آپ کو کوئی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن درکار ہے؟

آٹو کریکٹ کا کرشمہ تھا یہ ۔ (سٹوڈیو)
عام وڈیو ڈاؤن لوڈ کی کوئی ایپ ۔ !
tubemate نامی ایپ سے آپ بآسانی ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں میں بہت عرصہ سے اس ایپ کو استعمال کرتی آ رہی ہوں
یہ ایپ پلے سٹور پر موجود نہیں ہے براؤزر میں لکھیں بآسانی مل جائے گی
 
السلام علیکم!
شاید اس طرز کی کوئی لڑی پہلے سے موجود ہو مگر تلاش کے باوجود عدم دستیاب ہونے پر یہ جسارت کر رہا ہوں۔ منتظمین اس کو درست فرما دیں۔

یہاں تمام محفلین اپنی خواہش یا ضرورت کی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن بتائیں گے اور مجھ سمیت دیگر سیانے محفلین :p مطلوبہ ایپلیکشن کا پرو یا بغیر اشتہارات (موڈ) ورژن مہیا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ابھی تو یہ لڑی فضول لگ رہی ہوگی مگر یقین جانیئے مطلوبہ ایپلیکیشنز کے حصول سے آپ کی زندگی بدلنے والی ہے یا یوں سمجھ لیجئے کہ آپ کا پھر سے جینے کو دل چاہنے لگے گا۔ :LOL::ROFLMAO:
وائس الاؤڈ کا رجسٹرڈ ورژن
مرقوم بالا ایپ فراہم کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔:):)
 

احمد محمد

محفلین
وائس الاؤڈ کا رجسٹرڈ ورژن
مرقوم بالا ایپ فراہم کرکے ثواب دارین حاصل کریں ۔:):)
وائس الاؤڈر سے مراد وہ ایپ ہے جو دورانِ کال سپیکر کی آواز کو بلند کرے؟

یا

وہ ایپ کہ جس سے موبائل فون کے مائک سے بولنے پر موبائل کے سپیکر سے بطور پورٹ ایبل لاؤڈ سپیکر آواز آئے؟
 
وائس الاؤڈر سے مراد وہ ایپ ہے جو دورانِ کال سپیکر کی آواز کو بلند کرے؟

یا

وہ ایپ کہ جس سے موبائل فون کے مائک سے بولنے پر موبائل کے سپیکر سے بطور پورٹ ایبل لاؤڈ سپیکر آواز آئے؟
دونوں نہیں ۔۔۔ بلکہ
وائس الاؤڈ وہ ایپ ہے جو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ انجن کے ذریعے کسی بھی یونیکوڈ متن کو آواز میں ڈھال کر پڑھتا ہے ۔ :):)
 

جاسمن

مدیر
1:بچوں کے پاس موبائل یا لیپ ٹاپ ہو تو اس پہ ان کی سرگرمیاں دیکھنے کی کوئی ایپ؟
2:نیز یہ ایسی ایپ ہو کہ بچہ کسی بھی ایسے براؤزر کو بھی کھولے کہ جس کی ہسٹری نہ آتی ہو، تب بھی اس ایپ سے پتہ چل جائے۔
3:نیز اس ایپ کو چھپایا بھی جا سکتا ہو۔
4:یہ مفت دستیاب ہو۔
 

جاسمن

مدیر
دیکھی تو ہیں لیکن چونکہ مجھے ان چیزوں کا زیادہ اندازہ نہیں۔۔۔ میرے خیال میں دو ایپس جو میں نے انسٹال کیں،اپنے میسیجز وغیرہ تک ایکسیس دینا تھی تو مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا کرنا چاہیے اور کون سی، کس طرح کی ایپ محفوظ ہو گی۔
حمیرا عدنان نجانے کہاں ہیں؟
 
1:بچوں کے پاس موبائل یا لیپ ٹاپ ہو تو اس پہ ان کی سرگرمیاں دیکھنے کی کوئی ایپ؟
2:نیز یہ ایسی ایپ ہو کہ بچہ کسی بھی ایسے براؤزر کو بھی کھولے کہ جس کی ہسٹری نہ آتی ہو، تب بھی اس ایپ سے پتہ چل جائے۔
3:نیز اس ایپ کو چھپایا بھی جا سکتا ہو۔
4:یہ مفت دستیاب ہو۔
آج پی ٹی اے کی طرف سے پیغام موصول ہوا ہے جس میں بچوں کی نگہداشت کے لیے درج سافٹ ویئرز کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے:

 
Top