آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شمشاد جی یہ میری اپنی ڈیکشینری سے چنا لفظ ہے

آپ کی لغت ابھی تک بازار میں نہیں آئی اس لیے اسے نہ ہی استعمال کریں۔

ڈکشنری ایسے لکھتے ہیں۔ ویسے اردو میں اسے لُغت کہتے ہیں۔

اگر آپ کی ڈیکشینری اور آلاپ شلاپ جیسے الفاظ سے بھری ہوئی ہے تو پھر اس کا اللہ ہی مالک ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اس بات پر غصہ آ رہا ہے کہ اپنے پیارے پاکستان کے صدر صاحب 11 ستمبر کو قائد اعظم کے مزار پر گئے اور وہاں کتاب میں مندرجہ ذیل فقرہ درج کر کے آئے ہیں :

May Gaod give us the strnt to save Pakistan.
Sd/xxxxx
11/09/2008
Asif Ali Zardari
President
Islamic Republic of Pakistan

ایک تو GOD اور Strength کے ہجے دیکھ لیں، دوسرا پاکستان کو Serve نہیں save کرنا چاہ رہے ہیں۔
 

زینب

محفلین
السلام علیکم
اور مجھے ایک بات پر نہیں بہت سی باتوں پر غصہ ہے
ایک آپ پاکستان آئی اور مجھے خبر بھی نا ہوئی واپس بھی چلی گی
دو میں نے کہی ہزار ذاتی پیغام آپ کو ارسال کیے ایک کا بھی جواب نہیں آیا
تین جب آپ واپس آ گئی ہیں تو خوئی خبر ہی نہیں‌دی
اور پتہ نہیں کتنی باتیں ہیں :mad::mad::mad::mad::mad:

جھوٹ جھوٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹٹ۔۔۔۔۔۔۔ایک بھی ذاتی پیغام نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔جو جو ملت اہے میں‌جواب دیتی ہون۔۔۔۔رہی پاکستان انے کی بات تو تم نے کون سا دعوت دی تھی ۔۔۔ایک بار بھی کہا اب گلہ ک رہے ہو۔۔۔۔اور بھی بتاؤ کیا کیا غصہ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اے ہے ہے یہ تو جیسے تیار ہی بیٹھی تھی ڈرائیور اور گاڑی سمیت، کہ دعوت آئے اور فوراً پہنچے۔
 

خرم

محفلین
کل کا بہت غصہ ہے۔ پہلے ارادہ تھا کہ سو پچاس گولیاں چلا کر بھڑاس نکال لیں گے لیکن بارش کی وجہ سے وہ پروگرام بھی منسوخ ہوگیا سو ابھی تک غصہ میں ہی بھرے بیٹھے ہیں۔ دیکھئے کتنی دیر لگتی ہے خون کو ٹھنڈا ہونے میں۔
 

امکانات

محفلین
مجھے اس بات پر غصہ آ رہا ہے کہ اپنے پیارے پاکستان کے صدر صاحب 11 ستمبر کو قائد اعظم کے مزار پر گئے اور وہاں کتاب میں مندرجہ ذیل فقرہ درج کر کے آئے ہیں :

May Gaod Give Us The Strnt To Save Pakistan.
Sd/xxxxx
11/09/2008
Asif Ali Zardari
President
Islamic Republic Of Pakistan

ایک تو God اور Strength کے ہجے دیکھ لیں، دوسرا پاکستان کو Serve نہیں Save کرنا چاہ رہے ہیں۔

آصف بھائی کو بے نظیر باجی سمجھاتے سمجھاتے دنیا سے چلیں گئیں بھیا پھر بھی نہیں سمجھے انہں آپ کیسے سمجھائیں گے
 

زینب

محفلین
اے ہے ہے یہ تو جیسے تیار ہی بیٹھی تھی ڈرائیور اور گاڑی سمیت، کہ دعوت آئے اور فوراً پہنچے۔

بھائی جی میرا تو تقریبا آدھا دن صرکوں‌کی مٹر گشت میں ہی گزرتا ہے تو کیا پتا جب اس کا پیغام آئے میں اس کے گھر کے پاس ہی ہوں:mrgreen:
 

شمشاد

لائبریرین
آدھا دن سڑکوں پر گزرتا ہے تو باقی آدھا دن کہاں گزرتا ہے؟ اتنی مٹر گشت کے باوجود وزن تو تمہارا کم نہیں ہوتا، پھر ایسی مٹرگشت کا کیا فائدہ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top