آپ کا آپریٹنگ سسٹم کون سا ہے ؟ نیز آپ اردو کیلئے کونسا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟

ہادیہ

محفلین
میرے سسٹم میں ونڈو 7 پروفیشنل ہے۔32 بِٹ۔
اور اردو کے لیے پاک اردو انسٹالر ہی یوز کرتی ہوں:)
 
arifkarim

معطل
ونڈوز 10 پرو 32 بٹ۔ کیبورڈ ان پیج فونیٹک:
Phonetic-Keyboard-Layout1.gif

Phonetic-Keyboard-Layout2.gif

یہ کیبورڈ پاک اردو انسٹالر سے تھوڑا مختلف ہے البتہ جو ایک عرصہ دراز سے ان پیج استعمال کر رہے ہیں انکے لئے بہترین ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
ونڈوز 10، اپنا ہی اردو دوست کی بورڈ
انڈرائڈ ٹیبلیٹ پر کٹ کیٹ، سؤفٹ کی کی بورڈ
ونڈوز فون پر ونڈوز 8۔1 اور اردو پیڈ
 
شکریہ جناب۔ آپ کی فراہم کردہ معلومات سے ایک دیرینہ مسئلہ تو حل تو ہوا۔ میرے پاس پہلے انگریزی (برٹش) کی بورڈ چل رہا تھا، جس میں @ لکھنے کے لئے شفٹ+2 کی بجائے شفٹ+" کو پریس کرنا پڑتا تھا۔ اب انگریزی (انڈیا) کی بورڈ منتخب کیا ہے تو اس سے یہ مسئلہ تو حل ہو گیا۔
اب یہ مدد بھی کر دیں کہ محفل والا کی بورڈ کہاں سے ملے گا اور کیسے تنصیب کرنی ہو گی تو ممنون و مشکور ہوں گا۔
ایم۔بلال۔ایم سائٹ سے پاک اردو انسٹالر ڈؤن لوڈکر لیں۔ اس سائٹ میں دائیں جانب کیبورڈ لے آوٹ بھی مل جائے گا۔
 
یاز

محفلین
پرانا کمپیوٹر ہے میموری ۳ جی بی ہونے کی وجہ سے ایسا کیا۔

کچھ اس پہ روشنی ڈالیں گے کہ 32 بٹ اور 64 بٹ کی پرفارمنس میں فرق کس حد تک محسوس کیا جا سکتا ہے۔
میرے کمپیوٹر میں 4 جی بی ریم ہے لیکن مجھے بھی ونڈوز 10 کافی سست محسوس ہو ر ہی ہے۔ خصوصاََ ویڈیو فائل کو کلک کریں تو وہ چلنے میں 10 سے 15 سیکنڈز تک بھی لے لیتی ہے۔ کیا کوئی طریقہ ہے کہ 64 بٹ والی ونڈو کو 32 بٹ والی میں تبدیل کیا جا سکے؟
 
۶۴ بٹ کی پرفارمنس بہتر ہونی چاہیے۔ آپ اسی پر ۳۲ بٹ بھی انسٹال کر کے دیکھ لیں۔
 
یاز

محفلین
لو جناب۔ ایک نیا سیاپا پڑ گیا ہے۔ سیٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کرتے کرتے کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اب میرے کمپیوٹر پہ صرف اردو ٹائپ ہوئے جا رہی ہے۔ یعنی چاہوں بھی تو زبانِ فرنگ میں نہیں لکھ پا رہا ۔ کنٹرول شفٹ کے کامبی نیشن سے بھی کچھ نہیں بن پا رہا۔ لینگویج سلیکٹ بار بھی غائب ہو چکی۔
ونڈوز 10 ہے 64 بٹ۔
کوئی علاج تجویز کرے گا کیا؟
 
فاتح

لائبریرین
لیپ ٹاپ 1: ونڈوز 10
لیپ ٹاپ 2: اوبنٹو
لیپ ٹاپ 3: ونڈوز 8.1
فون: اینڈرائڈ 4.4.4
ٹیبلٹ: اینڈرائڈ 5
ترجیح ضرورت اور کام کی نوعیت کے اعتبار سے ہی ہوتی ہے۔
اردو کی بورڈ "صوتی 3"
 
فاتح

لائبریرین
لو جناب۔ ایک نیا سیاپا پڑ گیا ہے۔ سیٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کرتے کرتے کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اب میرے کمپیوٹر پہ صرف اردو ٹائپ ہوئے جا رہی ہے۔ یعنی چاہوں بھی تو زبانِ فرنگ میں نہیں لکھ پا رہا ۔ کنٹرول شفٹ کے کامبی نیشن سے بھی کچھ نہیں بن پا رہا۔ لینگویج سلیکٹ بار بھی غائب ہو چکی۔
ونڈوز 10 ہے 64 بٹ۔
کوئی علاج تجویز کرے گا کیا؟
کنٹرول پینل میں "ریجن اینڈ لیگویج" کی سیٹنگ میں جا کے لینگویج ایڈ کر لیں اور اگر پہلے سے شامل نظر آ رہی ہے تو اس پر کلک کر کے آپشنز میں جائیں اور کی بورڈ ایڈ کر لیں۔
 
arifkarim

معطل
لو جناب۔ ایک نیا سیاپا پڑ گیا ہے۔ سیٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کرتے کرتے کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اب میرے کمپیوٹر پہ صرف اردو ٹائپ ہوئے جا رہی ہے۔ یعنی چاہوں بھی تو زبانِ فرنگ میں نہیں لکھ پا رہا ۔ کنٹرول شفٹ کے کامبی نیشن سے بھی کچھ نہیں بن پا رہا۔ لینگویج سلیکٹ بار بھی غائب ہو چکی۔
ونڈوز 10 ہے 64 بٹ۔
کوئی علاج تجویز کرے گا کیا؟
اسی لئے سیانے کہتے ہیں کہ کمپیوٹر پر اتنی ہی چھیڑ چھاڑ کرنی چاہئے جتنی کمپیوٹر ری اسٹور کرنے کی طاقت ہو۔
 
لو جناب۔ ایک نیا سیاپا پڑ گیا ہے۔ سیٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کرتے کرتے کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اب میرے کمپیوٹر پہ صرف اردو ٹائپ ہوئے جا رہی ہے۔ یعنی چاہوں بھی تو زبانِ فرنگ میں نہیں لکھ پا رہا ۔ کنٹرول شفٹ کے کامبی نیشن سے بھی کچھ نہیں بن پا رہا۔ لینگویج سلیکٹ بار بھی غائب ہو چکی۔
ونڈوز 10 ہے 64 بٹ۔
کوئی علاج تجویز کرے گا کیا؟
انقلاب آ گیا ہے. اب فرنگیوں کی ایک نہ چلنے پائے گی.
 
تجمل حسین

محفلین
لو جناب۔ ایک نیا سیاپا پڑ گیا ہے۔ سیٹنگ سے چھیڑ چھاڑ کرتے کرتے کچھ ایسا ہو گیا ہے کہ اب میرے کمپیوٹر پہ صرف اردو ٹائپ ہوئے جا رہی ہے۔ یعنی چاہوں بھی تو زبانِ فرنگ میں نہیں لکھ پا رہا ۔ کنٹرول شفٹ کے کامبی نیشن سے بھی کچھ نہیں بن پا رہا۔ لینگویج سلیکٹ بار بھی غائب ہو چکی۔
ونڈوز 10 ہے 64 بٹ۔
کوئی علاج تجویز کرے گا کیا؟
کنٹرول شفٹ نہیں بلکہ ونڈوز میں عموماً آلٹرنیٹ + شفٹ (Alt + Shif) استعمال ہوتے ہیں زبان تبدیلی کے لیے ۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
ہنسیے گا نہیں :unsure:...ہم تو جب سے اس محفل کے عادی ہوئے ہیں اپنا مدعا رومن میں گوگل ان پٹ ٹولز میں لکھ کر وہاں سے کاپی کر کے یہاں پیسٹ کردیتے ہیں ....
 
Top