آپ کس شخصیت سے ملنا چاہتے ہیں اور کیوں؟

عرفان سعید

محفلین
کاش کہ وقت کو سمتِ مخالف میں گردش دینے کی قدرت ہوتی تو بھاگم بھاگ مولانا حمید الدین فراہی سے ملاقات کا شرف حاصل کرتا جو کہ مولانا امین احسن اصلاحی کے استاد تھے، اور جاوید غامدی مولانا امین احسن کے تلمیذِ رشید ہیں۔
اقبال و غالب، سید ابوالاعلی مودودی، امام غزالی، امام رازی سے ملاقات کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتا۔
 
لئیق احمد بھیا سے پوچھیں۔ ہم نے صرف ملنے کی وجہ بتانی ہے۔۔:)
یہی تو دھاگے کا عنوان ہے کہ کیوں ملنا چاہتے ہیں؟
مشہور شخصیات سے ملنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ۔
یہ دیکھنا کہ ٹی وی کے علاوہ وہ کیسے لگتے ہیں؟
ان سے کچھ سبق سیکھنا
کوئی سوال ذہن میں ہو اور خیال ہو کہ یہی شخصیت جواب دے سکتی ہے۔
اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
 
جاسمن آپا سے ملنے کا دل کرتا ہے ،آپا کے قدموں میں بیٹھے کر مجھے ڈھیروں دعائیں اپنے دامن میں سمیٹنی ہیں ۔
آپا کا بہت شفیق اور محبت بھرا اندازہوتاہے بالکل ماں جیسا ،کبھی کبھی تو مجھے آپا کی گفتگو پڑھ کر اپنی امی کا گمان ہوتا ہے ۔
اللہ کریم آپا کو ہمیشہ سلامت رکھیں ، آمین
 
آپا کی پیدائش آپ نے کس سن کی سمجھ رکھی ہے؟؟؟
:tremble::tremble::tremble:
بھائی بات عمر کی نہیں ہوتی ،آپا کی جو بھی عمر ہو مگر ان کی شخصیت میں اللہ کریم نے لوگوں کے لیے جو محبت اور اخلاص پیدا فرمایا ہے میں اس سے متاثر ہوں ،وہ اپنے پرائے کی تفریق نہیں کرتی بے لوث دعا کے خزانے لوٹا دیتی ہیں ۔
 
اے خان

محفلین
جاسمن آپا سے ملنے کا دل کرتا ہے ،آپا کے قدموں میں بیٹھے کر مجھے ڈھیروں دعائیں اپنے دامن میں سمیٹنی ہیں ۔
آپا کا بہت شفیق اور محبت بھرا اندازہوتاہے بالکل ماں جیسا ،کبھی کبھی تو مجھے آپا کی گفتگو پڑھ کر اپنی امی کا گمان ہوتا ہے ۔
اللہ کریم آپا کو ہمیشہ سلامت رکھیں ، آمین
دعائیں سید عمران بھائی بھی دے دیتے ہیں. اور نزدیک بھی رہتے ہیں. کبھی جاکر مل لو. :)
 
Top