آپ کا کیمرہ

اسد

محفلین
میرا پہلا کیمرہ کوڈک انسٹیمیٹک تھا، اسکے گمنے کے بعد یاشیکا الیکٹرو 35۔ میرا پہلا ایس ایل آر پینٹیکس ایم ایکس تھا، اسکے بعد پینٹیکس ME 2 Super اور آخر میں Pentax LX۔ اس دوران چند روسی Zenit کیمرے بھی خریدے، لیکن ان سے تصویریں نہیں لیں۔ Pentax LX میں اب کبھی کبھی استعمال کرتا ہوں، عام طور پر ڈیجیٹل کیمرہ ہی استعمال کرتا ہوں۔
میرا پہلا دیجیٹل کیمرہ Kyocera M410-R تھا۔ 4 میگا پکسل 37 سے 370 mm زوم کے ساتھ۔
اب میں عام طور پر Olympus SP570UZ استعمال کرتا ہوں۔
olympus-sp-570-uz.jpg

یہ 10 میگا پکسل کیمرہ ہے اور 26 سے 520 mm زوم کے ساتھ۔
 

پپو

محفلین
بھائی میں تو اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ موبائل کیمرہ نے فوٹو گرافی میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اب ہم جتنی زیادہ فوٹو گرافی کرتے ہیں اس زیادہ تر تو موبائل ہی کی مرہون منت ہے پروفشنل فوٹو گرافی الگ بات ہے ہمارے پاس تو یہ
nokia-6233.jpg

ہے اسی کام چل جاتا ہے 2م پ کشمیر جنت نظیر میں ساری تصاویر اسی سے لیں ہیں‌
 

طالوت

محفلین
میں فوٹو گرافری کے لیے کیمرا لینا چاہ رہا ہوں ، کسی مناسب سے کیمرے کے لیے رہنمائی درکار ہے ۔۔ (قیمتا بھی اور معیارا بھی)
اس سے پہلے سیم سنگ کا تھا مگر وہ بھائی کو دے دیا ۔۔۔
وسلام
 

عسکری

معطل
Kodak-c813-front-back.jpg


میرے پاس یہ ہے کوڈک سی-813 8.2 MP

Up with quality. Down with price.
8.2 MP camera for prints up to 30 × 40 in. (76 × 102 cm)
3X optical zoom lens
2.4 in. (6.1 cm) indoor/outdoor color display
Digital image stabilization
High ISO, up to 1250
HD still capture
Video with sound and print options
 

شمشاد

لائبریرین
میں فوٹو گرافری کے لیے کیمرا لینا چاہ رہا ہوں ، کسی مناسب سے کیمرے کے لیے رہنمائی درکار ہے ۔۔ (قیمتا بھی اور معیارا بھی)
اس سے پہلے سیم سنگ کا تھا مگر وہ بھائی کو دے دیا ۔۔۔
وسلام

اچھے والا موبائیل فون لے لیں، دونوں کام ہو جائیں گے۔
 

طالوت

محفلین
لیکن میرا ارادہ فوٹو گرافری کرنے کا ہے ۔۔ اور موبائل فون سے یہ کام اچھا نہیں ہو سکتا ۔۔ اگرچہ غالبا سیم سنگ کا ایک موبائل آٹھ میگا پکسل کے ساتھ آیا ہے ۔۔۔ میں نے تو کیمرا لینا ہے اور پھر دور کی تصویریں بھی آسانی سے لے سکوں گا ۔۔۔
وسلام
 

زیک

مسافر
میں فوٹو گرافری کے لیے کیمرا لینا چاہ رہا ہوں ، کسی مناسب سے کیمرے کے لیے رہنمائی درکار ہے ۔۔ (قیمتا بھی اور معیارا بھی)
اس سے پہلے سیم سنگ کا تھا مگر وہ بھائی کو دے دیا ۔۔۔
وسلام

کیمرے تو ہزاروں قسم کے ہیں ہر قسم کے فوٹوگرافر کے لئے۔ آپ کی اہم ضروریات یا شرائط کیا ہیں؟ ان سے کچھ فہرست کو فوکس کیا جا سکتا ہے۔

اگر کیمروں کے ریویو پڑھنے ہوں تو ڈی‌پی‌ریوو بہترین ہے۔

سیل فون کے کیمرے کو میں کیمرہ نہیں مانتا اگرچہ کبھی کبھی کام آ ہی جاتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
مجھے بس اچانک شوق چرایا ہے کہ ذرا فوٹو گرافری کی جائے ۔۔ میرا ارادہ ہے کہ پاکستان جاؤں تو اپنا بے کار وقت اس کام میں لگاؤں اور وہاں مشہور مقامات ، عمارتیں ، شاہراہیں ، جنگل وغیرہ جہاں تک جانا ہو وہاں کچھ تصویریں لوں۔۔ فوٹو گرافری کے سلسلے میں کچھ ٹپس ہوں تو وہ بھی بتائیے ، کراچی میں Pacc میں فوٹو گرافری کی تربیت ہوا کرتی تھی اگر اب بھی ہوئی تو کوشش کروں گا کہ وہاں بھی داخلہ لے سکوں تاہم اگر نیٹ پر ہی ایسی کوئی سائٹ مل جائے تو کیا خوب ہو ۔۔
وسلام
 

زیک

مسافر
اس کا مطلب ہے کہ ایس‌ایل‌آر کو نکال دیا جائے۔ بہتر ہو گا کہ آپ ایک چھوٹا کیمرہ لیں جسے اٹھانا بوجھ نہ ہو۔

اگر قدرتی مناظر کی تصاویر لینی ہوں تو زوم ٹیلی‌فوٹو کی طرف کچھ اچھا ہونا چاہیئے۔ اگر گھر کے اندر اور قریب ے تصاویر لینی ہوں‌تو زوم وائڈ اینگل کھلا ہونا چاہیئے اور فلیش بھی ٹھیک ہو۔

اچھے کیمرہ بنانے والوں میں نائکون، کینن، سونی اور فیوجی ہیں۔ ان کے علاوہ کسی کا کیمرہ لینا اچھا آئیڈیا نہیں۔

بجٹ کا تو آپ نے ذکر ہی نہیں کیا؟؟؟

اور دستیابی کا چکر علیحدہ ہے کہ معلوم نہیں آپ کی طرف کیمروں کی کتنی ورائٹی دستیاب ہے۔ یہاں تو میں بی اینڈ ایچ سے کیرے کا سامان منگواتا ہوں۔
 

طالوت

محفلین
اس کا مطلب ہے کہ ایس‌ایل‌آر کو نکال دیا جائے۔ بہتر ہو گا کہ آپ ایک چھوٹا کیمرہ لیں جسے اٹھانا بوجھ نہ ہو۔اگر قدرتی مناظر کی تصاویر لینی ہوں تو زوم ٹیلی‌فوٹو کی طرف کچھ اچھا ہونا چاہیئے۔ اگر گھر کے اندر اور قریب ے تصاویر لینی ہوں‌تو زوم وائڈ اینگل کھلا ہونا چاہیئے اور فلیش بھی ٹھیک ہو۔
اچھے کیمرہ بنانے والوں میں نائکون، کینن، سونی اور فیوجی ہیں۔ ان کے علاوہ کسی کا کیمرہ لینا اچھا آئیڈیا نہیں۔
بجٹ کا تو آپ نے ذکر ہی نہیں کیا؟؟؟
اور دستیابی کا چکر علیحدہ ہے کہ معلوم نہیں آپ کی طرف کیمروں کی کتنی ورائٹی دستیاب ہے۔ یہاں تو میں بی اینڈ ایچ سے کیرے کا سامان منگواتا ہوں۔
سچی بات تو یہ ہے کہ میں کیمروں کی ابجد سے بھی واقف نہیں یہ ایس ایل آر سے آپ کی کیا مراد ہے ؟ کچھ عرصہ قبل کینن کا ایک پرانا کیمرا اور یاشیکا کا کیمرا استعمال کر چکا ہوں ، خاندانی تقریبات کے لیے ۔۔ اس کے بعد کچھ عرصہ سیم سنگ کا ڈیجیٹل کیمرا استمعال کیا تھا ۔۔ سات اعشاریہ دو میگا پکسل اور 3 ایکش اپٹکل زوم والا ۔۔

کیمرا ایسا ہو جس کے ساتھ میں اضافی لینز کا بھی استعمال کر سکوں تا کہ دور سے بھی با آسانی تصویر لی جا سکے اور مختلف موسم/روشنی کی مناسبت سے اس میں تصویر لینے کے آپشن ہوں ۔۔ جو کہ تقریبا سبھی ڈیجیٹل کیمروں میں ہوتے ہیں ۔۔
بجٹ میرا ایک ہزار ریال تک ہے اس سے زیادہ نہ ہو ۔۔ (علاوہ اسیسریز)
زیک یہاں ہر قسم کے کیمرے دستیاب ہیں اور ہر قیمت کے دستیاب ہیں۔
جی ہاں درست کہا ۔۔
وسلام
 

زیک

مسافر
اضافی لینز والا کیمرہ ہی ‌slr ہوتا ہے جیسے کہ میرا نائکون ڈی80۔ مگر یہ آپ کے بجٹ سے باہر ہے۔
 

شاہ فیصل

محفلین
طالوت بھیا سب سے اہم بات بجٹ ہے۔
(ڈیجیٹل( کیمروں کے حالیہ ماڈلز کو تین اقسام میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سب سے چھوٹے اور ہلکے پوائنٹ اینڈ شوٹ کہلاتے ہیں۔ نام سے ہی ظاہر ہے کہ انکا استعمال بھی آسان ترین ہے اور وزن میں بھی یہ سب سے کم ہیں۔ انکی خامی لینز یا عدسے کا تبدیل نہ ہو سکنا ہے۔ اسکے علاوہ آپ کو روشنی، جو عکس بنائے گی، پر بھی محدود کنٹرول ہوتا ہے۔ یہ آپکو غالبا 50 امریکی ڈالر سے لیکر 1000 ڈالر سے کم کم میں‌مل جاتے ہیں۔
دوسری طرف ڈی ایس ایل آر کیمرے ہیں۔ انکی قیمت لگ بھگ 400 امریکی ڈالر سے لیکر کئی ہزار امریکی ڈالر ہو سکتی ہے۔ انکو بھی تین اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ شوقیہ، نیم پروفیشنل اور پروفیشنل۔ آپ یقینا شوقیہ والی رینج دیکھیں گے جنکی قیمت کم ہو گی (یعنی ہزار ڈالر سے کم کم( اور انکا وزن اور حجم بھی کم ہو گا۔ کینن کا 1000 ڈی، نکون کا 40 اوور غالبا 60 ڈی بھی، پینٹیکس کا کے 200، سونی کا ایلفا 350 یا اسے کم نمبر، اولمپس کا ای 410 اور 510 وغیرہ سب اسی قبیل کے کیمرے ہیں۔ انکا فائدہ روشنی پر زیادہ کنٹرول، عدسوں میں رد و بدل اور نسبتا بڑا سینسر ہیں۔
تیسری قسم ان دونوں کے درمیان کی ہے، انکے عدسے عموما تبدیل نہیں ہو سکتے لیکن کافی طاقتور ہوتے ہیں اور انکا وزن بھی بین بین ہوتا ہے۔ کچھ لوگ انکو پسند کرتے ہیں اور انمیں بھی بعض ماڈل اچھے ہیں جنکو پروفیشنل فوٹوگرافر بیک اپ کے طور پر استعملا کرتے ہیں۔ ایک مثال کینن کے جی 10 کی ہے۔
پہلے اور تیسری اقسام میں بہت سی کمپنیاں اچھے کیمرے بناتی ہیں مثلا سونی ایک اچھا اور حالیہ اضافہ ہے لیکن اسکے چھوٹے کیمرے بہت اچھے ہیں۔ کینن ایک بہت پرانا اور قابل اعتبار نام ہے۔ کوڈک کسی زمانے میں اچھا تھا ور اب بھی چھوٹے کیمرے بنا رہا ہے۔
ڈی ایس ایل آر میں کینن اور نائکون کا کوئی مقابلہ نہیں۔ زیک کے پاس غالبا نائکون ہے، میرے پاس کینن 450ڈی ہے۔ ان دونوں کیمروں کی خصوصیت عدسوں کی وسیع رینج کا ہونا ہے۔ اسکے علاوہ سینسر کی کوالٹی بھی اچھی ہے۔ سونی نے کچھ اچھے ماڈل حال ہی میں پیش کیے ہیں، پینٹیکس کا کے 20 بھی دیکھنے لائق ہے۔ ایک بات میں واضح کر دوں کہ یہاں اصل خرچہ کیمرہ باڈی نہیں بلکہ عدسے کا ہے۔ مثلا کینن کا 50 ڈی آپکو 1500 ڈالر سے کم میں‌مل جائے گا لیکن ایل سیریز کے عدسے بہت ہی مہنگے ہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ عدسوں کی سیریز کیسے بناتے ہیں۔عمومی استعمال کیلئے شائد 15-20 ایم ایم سے لیکر 200-250 ایم ایم کی رینج کافی ہوتی ہے جو آپ دو یا تین عدسوں میں کور کر لیتے ہیں۔
امید ہے ان میں سے کچھ باتیں آپکے کام آئیں گی۔ :)
 

طالوت

محفلین
شکریہ ذکریا ۔۔۔ یہ شوق خاصا مہنگا ہے ، قیمتیں دیکھیں ہیں ابھی ، میری رینج سے باہر ہی نہیں خاصی دور ہے:( ۔۔ اور لینزز کی قیمتیں تو اللہ کی پناہ ۔۔۔۔۔۔
--
--
--
--
--
--
--
شکریہ شاہ فیصل ، کینن یا نائکون کے کسی نکے موٹے کیمرے سے ہی کام چلا لیتے ہیں ۔۔ جیب نے اجازت دی اور شوق قائم رہا تھا پھر کسی اچھے کیمرے کی خبر بھی لے لیں گے ۔۔
----------------------------------------------------
وہ فوٹو گرافری کی ٹپس والی بات تو رہ ہی گئی ۔۔ نیشنل جیوگرافک کی سائٹ پر میں نے ایسا کوئی ٹائٹل دیکھا تھا شاید ، پھر سے دیکھتے ہیں ۔۔
وسلام
 

شاہ فیصل

محفلین
فوٹو گرافی سیکھنے کیلئے مہنگے کیمرے کی نہیں شوق اور وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔
آپ کوئی بھی سستا کیمرہ لیکر پہلے بنیادی باتوں سے آگاہی حاصل کر لیں تا کہ مستقبل میں اگر مہنگا کیمرہ لیں تو اسکا استعمال بھی کر سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی آپ اپنے بجٹ کو بڑھا کر دو ہزار ریال تک کر لیں۔ اس کے اندر آپ کو عام استعمال کا اچھا کیمرہ مل جائے گا۔ ریاض میں مختلف قسم کے کیمروں کے لیے کارفور اور جیان اچھی جگہ ہے جہاں مختلف کمپنیوں کے مختلف موڈیل دستیاب ہیں۔ اگر Xtra یا Best جا سکیں تو بہت ہی بہتر رہے گا۔
 
Top