گھوشال
فلم: Krishna Cottage​
 

تیشہ

محفلین
میرے دل کے تار بجیں بار بار
ہوا تجھ سے پیار ۔ ۔ آجا ۔ ۔ آجا ۔۔
رہوں بے قرار ۔ ۔کروں انتظار ۔ ۔ ۔آجا آجا ۔،

جو ملے پیام تو میں گام ِ گام ۔ ۔ تکوں دل کو تھام تیری راہیں ،
میرا صبح وشام یہی اب ہے کام ۔ ۔میں تیرا لے کر نام بھروں آہیں ۔ ۔
تجھ بنِ ِ اداس رہے دل کی آس ۔ ۔کبھی میرے پاس آجا ، رہوں بے قرار کروںانتظار گئے نیئن ہار ۔۔
آجا ، میرے دل کے تار بجیں بار بار

:chalo:
 

عمر سیف

محفلین
کچھ اس طرح تیری پلکیں، میری پلکوں سے ملا دے
آنسو تیرے سارے، میرے پلکوں پہ سجا دے
کچھ اس طرح میری پلکیں ۔۔۔

تو ہر گھڑی ہر وقت میرے ساتھ رہا ہے
ہاں یہ جسم کبھی دور، کبھی پاس رہا ہے
جو بھی غم ہیں یہ تیرے، انہیں تو میرا بتا دے
کچھ اس طرح تیری پلکیں میری پلکوں سے ملا دے

مجھ کو تو تیرے چہرے پہ یہ غم نہیں جچتا
جائز نہیں لگتا مجھے غم سے تیرا رشتہ
سن میری گزارش اسے چہرے سے ہٹا دے
کچھ اس طرح تیری پلکیں، میری پلکوں سے ملا دے

کچھ اس طرح تیری پلکیں، میری پلکوں سے ملا دے
آنسو تیرے سارے، میرے پلکوں پہ سجا دے
کچھ اس طرح میری پلکیں ۔۔۔

عاطف اسلم
البم: “ دوری“۔
 

ماوراء

محفلین
خوابوں، خیالوں، خواہشوں کو چہرہ ملا
میرے ہونے کا مطلب ملا
کوئی مل گیا
ہاں کون مل گیا

یوں تو ہم تم ملنے کو ملتے رہیں
پر کیوں آج ایسا لگا
کوئی مل گیا
کوئی مل گیا
ہاں کون مل گیا
کوئی مل گیا

مجھ سے مل کے کیا ہوتا ہو
یہ بتلاؤ نا

بات یہ ہم کانوں میں کہیں گے پاس میں آؤ نہ
پاس میں آؤ نہ
جو بات تم کہو گے وہ بات میں بھی جانوں
یہ پاس میں آنے کی میں بات نہ مانوں
سنو نا سنو نا

یوں تو باتیں کرنے کو کرتے رہیں
پر کیوں آج ایسا لگا
کوئی مل گیا
کوئی مل گیا
ہاں کون مل گیا

آ کر میرے پاس میں تم ہو
جا کر بھی ہو پاس
جا کر بھی ہو پاس

اس احساس کے جیسا کوئی اور نہیں احساس
اور نہیں احساس

یہ جو بھی ہو رہا ہے
کیوں جانتا نہیں میں
اپنے ہی دل کی باتیں پہچانتا نہیں میں

پہچانو پہچانو پہچانو

دل تو اپنا پہلے بھی دھڑکا کیا
پر کیوں آج ایسا لگا
کوئی مل گیا
کوئی مل گیا

ہاں کون مل گیا
کوئی مل گیا

خوابوں خیالوں خواہشوں کو چہرہ ملا
میرے ہونے کا مطلب ملا

یوں تو ہم تم ملنے کو ملتے رہیں
پر کیوں آج ایسا لگا

کوئی مل گیا
کوئی مل گیا


مووی: کوئی مل گیا
آرٹسٹ: Udit Narayan, Chithra​
 

ماوراء

محفلین
یارا او یارا
ملنا ہمارا جانے کیا رنگ لائے گا
اب ایک پل بھی تم سے بچھڑ کے یہ دل نہ رہ پائے گا
تھوڑا سا تو پاگل تھوڑا سا دیوانہ
مجھے دل میں رکھنا، نظر میں چھپانا
تیرا میرا رشتہ کسی نے نہ جانا

یارا او یارا
ملنا ہمارا جانے کیا رنگ لائے گا
اب ایک پل بھی تم سے بچھڑ کے یہ دل نہ رہ پائے گا
یارا او یارا

یہ ادا یہ نظر یہ مسکرانا تیرا
شوخیاں پیار کی دل ہے دیوانہ میرا
رنگ ہے روپ ہے خوابوں کی بارات ہے
اور کیا چاہیے جنت میرے ساتھ ہے

ہیں معاف ساری تیری خطائیں
تیرے لیے ہیں میری وفائیں

یارا او یارا
ملنا ہمارا جانے کیا رنگ لائے گا
اب ایک پل بھی تم سے بچھڑ کے یہ دل نہ رہ پائے گا
یارا او یارا

میں تیرا آسماں تو ہے میری چاندنی
کیا تجھے ہے پتہ میرے لیے تو بنی
زندگی بن گئی تو جو مجھے مل گئی
دھوپ کی آگ میں نازک کلی کھل گئی

نہ جانے دل پہ کیسا اثر ہے
جادو جگایا تو جادوگر ہے

یارا او یارا
ملنا ہمارا جانے کیا رنگ لائے گا
اب ایک پل بھی تم سے بچھڑ کے یہ دل نہ رہ پائے گا
یارا او یارا

تھوڑا سا تو پاگل تھوڑا سا دیوانہ
مجھے دل میں رکھنا، نظر میں چھپانا
تیرا میرا رشتہ کسی نے نہ جانا

یارا او یارا
ملنا ہمارا جانے کیا رنگ لائے گا
اب ایک پل بھی تم سے بچھڑ کے یہ دل نہ رہ پائے گا



گانا:یارا او یارا
مووی: جیت​
 
Top