آٹھویں سالگرہ آپ کا سب سے زیادہ پسندیدہ ایک رکن کونسا ہے؟

علامہ صاحب! کوئی اتنی کڑی شرط نہ رکھو بھائی، لوگوں کے لیے بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔

بھائی میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ اگر کوئی ایسا ہے جسے کوئی رکن سب سے زیادہ پسند ہے تو وہ اپنی پسند کا اظہار کرے، یہ تو نہیں کہا کہ ہر ایک کے لیے کسی ایک رکن کا نام لینا ضروری ہے۔:)
 
مجھے پسند کرنے کا شکریہ عندلیب اور نایاب میں تو اس دھاگے میں ’کلک رنجہ‘ ہی نہیں فرمانے والا تھا، پھر یہاں آ ہی گیا تو معلوم ہوا کہ یہ میرے لئے نہیں

بہت آداب جناب استاد محترم!
بندے کے ”غریب دھاگے“ پر آنجناب نے ”کلک رنجہ“ فرمایا، یہ جناب کی ”تاگانوازی“ ہے۔
یہ دھاگا بایں معنی آپ کے لیے بھی ہے کہ آپ کے معتقدین یہاں جمع ہورہے ہیں۔:) جن میں سے ایک خود صاحبِ ”دھاگا“ بھی ہے۔:):)
 
اتنے مشکل سوال نہ کیا کیجئے، علامہ صاحب۔
آپ نے پوچھ ہی لیا ہے تو چلئے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

یہاں میرے سب سے پسندیدہ شخص ہیں:

جناب الف عین


اب آگے نہ چلا دیجئے گا کہ: ۔۔۔ کیوں، کیسے، فلاں کیوں نہیں، وغیرہ۔

بہت آداب جناب!
اساتذہ کی باہمی الفت و محبت ہم تلامذہ کے لیے محبت افزا ثابت ہوگی۔:)
 
یہ علامہ صاحب مروائیں گے۔
ایک کا نام لیا تو دوسرا ناراض۔

مجھے تو ساری محفل ہی پیاری ہے۔

ہاہاہاہا۔
بھئی اگر کسی کا نام لینا چاہ رہے ہیں تو لے لیں، کسی کے بھی ناراض نہ ہونے کی میں ضمانت دیتا ہوں۔
ساری محفل تو ہم سبھی کو پیاری ہے، مگر پیار سب کے لیے یکساں تو نہیں ہوسکتا نا؟:)
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
علامہ سرسری نے دریافت فرمایا:
اس محفل کے پانچ ہزار سے زائد ارکان میں سے بہت سے آپ کو پسند ہوں گے۔

:)
اگر یہ پوچھا جائے کہ آپ کو کون کون پسند ہیں تو یقینا آپ کے پاس اس کی ایک طویل فہرست ہوگی۔:):)
مگر اس دھاگے میں آپ صرف اور صرف ایک رکن کا نام بتائیں گے جو آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے۔:):):)
اگر آپ کے جواب میں ایک سے زیادہ اراکین ہیں تو پھر یہ دھاگا آپ سے متعلق نہیں۔

:)
سوال 1:
اس محفل کے پانچ ہزار سے زائد ارکان میں سے بہت سے آپ کو پسند ہوں گے؟
جواب: اس ٖقضیہ میں سے امکان کو خارج کردیجیے، اور ایقان کو داخل کر دیجیے، جناب عالی چونکہ ہمیں اردو محفل با الکلیہ پسند ہے لہذا
ثابت ہوا کہ ہمیں سارے محفلین بھی پسند ہیں۔
سوال 2:
مگر اس دھاگے میں آپ صرف اور صرف ایک رکن کا نام بتائیں گے جو آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے۔

:)
جواب2: علامہ صاحب اگر آپ نے صرف ایک معبود کا نام دریافت فرمایا ہوتا تو ہم عرض کر دیتے کہ ہمیں معبود حقیقی (اللہ رب العزت) پسند ہے۔
یہ تو آپ ہمیں بے آبرو کر رہے ہیں:
بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے
(ہم بے آبرو ہو کر آپ کے اس کوچہ سے نکلنا پسند فرمائیں گے لیکن بخدا محفلین میں سے کسی ایک کا بھی دل نہیں دُکھائیں گے)
سوال 3:اگر آپ کے جواب میں ایک سے زیادہاراکینہیں تو پھر یہ دھاگا آپ سے متعلق نہیں۔
جواب 3: یقیناًہمارےجواب میں ایک سے زیادہاراکینہیں، تو پھر یہ دھاگا ہم سے متعلق نہ ہو۔ نہ سہی ، ہماری بلا سے۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
جواب2: علامہ صاحب اگر آپ نے صرف ایک معبود کا نام دریافت فرمایا ہوتا تو ہم دھڑلے سے عرض کر دیتے کہ ہمیں معبود حقیقی (اللہ رب العزت) پسند ہے۔
فارقلیط رحمانی صاحب ۔۔۔ آپ کے بیان پر ہمیں تین اعتراضات ہیں۔۔۔
1) عرض ادب سے کیاجاتا ہے۔۔ دھڑلے سے نہیں۔۔۔
2) ذکر معبودِ حقیقی (اللہ رب العزت) کا مقصود تھا تو دھڑلے والی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔۔۔
3) بہت چھوٹا سا سوال تھا کہ کون سا رکن پسند ہے۔۔۔ آپ نے معبودِ برحق کا نام ہی لے لیا ہوتا۔۔۔ بہت تفصیل میں چلے گئے آپ اور ہمیں بھی مجبور کیا۔۔۔
ان تین اعتراضات کا اختصار بیان کروں تو صرف یہ ہے کہ دھڑلے کا لفظ غلط ہے۔۔۔ اس کو ٹھیک کر لیجئے ۔۔۔ آداب عرض۔۔۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
جواب2: علامہ صاحب اگر آپ نے صرف ایک معبود کا نام دریافت فرمایا ہوتا تو ہم عرض کر دیتے کہ ہمیں معبود حقیقی (اللہ رب العزت) پسند ہے۔
فارقلیط رحمانی صاحب ۔۔۔ آپ کے بیان پر ہمیں تین اعتراضات ہیں۔۔۔
1) عرض ادب سے کیاجاتا ہے۔۔ XXX سے نہیں۔۔۔(ان شاء اللہ آئندہ حد ادب کا خیال رکھا جائے گا)

نشاندہی کا بے حد شکریہ!
چونکہ تدوین کا اختیار باقی تھا لہذا تدوین کردی ہے۔ اللہ کریم معاف فرمائے۔
 
Top