آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمد وارث

لائبریرین
اقبال اخوند کی کتاب
Trial and Error: The Advent and Eclipse of Benazir Bhutto

مصنف موصوف پاکستان فارن سروس کے اعلیٰ بیوروکریٹ رہے ہیں اور 1988ء میں بے نظیر کی پہلی حکومت میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر تھے۔ بعد میں انہوں نے وہی لائن اپنائی جو نصرت بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور پی پی کے پرانے اور اصل جیالوں کی تھی یعنی بے نظیر نے اپنی دونوں حکومتوں میں بالعموم بے شمار غلطیاں کیں اور بالخصوص زرداری نے پی پی کا ستیاناس کر دیا۔ یہ کتاب 2000ء میں چھپی تھی اور بے نظیر کے پہلے دورِ حکومت کے متعلق ایک اہم دستاویز کہی جا سکتی ہے۔

51yMyexWyXL._SX307_BO1,204,203,200_.jpg
 
بافقیہ

محفلین
نعتیں پڑھ رہا ہوں ۔۔۔علاقے میں نعتیہ مسابقے ہورہے ہیں۔۔۔ اسی حوالے سے نعتیں ترنم کے ساتھ پڑھ بھی رہا ہوں اور لڑکوں کو بھی تیار کررہا ہوں۔۔۔
 
اقبال اخوند کی کتاب
Trial and Error: The Advent and Eclipse of Benazir Bhutto

مصنف موصوف پاکستان فارن سروس کے اعلیٰ بیوروکریٹ رہے ہیں اور 1988ء میں بے نظیر کی پہلی حکومت میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر تھے۔ بعد میں انہوں نے وہی لائن اپنائی جو نصرت بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور پی پی کے پرانے اور اصل جیالوں کی تھی یعنی بے نظیر نے اپنی دونوں حکومتوں میں بالعموم بے شمار غلطیاں کیں اور بالخصوص زرداری نے پی پی کا ستیاناس کر دیا۔ یہ کتاب 2000ء میں چھپی تھی اور بے نظیر کے پہلے دورِ حکومت کے متعلق ایک اہم دستاویز کہی جا سکتی ہے۔

51yMyexWyXL._SX307_BO1,204,203,200_.jpg
ہمیں اس کتاب کا اردو ترجمہ مل گیا ہے، جو اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس پاکستان ہی نے 2002 میں چھاپا تھا۔ فہمیدہ ریاض کا ترجمہ کیا ہوا ہے۔

Benaẓīr Ḥukūmat
 
محمد وارث

لائبریرین
قریب نصف صدی تک پاکستانی اعلیٰ بیورکریسی کے اہم رکن روئیداد خان کی کتاب
Pakistan – A Dream Gone Sour
خان صاحب نے پاکستانی صدور اور پاکستانی پاور پالیٹکس کے اہم ترین ارکان میں سے جنرل ایوب خان، جنرل یحییٰ خان، ذوالفقار علی بھٹو، جنرل ضیا الحق اور غلام اسحاق خان کے ماتحت کام کیا جب کہ صدر فاروق لغاری کے ساتھ بھی ان کا تال میل رہا۔ پاکستانی سیاست کی محلاتی سازشوں کے اہم گواہ ہیں اور چونکہ غلام اسحاق خان کے خاص الخاص اور دستِ راست تھے اس لیے بے نظیر اور نواز شریف کی پہلی حکومتوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔ جنرل ضیا کو بھیجی جانے والے بھٹو کی رحم کی اپیل کی سمری بطور سیکرٹری انہوں نے ہی لکھی تھی جو کتاب میں ضمیمے کے طور پر شامل ہے اور صدر غلام اسحاق خان کے بے نظیر کے خلاف دائر کے جانے والے ریفرنسز بھی کتاب کا حصہ ہیں۔
9780195779806.jpg
 
آخری تدوین:
گیبرئیل گارسیا مارکیز کی کتاب Clandestine in Chile

1575741477942.jpg

آج ہی بک فیئر سے اس کتاب کا اردو ترجمہ وطن میں جلاوطن خریدی ہے۔ اب اس کا انگریزی ورژن ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھ رہے ہیں۔

اتنا یاد تھا کہ پنوشے وہ آمر تھا جس نے آیاندے کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔ مزید معلومات کے لیے یو ٹیوب سے رجوع کیا۔

آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
حامد خان صاحب کی مشہور زمانہ کتاب
Constitutional and Political History of Pakistan
بڑی تقطیع میں 850 صفحات کی ضخیم کتاب ہے اور 2017ء میں چھپنے والے تیسرے ایڈیشن میں 2013ء کے الیکشنز تک کی تاریخ اور آئینی ترامیم کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں خاص طور پر قابلِ ذکر اٹھارویں ترمیم ہے۔ میرے اگلے کچھ ہفتے اسی کتاب کے ساتھ گزریں گے۔

9780199406098_1.jpg
 
Top