آپ کا کیمرہ

زیک

مسافر
کیا آپ فوٹوگرافی کرتے ہیں؟ کیا آپ کے پاس کیمرہ ہے؟ یا اپنے سیل فون سے کام چلاتے ہیں؟ کیا آپ کے پاس ڈیجٹل کیمرہ ہے یا فلم؟

بہرحال آئیں اور بتائیں کہ آپ کونسا کیمرہ استعمال کرتے ہیں۔ بلکہ یہ بھی بتا دیں کہ ماضی میں کون کون سے کیمرے استعمال کئے۔
 

زیک

مسافر
میرے پاس پچھلے ساڑھے 5 سال سے سونی کا ڈیجٹل کیمرہ DSC-F707 ہے۔ یہ ایک prosumer کیمرہ ہے اور اچھی تصاویر کھینچتا ہے۔

اس کے علاوہ کبھی کبھی اپنے ٹریئو 650 سے بھی تصویریں کھینچ لیا کرتا ہوں۔

ڈیجٹل سے پہلے یعنی اس صدی کے اوائل میں میرے پاس یاشیکا کا ایک point and shoot فلم کیمرہ ہوا کرتا تھا اور پرانے وقتوں میں ابو کا مینولٹا کا ایس‌ایل‌آر فلم کیمرہ بھی کافی استعمال کیا۔
 
میں فالحال اپنے موٹورولا L6 موبائیل کے کیمرے سے ہی کام چلا رہا ہوں۔ Cannon کا ڈیجیٹل کیمرہ خریدنے کا سوچ رہا ہوں۔:rolleyes:
ماضی قریب میں کونیکا کا سادہ کیمرہ بہت زیادہ استعمال کیا ہے جو اب خراب ہوچکا ہے اور ماضی بعید میں یاشیکا کا کیمرہ ابو کو استعمال کرتے دیکھتا تھا، جو اب کوئی مفت لینے کو بھی تیار نہیں!;)
 

ماوراء

محفلین
میرے پاس نوکیا این 95 ہے اور اسی سے ہی کام چلا رہا ہوں کیونکہ سب کچھ تو ہے اس میں:)
زبردست۔ میں انتظار کر رہی ہوں۔ میرے پاس کچھ پیسے آئیں تو لوں۔ کیمرہ تو واقعی اس کا زبردست ہے۔
پاکستانی بھیا، پاکستان میں اس کی کیا قیمت ہے؟
 

شاہ فیصل

محفلین
میں نے ماضی میں کینن کا ایک کیو سیریز استعمال کیا ہے جو میرے والد ساٹھ کی دہائی میں لائے تھے، پھر کینن ہی کا اے ای ون پروگرام استعمال کیا جو ایس ایل آر تھا اور اسی کی دہائی میں خاصا مقبول تھا، آجکل غربت کی وجہ سے سونی کا ڈی ایس سی 60 استعمال کرتا ہوں‌جو ایک پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرہ ہے۔ ارادہ تو تھا سونی اے 100 یا کینن 400 ڈی کا لیکن جیب اجازت نہیں دیتی فی الحال۔ موبائل فون کیمرہ استعمال کرنا فوٹوگرافی کی توہین سمجھتا ہوں‌سو موجود ہوتے ہوئے بھی کبھی استعمال نہیں کیا۔ آپ نے سوال کیوں پوچھا؟ اگر میں‌کوئی مدد کر سکوں‌تو خوشی ہو گی۔
 

فاتح

لائبریرین
شاہ فیصل صاحب نے درست لکھا ہے۔ موبائل فون کیمرا استعمال کرنا فوٹو گرافی کی توہین ہے۔ اور میگا پکسل کا تصویر کے معیار سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یہ نام صرف کیمرے اور فون بنانے والی کمپنیاں اشتہاری مہموں میں استعمال کرتی ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
زکریا تصویر پوسٹ کر دیتے تو پہچاننے میں آسانی رہتی۔ میرے پاس فی الوقت کینن اے 450 ہے، جسکے قصیدے میں نے اپنے بلاگ پر لکھے تھے۔ اس سے پہلے میں نکون استعمال کرتا تھا، ماڈل اب یاد نہیں رہا۔
Canon-PowerShot-A460.jpg

زبردست۔ میں انتظار کر رہی ہوں۔ میرے پاس کچھ پیسے آئیں تو لوں۔ کیمرہ تو واقعی اس کا زبردست ہے۔
پاکستانی بھیا، پاکستان میں اس کی کیا قیمت ہے؟
ماوراء دل پر ہاتھ رکھ کر سنو کہ یہاں اس کی قیمت 41،700 روپے ہے۔ میری مانو تو قریبآ 20ہزار والا این 73 لو۔ ڈیزائن میں اچھا ہے۔ میرے دوست کے پاس یہ ہے موبائل لیکن تصویر کی کوالٹی کا نہیں پتہ، دعویٰ تو 3 اعشاریہ 2 ایم پی کا ہے۔
69d2c561.jpg
 

شاہ فیصل

محفلین
شاہ فیصل صاحب نے درست لکھا ہے۔ موبائل فون کیمرا استعمال کرنا فوٹو گرافی کی توہین ہے۔ اور میگا پکسل کا تصویر کے معیار سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یہ نام صرف کیمرے اور فون بنانے والی کمپنیاں اشتہاری مہموں میں استعمال کرتی ہیں۔

تصویر کا معیار پکسل سے کسی حد تک متاثر ضرور ہوتا ہے، لیکن 3 م پ تک کی ریزولوشن ایک عام پوسٹ کارڈ‌سائز تصویر کیلئے کافی ہوتی ہے۔ اگر آپکا ارادہ تصویر کو بڑے سائز پر پرنٹ‌کرنے کا ہے تو پھر 6 یا 7 م پ ہونا چاہیے۔ اس سے بھی زیادہ اہم سنسر کا سائز ہے کہ جو روشنی کو عکس میں منتقل کرتا ہے۔ اسی لیے ڈی ایس ایل آر کیمروں کی تصاویر پوائنٹ اینڈ شوٹ‌کیمروں‌کی نسبت بہتر ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ اور بھی کئی باتیں ہیں مثلآ آیا آپ بہت سی سیٹنگز مثلآ شٹر سپیڈ‌یا اپرچر وغیرہ کنٹڑول کر سکتے ہیں یا نہیں؟ ظاہر ہے کہ ایک موبائل فون میں ایسا نہیں ہوتا اور یہ فورسڈ مارکیٹنگ کا ایک طریقہ ہے جہاں آپ آلو لینے جائیں اور ساتھ آپ کے سر بینگن بھی منڈھ دیے جائیں یہ احساس پیدا کر کہ کہ آلو اور بینگن لازم و ملزوم ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
ماوراء دل پر ہاتھ رکھ کر سنو کہ یہاں اس کی قیمت 41،700 روپے ہے۔ میری مانو تو قریبآ 20ہزار والا این 73 لو۔ ڈیزائن میں اچھا ہے۔ میرے دوست کے پاس یہ ہے موبائل لیکن تصویر کی کوالٹی کا نہیں پتہ، دعویٰ تو 3 اعشاریہ 2 ایم پی کا ہے۔
69d2c561.jpg
ساجد، اگر دیکھا جائے تو میرے لیے یہ کچھ سستا ہے۔ کیسے۔۔؟ کیونکہ ہماری طرف اسکی قیمت 6000 NOK ہے۔ جو 60،000 روپے بنتی ہے۔ اور میرے ذہن میں اتنے ہی تھی۔ لیکن یہ اچھا ہوا کہ پاکستان میں کچھ کم ہی ہے۔ میری وش لسٹ خامخواہ ہی لمبی ہوتی جاتی ہے۔ موبائل ابھی پچھلے سال لیا تھا۔ اب ویڈیو کیمرے کی باری ہے۔ اور لینے کے بعد ہی یہاں لکھوں گی۔

n95_crown.jpg

جی ماوراء این95 کی قیمت اس وقت 39130 ہے

شکریہ پاکستانی بھیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے پاس سونی کا Dsc P8 تھا، وہ چوری ہو گیا، اس کے بعد خریدنے کی ہمت ہی نہیں ہو رہی۔ وہ 2 ہزار ریال کا لیا تھا۔
 

زیک

مسافر
ڈیجٹل کیمرے میں واقعی میگاپکسل سے زیادہ sensor سائز اہم ہے۔ مثلاً کینن پاورشاٹ A460 کا امیجنگ سینسر کا سائز 4.8 بائی 3.6 ملی‌میٹر ہے۔ اس کے مقابلے میں میرے سونی سائبرشاٹ DSC-F707 کا سینسر 8.8 بائی 6.6 ملی‌میٹر کا ہے اور میرے نئے نائکن D80 میں سینسر کا سائز 23.6 بائی 15.8 ملی‌میٹر ہے۔ اگر میگاپکسل برابر ہوں تو جتنا چھوٹا سینسر ہو گا اتنی noise زیادہ ہو گی۔
 

اجنبی

محفلین
کیمرہ لینا ہے

مجھے بھی کیمرے کا شوق "چڑھ" گیا ہے ۔ بازار سے کچھ عرصہ پہلے ایویں ہی پتہ کیا تھا ، اس وقت 7 میگا پکسل کے کیمرے 5000 روپے کے ؔمل رہے تھے ۔ جن میں ایچ پی ، BenQ اور کچھ اور کمپنیاں تھی ۔

تو بات یہ ہے کہ کون سا کیمرہ اچھا رہے گا؟ کس کمپنی کا؟ کن خصوصیات کے ساتھ؟
 

اجنبی

محفلین
زیک: یہاں میں نے Kyocera کے کیمرے بہت چلتے دیکھے ہیں ، یہ ٹھیک نہیں ہوتے؟

مجھے 5000 روپے یا 100 ڈالر کی رینج میں کوئی اچھا سا کیمرہ چاہیے ۔ اس سلسلے میں رہنمائی کر سکیں گے؟
 
Top