آپ کو کوئی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن درکار ہے؟

آصف اثر

معطل
پرائیویٹ مکالمے ویسے تو پرائیویٹ ہی ہوتے ہیں الا یہ کہ کوئی متعلقہ رکن کسی مراسلے کو رپورٹ کر دے۔ :)
یہ بات درست نہیں۔ پرائیویٹ مکالمے صرف عام محفلین کی حد تک پرائیویٹ ہوتے ہیں، کوئی بھی مدیر یا منتظم بددیانتی کا مرتکب ہوکر مکالمے پڑھ سکتا ہے۔ حتیٰ کہ کسی عام رکن کو بھی (وقتی ہی سہی) یہ اختیار دیا جاسکتا ہے کہ دیگر محفلین کے مکالمے پڑھ سکے۔ ماضی حال دونوں میں کئی محفلین کے مکالمے پڑھے گئے ہیں۔
اس کی مثال ملکی بیوروکریسی کی ہے، اگر کسی خاص کمیونٹی کا رکن چاہے تو اپنے طبقے یا احباب کو ملکی راز فاش کرسکتا ہے!:)
 
فرقان احمد

محفلین

ہم مدیر رہے تاہم ایمان داری کی بات ہے کہ ہمیں ایسی کوئی اجازت نہ تھی۔ منتظمین کے پاس شاید خصوصی اختیارات ہوتے ہوں جن کی بابت ہمیں علم نہ ہے۔

اوہ! ہم تو کافی حد تک لڑی کے موضوع سے ہٹ چکے! اس لیے اب ہماری طرف سے خاموشی، آصف بھیا! :)
 
حضرت محض اطلاعا عرض تھا۔ اب ان باتوں پر بحث تو نہیں ہوسکتی۔ جو ممکن تھا وہ بتادیا۔:love:

ویسے شفاف پالیسی کے تحت تمام نئے محفلین کو آگاہ کیا جانا چاہیے کہ اُن کے مکالمے وغیرہ کس حد تک نجی ہوسکتے ہیں۔
 
شکیب

محفلین
احمد محمد
رگ تجسس پھڑک اٹھی ہے۔
آپ پائریٹڈ ایپس کی لنک بھیجیں تو لازمی پابندی ہے۔ لیکن آفیشیل ورژنز میں کوئی برائی نہیں ہے۔ کچھ مت کریں، صرف ان ایپ کے ناموں کی لسٹ بنا دیں جن کے حصول سے
آپ کی زندگی بدلنے والی ہے یا یوں سمجھ لیجئے کہ آپ کا پھر سے جینے کو دل چاہنے لگے گا۔
اب میری زندگی آپ ہی کے ہاتھ میں ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
محمد تابش صدیقی بھائی خاموش ہو گئے ہیں لہٰذا فرقان احمد بھائی اس معاملہ کو یہیں دبا دیں یہ نہ ہو معاملہ ہماری معطلی سے اختتام پذیر ہو۔ :eek:
بے فکر رہیں۔ معطلی کا درجہ پانے کیلئے خاص شرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ابھی تو آپ بہت معصوم جا رہے ہیں :)
 
ذرا یہ تو بتلائیں کہ اگر پرائیویٹ مکالمہ میں لنک شیئر کیا جائے تو محمد تابش صدیقی بھائی جیسے منتظمین کو پتہ چلے گا؟ :p
ذاتی مکالمات میں عمومی مراسلوں والے اصول نہیں برتے جاتے اور ان کی ضرورت بھی نہیں۔ پس دیوار لوگ کسی کے ساتھ کیا اور کس نوعیت کی گفتگو کرتے ہیں ہم اس کی ٹوہ میں نہیں رہتے۔ البتہ عمومی فورم پر پائریسی وغیرہ کی پابندیاں اس لیے عائد کی جاتی ہیں کیونکہ اس سے سائٹ کی عمومی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔ ہم اس سے پہلے بھی کئی دفعہ اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں کہ زین فورو میں اراکین کے ذاتی مکالموں میں جھانکنے کا کوئی نظام موجود نہیں اور محفل میں ایسا کوئی ایڈ آن بھی نصب نہیں کیا گیا ہے۔ لہٰذا، اراکین عملہ، بشمول منتظمین میں سے کوئی بھی کسی اور کے ذاتی مکالمے تب تک نہیں پڑھ سکتا جب تک وہ اس میں شریک نہ کیا جائے۔ اس کے باوجود ہمارا مشورہ ہوگا کہ احباب ذاتی مکالموں میں ایسی گفتگو سے گریز برتیں جو ان کے لیے باعث پریشانی یا ندامت ہوں، کیونکہ شرکائے مکالمہ میں سے کسی ایک کا بھی اکاؤنٹ پاسورڈ وغیرہ کے حوالے سے کسی لا پروائی کا شکار ہوا تو متعلقہ مواد کسی اور کی نظروں میں آ سکتا ہے۔ علاوہ ازیں مکالموں کا مواد ڈیٹا بیس میں بغیر کسی انکرپشن کے محفوظ ہوتا ہے۔ ایسے میں اگر کسی قانونی ادارے کی جانب سے ڈیٹا طلب یا ضبط کیا گیا یا محفل کا سرور ہیک ہوا تو ذاتی مکالموں کی گفتگو بھی اس کا حصہ ہو گی۔ حاصل کلام اینکہ، اراکین کے ذاتی مکالمے یقیناً انتظامیہ کی دائرہ دلچسپی سے خارج ہیں، لیکن ان میں غیر ذمہ دارانہ گفتگو اراکین کے لیے کسی طور مناسب نہیں۔ :) :) :)
 
معلومات کی آڑ میں اچھی خاصی ٹَکور کردی۔ :eek:
 
محمداحمد

لائبریرین

سعود بھائی!

یہ سب باتیں تو آپ نے بہت اچھی بتائی اور ان میں سے زیادہ تر ہمیں پتہ تھیں یا اُن کا پہلے سے اندازہ تھا۔

لیکن یہ تو بتائیے کہ آپ اب محفل میں بالکل بھی بات نہیں کرتے حتی کہ دعا سلام کے لئے بھی ہم ایسے محفلین آپ کی راہ دیکھتے رہتے ہیں۔

اگر ممکن ہو تو اپنی مصروفیات میں سے کچھ وقت محفل کے لئے بھی نکالا کیجے۔ :)
 
اچھا آئیڈیا ہے۔
البتہ اگر کوئی ایپ قیمتاً ہے تو اس کا پائریٹڈ ورژن شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ :)
بہت سی ایپلیکیشن ایسی ہیں جو بظاہر فری ہیں لیکن پریمیم فیچر کے لیے ان کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے،
اگر ان اپلیکیشنز کا موڈڈ ورژن اگر مہیا کر دیا جائے تو کیا یہ بھی فورم کے قوانین کی خلاف ورزی ہوگی
جو اپلیکیشنز پلے سٹور سے ختم کر دی گئی ہوں لیکن ورک کرتی ہوں ان کے لنک مہیا کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
 
Top