آپ کی رائے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جس کی زخمی حالت میں اہلِ محلہ نے مدد نہ کی ہو
نہیں ایسی امید تو نہیں ۔
کیونکہ آس پاس والے اچھے لوگ ہیں ۔ خبر رکھتے ہیں ایک دوسرے کی خیریت کی۔ اگر دو چار دن آمنا سامنا نہیں ہو تو خیریت پوچھنے چلے آتے ہیں۔ ہمارا برتاؤ بھی ایسا ہی ہے۔
پھر کسی زخمی کی مدد کیسے نہ کی ہو گی بھلا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے گھبرانے کی ضرورت نہیں راحل بھائی نے سائنسی توجیہ دے دی اور میرا بھی خیال ہے کہ غیر مرئی مخلوق کو کیمرے میں قید نہیں جا سکتا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے گھبرانے کی ضرورت نہیں راحل بھائی نے سائنسی توجیہ دے دی اور میرا بھی خیال ہے کہ غیر مرئی مخلوق کو کیمرے میں قید نہیں جا سکتا
گھبراہٹ کا عالم تو پوچھئیے ہی مت
اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے
لیکن مرنے کے بعد تو ہم بھی اس کے ہمشکل ہو جائیں گے نا۔۔۔ اس لئے سوچا ہے کہ جیسے ہی بخار اترے، ایک کوشش پھر سے کر لیں۔ آر یا پار
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گھبراہٹ کا عالم تو پوچھئیے ہی مت
اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے
لیکن مرنے کے بعد تو ہم بھی اس کے ہمشکل ہو جائیں گے نا۔۔۔ اس لئے سوچا ہے کہ جیسے ہی بخار اترے، ایک کوشش پھر سے کر لیں۔ آر یا پار
ویسے تو محاورہ ہے "ہمتِ مرداں مددِ خدا" لیکن اب آپ کے لیے کیا کہا جائے:thinking:
 
علی وقار

محفلین
ایک پہیلی وہ تھی، یعنی کہ
ہری تھی من بھری تھی، نو لاکھ موتی جڑی تھی، راجہ جی کے باغ میں، دوشالہ اوڑھے کھڑی تھی
اور ایک پہیلی یہ ہے، سر ہے نہ پیر۔ بس، اک ہیولہ ہے، موتی ہیں، نہ دو شالہ۔ بندہ کب تک ڈرے، یا پھر نہ ڈرے!
 
یہ تو آپ بتائیں نا کہ آخر کب تک۔
آخر کب تک ڈریں ہم
 
Top