آپ کی رائے

شمشاد

لائبریرین
ساری امید آپ ہی سے ہے اب تو۔۔۔ کوئی حل ڈھونڈ ہی لیں اب ۔ سچی میں کھانا پینا بھی تقریباً چھوٹ گیا ہے۔
بس تھوڑی دیر پہلے آلو اور بینگ اور پیاز کے وکھو وکھ پکوڑے بنا کر کھائے ، ساتھ میں فانٹا۔
اور اب گوشت رکھا تلنے کے لئے۔۔۔ سوچا تھوڑی جان تے آوے۔ ورنہ بھوک تو لگتی ہی نہیں۔
یہ "بینگ" کیا ہوتا ہے یا ہوتی ہے، جس کے پکوڑے بنا کر آپ ڈکار گئیں؟

ان شاء اللہ کوئی حل ڈھونڈ کر بتاتا ہوں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوہ اچھا۔ "بینگن" کے پکوڑے

پریشانی کی تفصیلات بتائی جائیں۔
ایسی خوفناک سی لگ رہی ہے چوتھی تصویر میں کہ اس کے بعد ہم اپنے روم میں ہی نہیں گئے۔۔۔ اگر کوئی چیز لینے بھی گئے تو جلدی سے باہر۔ اس سے باقی تفصیلات کا اندازہ لگا لیجئیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل بھی فکر نہ کریں، کچھ بھی نہیں ہے، ذرا سا وہم ہے۔
بہادر بنیں اور سب کچھ ذہن سے جھٹک دیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ذہن سے ہی تو نہیں جھٹکا جا رہا نا۔
وہم ہوتا تو کیمرے میں قید تو نہیں ہوتا نا۔ بہادر تو ہوں تبھی تویہیں ہوں گھر میں
 

سیما علی

لائبریرین
ایک کہانی (حقیقی واقعہ) سن رکھی ہے وہ سناتی ہوں۔

لگ بھگ چالیس سال پہلے گاوں سے رات کے پچھلے پہر"پچھل پیری" گزرا کرتی تھی۔ وہ جب بھی گزرتی گھنگرووں کی صدا دور دور تک پھیل جاتی۔ لوگ خوف سے گھروں‌میں دبکے رہتے۔ اس کا گزر دو مرتبہ ہوتا تھا۔ یعنی آمد اور رفت ۔
کئی سال تک یہ سلسلہ بلاناغہ چلتا رہا۔ تب ایک نوجوان نے فیصلہ کیا کہ وہ اس کا پیچھا کرے گا اور لوگوں کو خوف سے نجات دلائے گا۔
پھر ایک رات اس نوجوان نے اسے اپنے سامنے پایا اور مقابلے کے لیے کھڑا ہو گیا۔ پہلے اُس نے جان چھڑانا چاہی مگرنوجوان چھوڑنے والا نہیں تھا۔ اس نے پچھل پیری کو دبوچ لیا۔
زورآزمائی اور مار کے تبادلے کے بعد پچھ پیری نے رونا شروع کردیا۔کیوں کہ اس کے پیر سیدھے تھے۔معافی چاہی مگر نوجوان نے اسے قتل کرکے لاش وہیں چھوڑ دی۔
صبح معلوم ہوا کہ وہ عورت تھی اور اپنے محبوب سے ملنے کے لیے یہاں‌سے گزر کر جایا کرتی تھی۔
(نوٹ اسی موضوع پر خاورچودھری صاحب کا چھپا ہوا ایک افسانہ بھی ہے)
 

سیما علی

لائبریرین
تو آج رات ہم گارڈن میں نکل کر دیکھیں کہ اس کا کیا چکر ہے اور کہاں جاتی ہے؟؟؟
اور اگر اس نے ہمیں دبوچ لیا تو اردو محفل ایک اچھی محفلین سے محروم ہو جائے گا۔:(
ہم آپ کے گرد حصار کر دیں گے آیت الکرسی پڑھ کر
 

سید عمران

محفلین
تو آج رات ہم گارڈن میں نکل کر دیکھیں کہ اس کا کیا چکر ہے اور کہاں جاتی ہے؟؟؟
اور اگر اس نے ہمیں دبوچ لیا تو اردو محفل ایک اچھی محفلین سے محروم ہو جائے گا۔:(
ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں!!!
کوئی بات نہیں۔۔۔
ہم آپ کی کمی پوری کرتے رہیں گے!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ٹون چینج کی تو ہاے ہاے کرنے لگیں :)
ویسے ہارر موویز سے تراہ تو میرا بھی نکل جاتا
آپ لوگوں نے اسقدر چڑیل بھتنیوں کا ذکر کیا کہ ہمیں یہ لطیفہ یاد آگیا
شوہر. ( بڑی رومانٹک انداز میں ) "جانو! میں اگلے ہزار سال تک بھی تمہیں چاہتا رہوں گا۔
بیوی . کیوں، اس کے بعد کس چڑیل کے پاس جانے کا ارادہ ہے؟
 
اور اگر اس نے ہمیں دبوچ لیا تو اردو محفل ایک اچھی محفلین سے محروم ہو جائے گا۔:(
دیکھیں، آپ اپنے بارے میں برا نہ سوچیں، یہ نہایت اہم ترین ذمہ داری ہم باقی محفلین کی ہے۔ :tongueout:
جہاں تک محرومی کی بات ہے تے کوئی گل نہیں، محفلیں بے رونق ہوتی رہتی ہیں۔ پر۔۔۔۔ دبوچنے والے کا تو بھلا ہو جائے گا نا۔:cool2:
 

سیما علی

لائبریرین
یعنی بچنے کی امید بالکل نہیں، اچھا ذرا مڑ کر دیکھیں ایک چڑیل دانت نکالے کھڑی ہے
ایک عورت نے نئی سم خریدی اور سوچا شوہر کو سرپرائیز دونگی
شوہر ڈرئینگ روم میں بیٹھا ہوا تھا
وہ کچن میں گئی اور اپنی نئی سم سے شوہر کو فون کیا اور کہا
ہیلو ڈارلنگ۔۔۔۔۔۔۔
شوہر نے ہلکی آواز میں کہا
پلیز مجھے بعد میں فون کرنا چڑیل کچن میں ہے:lol:
 
Top