آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

damsel

معطل
جی آپ بالکل صحیح کہہ رہی ہیں۔ لیکن جب چار یا چھ گھنٹے پہلے پتہ ہو کہ اتنے بجے نکلنا ہے اور پھر بھی دیر ہو جائے تو پھر غصہ تو آئے گا ہی۔ اب جہاز، بس یا ریل کی روانگی اپنے بس میں تو ہوتی نہیں۔

لیکن بچوں کو بھی تو کچھ پتا نہیں ہوتا نا نہ ہی وقت کی کم کا احساس اور ماں بچاری خود کو بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ جہاں جا رہے ہیں لوگ خاتونِ خانہ کو بھی دیکھیں گے اس کے بچوں کو بھی اور بھی بہت کچھ تو اس بھی بہت ذمہ داری ہوتی ہے اس پر ان کے ذہن میں ہر فرد کی ضرورت کے پیشِ نظر چیزوں کو رکھنا اور فراہم کرنا بھی ہوتا ہے اوپر سے گھر ، کچن جلدی کرتے کرتے بھی دیر ہوجاتی ہے ۔ آپ ہاتھ بٹآ دیا کریں صرف اتنا کر کے کہ بچوں کو جانے کے وقت تک اپنی نظروں کے آگے رکھیں کیونکہ ان کی تیاریاں بھی ختم نہیں ہوتیں کبھی ۔ چاہے وہ جس عمر میں بھی ہوں:grin:
 
damsel

معطل
جی بات یہی ہے جو آپ کی سمجھ میں نہیں آئی یا میں سمجھا نہیں پایا :grin:

میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں، سات اور پانچ سال کی عمروں کے دو بیٹے ہیں اور ایک پیاری سی بیٹی ہے ڈیڑھ سال کی، اور یہ میں نے کہیں نہیں لکھا کہ میں اپنے بچوں کو ڈانٹتا ہوں کتابوں سے، نہ جانے آپ نے کہاں سے پڑھ لیا توبہ توبہ :grin:۔ انکی تو بلکہ میں حوصلہ افزائی کرتا ہوں جب وہ کسی کتاب میں اپنی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ میرے سب بچوں کی فی الحال پسند مختلف انسائیکلوپیڈیاز ہیں جس میں سے وہ تصویریں دیکھتے رہتے ہیں میری موجودگی اور غیر موجودگی میں بھی، لیکن غصہ انکی والدہ پر اس وقت آتا ہے جب وہ میری غیر موجودگی میں کوئی کتاب پھاڑ دیتے ہیں یا کوئی کتاب ادھر ادھر کر دیتے ہیں۔ سو یہ حق تو میرا بنتا ہے کہ اپنی زوجہ محترمہ سے دست بدستہ عرض کروں کہ براہِ مہربانی ذرا اتنا سا خیال تو رکھ لیا کریں کہ بچے کتابیں پھاڑیں نا۔

والدہ پر کیوں ؟؟؟اتنے چھوٹے تو بچے ہیں اب والدہ محترمہ کو بچوں کا کتابوں سے عشق پتا ہوگا اس لیے سوچتی ہوں گی یہ ذرا یہاں بیٹھے رہیں گے تو چھوٹی والی بھی سوتی رہے گی اور میں کام بھی کر لوں گی لیکن 2 بچے اور وہ بھی لڑکے ۔ ان کے موڈ کا کیا پتا ابھی کھیل رہے تھے ابھی لڑ بھی سکتے ہیں کتاب پر کہ یہ میری ہے اور یہ کتاب والی بلی/گاڑی بللڈنگ میری ہے۔ اس پر کوئی مردِ مجاہد جوش میں کتاب کا وہ صفحہ پھاڑ بھی سکتا ہے جو وجہ تنازع ہو۔ تو ان کی والدہ کا کیا قصور؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
ڈیمسل میں " کھیل ہی کھیل " میں ایک سلسلہ شروع کر رہا ہوں " مسائیل آپ کے حل ہمارے " وہاں آپ کی بہت ضرورت ہو گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپ غصہ نہ کریں، آپ بھی شوق سے آئیں، وہاں دیکھیں میں نے لکھا ہے کہ اور بھی اراکین شامل ہوں گے۔

آپ یہاں اوپر کے چند ایک پیغامات پڑھیں تو دیکھیں گی کہ وہ ہر دوسرے بندے کو مشوروں سے نواز (شریف نہیں) رہی ہیں، تو میں نے سوچا کیوں نہ مفت مشورے دینے کا کھیل ہی شروع کر لیا جائے۔

آپ کی بھی وہاں بہت ضرورت ہے۔

میرا اگلا کام اب پھر سے " شادی دفتر" کھولنے کا ہے۔
 
حجاب

محفلین
مجھے غصّہ آتا ہے اُس وقت جب مجھ سے ایک ہی بات بار بار پوچھی جائے ، میرے جواب دینے کے بعد بھی ۔اور بھی کئی باتوں پر آتا رہتا ہے ، آتا بھی جلدی ہے غصّہ اور جاتا بھی جلدی ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
مجھے غصّہ آتا ہے اُس وقت جب مجھ سے ایک ہی بات بار بار پوچھی جائے ، میرے جواب دینے کے بعد بھی ۔اور بھی کئی باتوں پر آتا رہتا ہے ، آتا بھی جلدی ہے غصّہ اور جاتا بھی جلدی ہے۔
کورٹ میں جرح کے دوران یہ صورتحال بہت پیچیدہ ہوجاتی ہوگی ۔ ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
والدہ پر کیوں ؟؟؟اتنے چھوٹے تو بچے ہیں اب والدہ محترمہ کو بچوں کا کتابوں سے عشق پتا ہوگا اس لیے سوچتی ہوں گی یہ ذرا یہاں بیٹھے رہیں گے تو چھوٹی والی بھی سوتی رہے گی اور میں کام بھی کر لوں گی لیکن 2 بچے اور وہ بھی لڑکے ۔ ان کے موڈ کا کیا پتا ابھی کھیل رہے تھے ابھی لڑ بھی سکتے ہیں کتاب پر کہ یہ میری ہے اور یہ کتاب والی بلی/گاڑی بللڈنگ میری ہے۔ اس پر کوئی مردِ مجاہد جوش میں کتاب کا وہ صفحہ پھاڑ بھی سکتا ہے جو وجہ تنازع ہو۔ تو ان کی والدہ کا کیا قصور؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جی مجھ سے غلطی ہو گئی، اپنی بیوی سے بات کرنے کی نہیں، بلکہ اس تھریڈ میں اپنی ایک انتہائی ذاتی بات لکھ دینے کی۔

اور اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہوں، اپنی بیوی سے نہیں، آپ سے کہ میری بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی، بیوی کا کیا ہے ہم دونوں میں آپس میں 'دل پشوری' اور 'عشق تماشا' دونوں ہی چلتے ہیں۔

والسلام مع الاحترام بعد الاختتام
 
شمشاد

لائبریرین
وہ کیوں؟ وہاں تو یہ خود بار بار پوچھ رہی ہوتی ہیں، ان کو تھوڑا ہی کوئی بار بار پوچھ رہا ہوتا ہے۔
 
حجاب

محفلین
کورٹ میں جرح کے دوران یہ صورتحال بہت پیچیدہ ہوجاتی ہوگی ۔ ;)

کورٹ میں یہ صورتحال ہوتی تو نہیں اور ہو بھی جائے تو اُس وقت غصّہ نہیں آئے گا، ورنہ کیس کے ساتھ کلائنٹ کا دماغ گھوم گیا تو پیسے واپس اُس کے پاکٹ میں ہی رہ جانے ہیں;)
 
ظفری

لائبریرین
کورٹ میں یہ صورتحال ہوتی تو نہیں اور ہو بھی جائے تو اُس وقت غصّہ نہیں آئے گا، ورنہ کیس کے ساتھ کلائنٹ کا دماغ گھوم گیا تو پیسے واپس اُس کے پاکٹ میں ہی رہ جانے ہیں;)
بھئی ۔۔۔ پھر تو یہ بڑا سیاسی قسم کا آپ کا غصہ ہوا ۔ ;)
 
ایم اے راجا

محفلین
جب میں اپنے ماتحت کو کسی ضروری سرکاری کام کو انجام دینے کا کہوں اور وہ ٹال مٹول سے کام لے اور کام کو کھینچنا شروع کر دے تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جب میں اپنے ماتحت کو کسی ضروری سرکاری کام کو انجام دینے کا کہوں اور وہ ٹال مٹول سے کام لے اور کام کو کھینچنا شروع کر دے تو مجھے بہت غصہ آتا ہے۔

کسی کو کام کہنے کی کیا ضرورت ہے آپ خود کام کر لیا کرے نا ہی ہی ہی:grin:
 
زینب

محفلین
پتا نہیں کیسے آتا ہے غصہ لیکن ایک بات طے ہے میں اظہار نہیں کرتا غصے کا۔

پہلے صحیح لفظ سیکھ لیں، پختون یا پشتون۔ لفظ ”پٹھان“ انگریز راہزنوں، چوروں، ڈاکوؤں کے معنوں میں استعمال کرتے تھے۔

کوئی بھی نہیں یہ مطلب بھی ہم نے اپ سے ہی سنا ہم تو شروع سے ہی پٹھان کہتے ہیں خان بھائی لوگوں کو۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
شمشاد بھائی کیوں غصہ دلا رہے ہیں زینب کو ۔۔ پردے اس نے پھر بھی اپنے گھر کے ہی دھونے ہیں ۔:tounge:۔ آپ کو کچھ نہیں ملنے والا۔۔۔;)

شمشاد بھی مجھے "جھلی" سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:

یہ تو بڑا کام کا غصہ ہوا پھر زینب ۔۔:) میری کوئی ایسی بہن ہوتی تو اس کو خوب غصہ دلا دلا کر کام نکلواتی ۔۔:grin:

میں غصے میں بھی عقل کا استعمال نہین چھوڑتی۔۔۔۔۔۔۔پردے دھوتی ہوں بھایئوں کے کپڑے بلکل استری نہیں کرتی:grin:

روز روز تو پردے نہیں دھوئے گی ناں۔ ہو سکتا ہے غصے میں کسی دن ہمسایوں کا ہی خیال آ جائے۔

آپ کیا شمشاد بھی میرے پڑوس میں شفٹ ہو رہے ہو:eek:
 
غصہ اس وقت آتا ہے جب پہلے سے مصروف ہوں اور مزید کام سر پر آجایئں ۔جبکہ کام دینے والے جانتے ہیں‌کہ ہم مصروف آھی۔:mad:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top